counter easy hit

پاکستانی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کی جسے روایتی دشمن ملک بھارت اپنی بھارتی سفارتی کامیابی قرار دے رہا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ کئی ماہ سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی راہ میں ہمسایہ دوست ملک چین رکاوٹ بنا ہوا تھا ایک ماہ قبل بھی چین نے مولانا مسعود اظہر کے حوالہ سے امریکا اور یورپ کی جانب سے پیش کی جانے والی اس قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ہولڈ کروا دیا تھا۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا جس کے بعد اب حکومت پاکستان کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے تاکہ عالمی برادری کو مطمئن کیا جاسکے۔ یہ آمر قابل ذکر ہے کہ چین نے گذشتہ روز مولانا مسعود اظہر کے حوالہ سے پاکستانی مؤقف سے دستبرداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔