yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بے ہنگم ٹریفک، بے ڈھنگی تعمیرات: ہم کب بدلیں گے؟

Web Editor December 5, 2017 1 min read
Haphazard traffic, dumb construction: when will we change?
Share this:

پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ تھے، اب کسی ایک سگنل پر رک جائیں تو دو تین منٹ میں 70 موٹر سائیکلیں وہاں ایک دم آ جاتی ہیں۔

1965ء کے لاہور میں لوگ سائیکل استعمال کرتے تھے، جس کیلئے راستے بنے ہوئے تھے جبکہ پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ تھے۔ اب کسی ایک سگنل پر رک جائیں تو دو تین منٹ میں 70 موٹر سائیکلیں وہاں ایک دم آ جاتی ہیں۔ سائیکل کا رواج ختم کر دیا۔ فٹ پاتھ بنانا ہی بند کر دئیے گئے ساری پلاننگ اس طرح کی ہے کہ لوگ مجبور ہیں کہ موٹر سائیکل استعمال کریں۔ زیادہ فوکس کار والوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہے ،جیسے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سب سے بڑا انڈر پاس بنا دیا، وہ چاہتے ہیں کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے سگنل فری روڈ ہو اور کار والے آرام سے چلے جائیں۔ کاریں جب شہر میں زیادہ آئیں گی تو آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا۔جب لوگ شہر کا رخ کرینگے اور ان کی ملازمتوں کیلئے فیکٹری لگے گی تو اس سے بھی آلودگی ہو گی ۔دنیا بھر میں ان سب چیزوں کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ جیسے بھارت میں جب تاج محل کا رنگ خراب ہونے لگا تو وہاں کی حکومت نے آگرہ سے 40 میل دور واقع آئل ریفائنری کو بند کردیا۔ 20 سال قبل جب نئی دہلی میں آلودگی کافی زیادہ ہو گئی تو بے شمار فیکٹریوں کو بندکردیا گیا۔ ان سارے مسائل کا حل بس اور سائیکل کے فروغ میں ہے۔ بہت سے علاقوں کو اس کیلئے مختص کیا جائے ،ایسی پلاننگ کی جائے کہ لوگوں کی ضروریات ان کے گھروں کے نزدیک ہی پوری ہوں،ان کو دور نہ جانا پڑے ۔ پلاننگ میں عام لوگوں کو بھی شامل کیا جائے جواصل طریقہ کار ہے۔ لاہور کا اندرون شہر اس کی بہترین مثا ل تھا ۔ لو گ اپنی ضرور یات کیلئے ہر جگہ پیدل پہنچ سکتے تھے ۔پھر بتدریج مخصوص مفادات سماج پر حاوی ہو تے گئے۔ جیسے گاڑیاں بنانے والوں کا مفاد زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی فروخت ہے۔ بینکوں کا مفاد زیادہ سے زیادہ کنزیومر فنانسنگ میں ہے ۔ ایک اور بڑا معاملہ ہائوسنگ کا ہے بڑے شہروں میں اپر اور مڈل کلاس زیادہ سے زیادہ 20 فیصد ہے جبکہ لوئرمڈل کلاس جس میں تنخواہ دار طبقہ 40 فیصد ہے اور اس طبقہ کے افراد کی آمدن 30 سے 60 ہزار ہو تی ہے ۔ ان کیلئے گھروں کی فراہمی پر حکومت نے بالکل توجہ نہیں دی ۔ اسکے بعد لو ئر کلاس ہے جس میں شامل افراد کی آمدن 15ہزار ہے ان کے علاوہ ایسے لو گو ں کی بھی بڑی تعداد ہے جو سڑکوں، پلوں اور ریلوے سٹیشنز کے پلیٹ فارم پر سو تے ہیں ،شاہدرہ اور سگیاں پل کی طرف جائیں تو لوگ دریا کے کنارے پڑے ہوتے ہیں ۔ ان کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا حالانکہ زمین اور وسائل موجود ہیں ،حکومت نجی زمین حاصل کر کے کالونیاں بنا سکتی ہے ۔لوگ پیسہ دینے کو تیار ہیں۔ میں اس سلسلے میں شہبازشریف سے دو مرتبہ ملا، انہیں کہا کہ پلاٹ کی رقم اتنی ہونی چاہیے کہ لوئر مڈل کلاس کا آدمی دے سکے اور قرضے کی سہولت اس میں شامل کریں جیسا کہ دنیا بھر میں ہوتا ہے۔لوگ 20 سال کا قرضہ لے لیتے ہیں اور اس کی قسط دیتے رہتے ہیں۔ لیکن شہباز شریف ان باتوں کو سننے کیلئے تیار ہی نہیں، وہ شارٹ کٹ اوردکھانے کی چیزیں چاہتے ہیں۔

گزشتہ 20 سال سے فلائی اوورز اور انڈر پاسز بنانے کا مقابلہ ہو رہا ہے اور اب اس میں میٹرو بھی آ گئی ۔ پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا کہ اتنے انڈر پاسز بنا دئیے ،شہباز شریف نے کہا کہ اتنے فلائی اوورز بنا دئیے۔ میٹرو اور انڈر پاسز ایک محدود آبادی کیلئے ہوتے ہیں ،ان سے صرف چند لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے جبکہ اس وقت لاہور کی آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ ہے ۔ ان کی ساری توجہ امر ا پر ہے ۔ جن کو اپنی ضرورت سے 4 گنا زیادہ زمین مل جاتی ہے ۔مثال کے طور پر گلبرگ اور ڈیفنس میں چھوٹے سے چھوٹا گھر ایک کنال کا ہے جبکہ اس میں رہنے والوں کی تعداد 4 ہے جبکہ لوئر مڈل کلاس کے خاندان 6 سے 8 افراد پر مشتمل ہیں اور حتیٰ کہ دو کمروں میں سو لہ افراد پر مشتمل کنبہ رہتا ہے ۔ پوش علاقوں کے مکینوں کو پانی اور بجلی بھی مل جاتی ہے اور اگر نہ ملے تو ان کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ اس کا انتظام خود کرلیں ۔سکیورٹی کیلئے انہوں نے گارڈز رکھ لئے ۔پبلک ٹرانسپورٹ سے انہیں دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس دو دو گاڑیاں ہیں ۔سکول ،کلب علیحدہ ہیں۔ دوسری جانب اسی شہر میں بعض لوگ کو ڑے پر پل رہے ہو تے ہیں ۔ایل ڈی اے میں جا کر پوچھیں کہ چیف ٹاؤن پلانرکون ہے ؟ماسٹر پلان کب بنا ؟ معلوم ہو گا کہ ماسٹر پلان ہے ہی نہیں یا پھر وہ فرسودہ ہو چکا ہے اور اب اس کی منظوری نہیں ہوتی۔ماسٹر پلان آئین کی طرح ایک مقدس دستاویز ہوتی ہے۔ یہ مقامی حکومتوں کا نام ہی نہیں لیتے تاکہ وسائل ان کے پاس ہی رہیں۔یو نین کونسل کی سطح پر لوگ اپنے مسائل بتاتے ہیں اور حل کرتے ہیں لیکن یہ انہیں وسائل دینے پر تیار ہی نہیں۔ ہمارے سیاستدان چاہتے ہیں کہ سارا اختیار ان کے پاس ہو ،جہاں چاہیں رنگ روڈ بنا دیں۔جب چاہیں انڈر پاس اور فلائی اوور بنا دیں ،عوام سے تو یہ پوچھتے ہی نہیں۔

شوکت عزیز وزیراعظم تھے تو انہوں نے اربوں روپے کنزیومر فنانسنگ میں دے دئیے ،جس پر وہ بڑے خوش تھے کہ ہم نے ملک میں اتنی کاریں دے دیں ۔چاہیے تو یہ تھا کہ بسوں کو زیادہ چلاتے ،سائیکل کے رواج کو بڑھاتے کیونکہ طویل المدت پلاننگ تو یہی ہے ۔مگر اب پلاننگ سیاستدانوں،ڈویلپرز اور کنٹریکٹرز کے ہاتھ میں آ گئی ہے ۔اگر کوئی ہائوسنگ سوسائٹی بنانا چاہے تو آپ اسے نہیں روک سکتے ،چاہے وہ پلان کا حصہ ہو یا نہ ہو ۔شہر کا ماسٹر پلان جب بنایا جاتاہے تو اس میں تمام ضروریات اور سہولیات کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کی جاتی ہے کہ کتنی انڈسٹری لگے گی ۔ٹرانسپورٹ کتنی چلے گی اور کس قسم کی ہو گی اور کہاں پارکس بنیں گے ۔پہلے تو پانچ سالہ منصوبہ ہو تا تھا ۔ اب تو اس کا نام بھی نہیں سنا ۔ دنیا بھر میں بڑی بسیں چلائی جاتی ہیں ،جہاں پیدل چلنے کی جگہ ہو وہاں فٹ پاتھ بنائے جاتے ہیں اور جہاں سائیکل چل سکتی ہو وہاں سائیکل چلائی جاتی ہے ۔ہالینڈ میں سب سے بڑی ٹرانسپورٹ ٹرین ہے اور ہر سٹیشن پر سائیکل سٹینڈ ہے ۔مرد یا خاتون سا ئیکل پر بیٹھ کرسٹیشن آتے ہیں اورجہاں انہوں نے جانا ہوتاہے وہ ٹرین کے ذریعے چلے جاتے ہیں حالانکہ گاڑی ان کے گھر میں کھڑی ہوتی ہے ،جس کو یہ لوگ ہفتے کے آخر پر کہیں جانے یا سامان لانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔لیکن یہاں پر اگر بچوں کو سکول چھوڑنا ہے ،آفس جانا ہے تو گاڑی چاہیے ۔ 5سو افسروں کو 5سوگاڑیاں لے جارہی ہوتی ہیں اور آلودگی پھیلا رہی ہوتی ہیں ۔کولمبیا،چلی اور برازیل میں لوگوں نے ماڈ ل بنائے ہیں کہ ریپڈ بس ٹرانسپورٹ شہر میں بنیادی چیز ہونی چاہیے ۔گاڑیوں کی تعداد کم سے کم ہونی چاہیے ۔لندن میں زیادہ تر لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں لیکن وہ نکال نہیں سکتے ۔وہ اگر آکسفورڈ سٹریٹ پر گاڑی لائیں گے تو انہیں 10 پائونڈ پارکنگ کے دینے پڑیں گے ۔وہاں لوگ پیدل چلتے ہیں ۔شہروں کے حد سے زیادہ بڑھنے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اس کی طویل المدت منصوبہ بندی ہونی چاہیے ۔جو صرف شہر تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں ساری چیز یں آ تی ہیں۔دیہاتی علاقے کے فیکٹر کو بھی دیکھنا پڑتا ہے ۔درمیانے درجے کے شہروں کا کیا کردار ہو گا؟آبادی کس شرح سے بڑھ رہی ہے ؟ملازمتیں کیسی ہوں گی؟ان کے بارے میں بھی دیکھنا پڑتاہے ۔لیکن ہمارے ہاں طویل المدتی منصوبہ بندی وفاقی سطح پر نہیں ہے ۔اگر آپ کی توجہ زراعت پر نہیں ہو گی ،اس سے وابستہ لوگوں کو سہولیات نہیں دینگے ،انہیں وہاں روزگار نہیں ملے گا تو پھروہ شہروں کا رخ کرینگے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
How long vote bank politics?
Previous Post ووٹ بینک کی سیاست آخر کب تک؟
Next Post افغان جنگ خطرناک موڑ پر: اب فیصلہ کرنا ہو گا
The Afghan war on a dangerous turn: now it has to be decided

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.