کراچی: کراچی کے حلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے عامر لیاقت حسین نے اپنے

لیے جمع کرائے کاغذات نامزدگی میں بھی دوسری شادی کا ذکر نہیں کیا۔ رمضان ٹرانسمشن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عامر لیاقت حسین کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کا نام عامرحسین ولد شیخ لیاقت حسین ہے جبکہ دوسری مبینہ بیوی کے شناختی کارڈ کے مطابق بھی ان کے شوہر کا نام عامرحسین ولدشیخ لیاقت حسین ہے ۔دنیانیوز کے مطابق 7000پر کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ کا نمبر میسج کرکے تصدیق کی جاسکتی ہے اور دنیا نیوز نے بھی نادرا سمیت دیگر ذرائع سے اس کی تصدیق کی ۔اس کے بعدنادرا سے سیدہ طوبیٰ کے ازدواجی سٹیٹس کے بارے میں ملنے والی رسید کے مطابق بھی وہ عامر حسین کی اہلیہ ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی اوران کے قریبی دوستوں سید علی امام ، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجود گی میں مفتی عبدالقادر نے نکاح پڑھایا اور یہ لوگ گواہ بھی تھے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے پہلی بیوی بشریٰ عامر اور بیٹی دعا عامر کا ذکر کیا۔یادرہے کہ اس سے قبل پروگرام حسب حال میں شریک میزبان سہیل احمد المعروف عزیزی بھی یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی کاغذات نامزدگی میں لپیٹ دی ہے، میرے پاس ثبوت موجود ہیں ، میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنی پوری عورتیں بتائیں۔











