yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

زبیدہ آپا، ہم میں نہیں رہیں

Web Editor January 5, 2018 1 min read
Zubaida apaa, do not stay in us
Share this:

پاکستان کی نامور شیف اور ماہر امور خانہ داری کی ماہر زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپاہم میں نہیں رہیں۔ وہ 72 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔

زبیدہ طارق نے لگ بھگ 23 سال قبل کوکنگ ایڈوائرز کی حیثیت سے شوبزمیں قدم رکھا اور اپنے ’کوکنگ شوز‘ اور ’ٹوٹکوں‘ کے ذریعے اِس قدر ہردلعزیزہوئیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹی وی اسکرین کے راستے ہر گھر میں داخل ہوکر فیملی ممبر بن گئیں۔

زبیدہ آپا 4 اپریل 1945 کو حیدر آباد دکن کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیںاور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہوگیا تھا۔

زبیدہ طارق کاتعلق پاکستان کی مایہ ناز ادبی فیملی سے تھا جس میں فاطمہ ثریا بجیا، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اور مزاحیہ اداکار مصنف و مصور انور مقصود جیسی باصلاحیت شخصیات ان کے سگے بہن بھائیوں میں فہرست شمار کیے جاتے ہیں۔وہ دس بہن بھائیوں میں نویں نمبر پر تھیں۔

اپنی زندگی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں زبیدہ طارق کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمر کے پچاس سال گھر کی چار دیواری میں رہ کر گزارے اور اس کے بعد جو ایک مرتبہ ٹی وی پر آئیں تو پھر زندگی کا تجربہ اور نچوڑ سب ناظرین کے سامنے کھلی کتاب کی صورت پیش کر دیا۔

زبیدہ طارق نے اپنی ماہرانہ گھریلو زندگی سے متعلق ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’میرے میاں ایک معروف ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازم تھے، آئے دن گھر میں سو ، ڈیڑھ سو افراد کی دعوتیں ہوتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کھانا پکانے کا شوق تھا لہٰذا اچھے کھانے پکایا کرتی تھی۔ ان بڑی بڑی دعوتوں کا انتظام ہمیشہ میں نے خود سنبھالا، کبھی کسی کیٹرنگ سروس سے مدد نہیں لی۔اس کامیابی کی وجہ یہ تھی کہ میں نے اپنی والدہ اور نانی سے بہت کچھ سیکھا تھا،پھر تجربات کا شوق بھی تھا۔لہٰذا، میرے بنائے ہوئے کھانے سب کو پسند آتے تھے‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ کھانا پکانے کا ہنر میرے کام آیا اور جس دن میرے شوہر ریٹائر ہوئے، اس سے اگلے دن میں نے اسی کمپنی میں ایڈوائزری سروس انچارج کی حیثیت سے کام سنبھال لیااور وہاں 8سال تک کام کیا، ’تقریباً سارے ہی نجی ٹی وی چینلز سے ککری شوز، ٹاک شوزاور مارننگ شوز کئے ۔

یوں ان کا 23سال کا فنی سفراور سفر حیات دونوں بلاخر 4جنوری کو اختتام پذیر ہوئے لیکن کیا زیبدہ آپا جو ہماری عام خواتین کے دلوں میں اپنے ٹوٹکوں اور نسخوں کی وجہ سے ہمیشہ جگہ پاتی رہیں ، کیا کبھی مرسکتی ہیں۔؟؟۔شاید کبھی بھی نہیں۔

وہ زندہ رہیں تو دلوں میں جگہ پاتی رہیں اور اس دنیا سے رخصت ہوئیں تو بھی دلوں میں گھر کر گئیں، ان کی یادوں سے دل کبھی خالی نہیں ہوسکتے۔کیوں کہ جسم مرتا ہے روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
North Korea accepted the offer of negotiations
Previous Post شمالی کوریا نے مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی
Next Post پاکستان انڈر 19 نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیت لی
Pakistan Under 19 team won the series against New Zealand

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.