counter easy hit

سانحہ احمد پور شرقیہ: مزید 2 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہو گئی

ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور مریضوں کے زیادہ جھلسنے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

Ahmadpur Sharqiah incident: Two more people were killed, the number of people died reached to 192

Ahmadpur Sharqiah incident: Two more people were killed, the number of people died reached to 192

ملتان: سانحہ احمد پور شرقیہ کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج دو مزید مریضون کے دم توڑنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہو گئی۔ احمد پور شرقیہ میں پکی پل پر آئل ٹینکر کار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کا پٹرول نکالنے کیلیے محبت گاوں کے افراد آئل ٹینکر کے گردونواح جمع ہو گئے تاہم آئل ٹینکر میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑکنے پر 280 افراد جھلس گئے جن میں سے 123 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی افراد کو آرمی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وکٹوریہ ہسپتال، نشتر، سی ایم ایچ اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا لیکن ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور مریضوں کے زیادہ جھلسنے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 192 تک پہنچنے سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 88 رہ گئی ہے جن میں 30 افراد کی حالت تا حال تشویشناک ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website