yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ضلع اپر سوات؛ مگر کب اور کیسے؟

Web Editor November 17, 2017November 17, 2017 1 min read
Upper Swat District; But when and how?
Share this:

حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات میں ایک جلسے کے دوران اپر سوات کو الگ ضلعے کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نئے ضلعے میں زیادہ تر عالمی شہرت یافتہ خوبصورت سیاحتی مقامات جیسا کہ سوات کے ماتھے کا جھومر کہلانے والی وادی کالام، بحرین، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال جیسے علاقے بھی شامل ہوں گے۔

قدرتی جھیلوں، آبشاروں، وسیع و عریض قدرتی جنگلات اور برف پوش پہاڑوں سے مالامال ہونے کے باوجود اپر سوات کے یہ علاقے 1969 میں ریاست سوات کی حیثیت ختم ہونے اور پاکستان کے ساتھ ادغام کے بعد سے مکمل طور پر حکومتی بے حسی کا شکار رہے ہیں اور یہاں آج بھی مواصلات، صحت اور تعلیم کے نظام دگرگوں ہیں جبکہ ریاستی دور میں والی سوات میاں گل جہانزیب نے ان دشوار گزار علاقوں کی ترقی کو خصوصی ترجیح دی تھی۔

آج بھی وادی کالام سے میلوں دور شمالی بالائی علاقوں گبرال اور مہوڈنڈ جھیل تک جو سڑکیں استعمال ہورہی ہیں، وہ ریاستی دور ہی میں بنائی گئی تھیں۔ اسی طرح بحرین، کالام، مٹلتان اور گبرال کی پہاڑیوں پر ریاستی دور کے بنیادی صحت کے مراکز اور سرکاری اسکولز بھی ریاستی دور ہی کے ہیں۔ ریاستی دور میں مہوڈنڈ جھیل سے کنڈل شاہی تک سڑکیں تعمیر کی گئی تھیں جن کے اب صرف نشانات ہی رہ گئے ہیں۔

اس کے بعد نئے سرکاری اداروں کی تعمیر تو کجا، ریاستی دور کے اداروں کو بھی کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ پاکستان کے ساتھ ادغام کے بعد سوات کے ان بالائی علاقوں کی ترقی کا پہیہ جام ہوگیا جس کے کئی اسباب ہیں جن میں سرِفہرست ان علاقوں کی انفرادی خصوصیت کو (جو ریاستی دور میں دی گئی تھی) برقرار نہ رکھنا ہے۔

ان علاقوں کی پسماندگی کا گہرا اثر سوات کے مرکزی شہر منگورہ تک جا پہنچا ہے جہاں آج انتظامی دباؤ کا یہ عالم ہے کہ منگورہ شہر میں پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے۔ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی دو بڑے حصوں کو ضلعے کا درجہ دے دیا گیا۔ 1991 میں بونیر نے ضلعے کی حیثیت پائی جس کی آبادی حالیہ مردم شماری کے مطابق 18 لاکھ 97 ہزار ہے؛ جبکہ 1995 میں ضلعے کی حیثیت پانے والے شانگلہ کی آبادی آج 7 لاکھ 58 ہزار ہوچکی ہے۔

اب چونکہ اپر سوات اور لوئر سوات کی کل آبادی 23 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اپر سوات رقبے کے لحاظ سے لوئر سوات کے مقابلے میں چار گنا وسیع ہے؛ بلکہ والی سوات کی جانب سے ’’سوات کوہستان‘‘ کا نام پانے والے شمالی پہاڑی علاقے جو چھ یونین کونسز پر مشتمل ہیں، وہ بھی مجموعی طور پر باقی سوات سے تین گنا وسیع رقبہ رکھتے ہیں۔ ان تمام علاقوں کا بوجھ مرکزی شہر منگورہ پر ہی پڑ رہا ہے جو تمام تر ضلعی انتظامی اداروں کا بوجھ اپنے کاندھے پر اٹھائے ہوئے ہے۔

دوسری طرف منگورہ شہر کی آبادی میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ سوات کے ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ اے این پی دور حکومت سے ایک ایسی حکمت عملی پر غور ہونے لگا جس کے ذریعے بالائی علاقوں کی پسماندگی کو دور کیا جاسکے اور منگورہ شہر کا بوجھ ہلکا کیا جاسکے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی موجودہ صوبائی حکومت سنبھالتے ہی پیپر ورک شروع کردیا اور غالباً دو سال قبل صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے اخباری بیان کے ذریعے نوید سنائی کہ اپر سوات کو ضلعے کا درجہ دینے کےلیے 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ مگر شومئی قسمت کہ سیاسی مداخلت کی بنا پر مزید عملی کام سرد خانے کی نذر ہوگیا۔

اب اپر سوات کے پسماندہ علاقوں کی عوام صوبائی اسمبلی کے ممبران سمیت متحرک ہوگئی اور الگ ضلعے کےلیے بھاگ دوڑ شروع کی۔ بالآخر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپر سوات کو الگ ضلعے کا درجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کیا اور اگلے دورے میں نوٹیفکیشن بھی ساتھ لانے کا وعدہ کیا۔

مگر یہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کا خاصّہ رہا ہے کہ اس طرح کے انتظامی اور قانونی فیصلوں پر دلائل کے بجائے محض مفروضوں کے ذریعے اختلافات کھڑے کردیتے ہیں۔ جیسا کہ اپر سوات کو ضلع بنانے کا اعلان ہونے کے بعد منگورہ کی تاجر برادری، شہر میں کام کرنے والے صحافیوں اور کچھ سیاسی حلقوں نے بھی محض مفروضوں کی بنیاد پر اس فیصلے کو رد کرنا شروع کردیا۔

وہ پہلا مفروضہ یہ پیش کرتے ہیں کہ بونیر اور شانگلہ نے ضلع بننے کے بیس سال بعد کونسی ترقی کی ہے کہ اب الگ ضلع بننے سے اپر سوات اور لوئر سوات انتظامی طور پر الگ ہونے سے ترقی کریں گے؟ لیکن سوال تو یہ ہے کہ اگر یہ دو ضلعے الگ ہونے کے بعد خاطرخواہ ترقی نہ کرسکے تو الگ نہ ہونے کی صورت میں مزید کتنی پسماندگی سے دوچار ہوتے؟ چلیے اگر اپنے اسی سوال کو بھی خود ہی مفروضہ سمجھوں مگر یہ کیا اس منطق سے بھی روگردانی کریں گے کہ اگر منگورہ شہر کا حلیہ 23 لاکھ کی آبادی سے جتنا بگڑ گیا ہے، اگر ان دو اضلاع کی کم کم از کم 25 لاکھ آبادی کا انحصار بھی اس پر ہوتا تو کیا حشر ہوتا؟

دوسرا مفروضہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ اس تقسیم سے اپر اور لوئر سوات کی عوام کے مابین ’’پختون ولی‘‘ اور بھائی چارے میں دراڑ ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس بارے میں سوال یہ ہے کہ کیا بونیر اور شانگلہ کے الگ ہونے سے بھائی چارے اور پختون ولی میں کبھی ذرّہ برابر فرق آیا ہے؟ پختون ولی اور پختون بھائی چارہ تو سینکڑوں میل دور پشاور کے ساتھ بھی ہے اور سرحد پار افغان کے ساتھ بھی ’’لر و بر پختون‘‘ کی صورت میں جڑا ہوا ہے۔ تو جناب یہ سرحدی تقسیم نہیں بلکہ چند کلومیٹر پر انتظامی تقسیم ہے، یہ کس طرح پختونوں کے مابین دوری بڑھانے کی سازش ہوسکتی ہے؟ لیکن اگر باریک بینی سے مشاہدہ کیا جائے تو یہ مفروضہ نیک شگون بھی ہے کہ سواتیوں کو اپنے بھائی چارے کی تحفظ کا بروقت ادراک ہے، جو انتظامی تقسیم کے بعد اخوت اور ذہنی ہم آہنگی کو مزید تقویت بخشے گا۔

لیکن سب سے بڑا فائدہ ان دور افتادہ علاقوں کےلیے ہوگا جو انتظامی دفاتر تک رسائی نہ ہونے اور حکومتی بے حسی کے باعث پسماندہ ترین رہ گئے ہیں۔ اس صورت کا ازالہ صرف اسی شرط پر ممکن ہے کہ جب نئے ضلعے کا ہیڈکوارٹر وسطی علاقوں مدین یا باغ ڈھیری میں قائم کیا جائے جہاں تک رسائی شہری علاقوں مٹہ اور خوازہ خیلہ سمیت کالام، مٹلتان، اتروڑ، گبرال اور بحرین کےلیے بھی آسان ہو۔ ان پسماندہ علاقوں کےلیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا جائے اور قیمتی جنگلات کے تحفظ کےلیے محکمہ جنگلات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ پانی سے مالامال ان علاقوں میں مزید سستے پن بجلی گھر تعمیر کرکے جنگلات کا تحفظ کیا جائے اور یہاں کی سب سے بڑی انڈسٹری سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ لیکن یہ سب انتخابات کےلیے تشہیری مہم نہیں بلکہ عملی طور پر ہو۔ اسی طرح کے اعلانات بار بار سننے کو ملتے ضرور ہیں لیکن اخباری تراشوں تک محدود ہوتے ہیں جیسا کہ وزیر خزانہ جناب مظفر سید نے وادی کالام میں ایک شمولیتی جلسے کے دوران ایک عالمی سیاحتی زون ہونے کے ناطے وادی کالام کےلیے خیبر بینک کی منظوری اور کالام پریس کلب کو عالمی سطح کا پریس کلب بنانے کا اعلان کیا؛ اور پھر رات گئی بات گئی!

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جلد از جلد نئے ضلعے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے مدین یا باغ ڈھیرئی میں ہیڈکوارٹر کھول دیا جائے اور تمام انتظامی امور کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ بالائی علاقے مزید مسائل سے محفوظ رہت اور منگورہ شہر کی حالت بہتر ہوجائے جہاں سے سالانہ سات سے آٹھ لاکھ سیاح گزر کر بالائی سیاحتی مقامات کو جاتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
10 years left of the famous actor Muhammad Shafi
Previous Post معروف اداکار محمد شفیع کو بچھڑے 10 سال بیت گئے
Next Post لاعلاج حادثے، کنٹینر آباد سے براہ راست
Cure-less accident, live from container abad

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.