counter easy hit

بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر آج 86 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

 Lata Mangeshkar

Lata Mangeshkar

لاہور : شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر کی آج چھیاسی ویں سالگرہ ہے۔ لتا منگیشکر کئی ہزار گانے گا چکی ہیں۔

مندروں میں بجتی گھنٹیوں سا سحر لئے لتا کی آواز نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا۔ گانوں میں شعروں کی ادائیگی اور ٹھہراؤ میں بھی لتا جی کو کمال حاصل ہے ۔ لتا کی آواز کی کھنک آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے لتا منگیشکر نے سنجیدہ گانے بھی خوب مہارت سے گائے۔

لتا منگیشکر نے جو گایا امر کر دیا۔ گلوکار اور اداکار دِینا ناتھ منگیشکر کی بیٹی لتا نے سروں کی دنیا میں وہ مقبولیت حاصل کی جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی۔