counter easy hit

برما سمیت دنیا میں انسانوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ جوزفین کرسٹینا

 Joesphien Cristina

Joesphien Cristina

بارسلونا (کامران جاوید) مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینانے کہا ہے کہ برماکے بیگناہ مسلمانوں کا جس طرح قتل عام کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے ہم دنیا میں ہونیوالی قتل غارت کی مذمت کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا مثبت رول ادا کرکے برما میں مسلمانوں کا قتل عام کا نوٹس لے اور قتل وغارت بند کروائے۔

جوزفین کرسٹینا نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں برما میں ہونے والے قتل وغارت کے خلاف آواز اٹھائے۔تاکہ نہتے انسانوں کا قتل عام کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا ہم برما کے مسلمانوں کے قتل وغارت کے خلاف سمندر پار ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کرینگے۔