counter easy hit

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی 26 دسمبر کو بارسلونا میں منائی جائے گی، مہمان خصوصی کامران یوسف ہونگے

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

بارسلونا (پی پی پی فرانس) محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی 26 دسمبر کو ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بارسلونا میں منائی جائے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی اسپین کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین گوندل نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ کی برسی کی تقریب میں مہمان خصوصی کوارڈنیٹر یورپ پیپلز پارٹی چوہدری کامران یوسف گھمن ہونگے اور یہ تقریب کوارڈنیٹر اسپین پیپلز پارٹی حافظ عبدالرزاق صادق کی زیرصدارت ہو گی۔

برسی کی تقریب میں سینئر نائب صدر ملک ابرار حسین، نائب صدر چوہدری طارق جمال گجر، نائب صدر چوہدری شاہد لطیف گجر، سیکرٹری اطلاعات روبن کھوکھر، چیئر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن چوہدری امجد تارڑ، سینئر وائس چیئرمین چوہدری انور سجاد جنرل سیکرٹری چوہدری نوید نبی، چوہدری وحید گجر، چوہدری افتخار ببی، چوہدری ندیم باہر وال، چوہدری فیاض گوندل اور دیگر رہنما بھی شریک کریں گے۔