counter easy hit

(ن) لیگ کی خاتون رہنما کا پارٹی قیادت کو بڑا جھٹکا

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی۔ سابق رکن اسمبلی ثمینہ شکیل نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت کے موقع پر سردار جام کمال اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی ثمینہ شکیل نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت میں اختیار کرلی۔

A big shock to party leadership of PML N women leaderشمولیت کے موقع پر سردار جام کمال اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔اس موقع پر سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوامی ترقی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں۔ ہم عملی طور پر بلوچستان کی تقدیر بدل دینگے جس کی واضح ثبوت اہم سیاسی شخصیات اور خواتین کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے۔ عوامی مفادات ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کا اب وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کسی فرد کی جاگیر نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی فرد واحد کے فیصلے پر چلے گی بلکہ یہ واحد جماعت ہو گی جس کے تمام فیصلوں میں پارٹی نمائندوں کی رائے کو ترجیح دیتے ہوئے پالیسی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بلوچستان کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے۔ ہم وعدے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھائینگے۔اس موقع پر ثمینہ شکیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس میں خواتین کو بھی برابری کی بنیاد پر ترجیح دی جا رہی ہے جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔