yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

​​بلوچستان میں دم گھٹتی صحافت

Web Editor November 15, 2017November 15, 2017 1 min read
The dreading journalism in Balochistan
Share this:

بلوچستان میں میڈیا ایک بار پھر نشانے پر ہے۔ اس مرتبہ صوبے کے درجنوں علاقوں میں اخبارات کی ترسیل بند ہوئے دو ہفتوں سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے جبکہ خطرات کے پیش نظر صوبے کے درجنوں پریس کلبوں پر تالے لگ چکے ہیں جس کی وجہ کالعدم علیحدگی پسند تنظیوں کی وہ دھمکیاں ہیں جن میں انہوں نے صحافیوں، ہاکروں اور اخبارات کی ترسیل کرنے والے ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ اگر انہیں مناسب کوریج نہ دی گئی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ ایسی ہی ایک دھمکی پر عمل کرتے ہوئے ان دہشت گردوں نے 26 اکتوبر کے روز کراچی سے متصل صنعتی علاقے حب میں پریس کلب پر دستی بم پھینکا۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی روز تربت میں اخبارات اور رسائل فروخت کرنے والی ایک دکان پر دستی بم حملے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے اور 26 اکتوبر ہی کے روز آواران میں اخبار لے جانے والی گاڑی پر حملہ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کردیئے گئے۔

مختلف علاقوں میں صحافیوں کو ملنے والی دھمکیوں نے صورتحال اس قدر سنگین بنا دی کہ اپنی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر صوبے کے کچھ علاقوں میں صحافیوں نے نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی چھوڑ دی بلکہ منظرعام سے بھی ہٹ گئے ہیں۔ بلوچستان میں میڈیا کے خلاف تشدد کا عنصر کوئی نیا قصہ نہیں بلکہ صوبے کے حالات میں خرابی کے فوری بعد ہی صحافی نشانے پر آگئے۔ 2006 سے اب تک صوبے میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے جن میں کچھ صحافی بم دھماکوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کچھ کو اغواء کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں پھینکی گئیں اور کچھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔

قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ بلوچستان کے تیسرے بڑے شہر خضدار میں تو 2012 کے دوران ایک مسلح کالعدم تنظیم نے صحافیوں کی باقاعدہ ہٹ لسٹ پرنٹ میڈیا پر جاری کرنے کے بعد اس پر عمل کرتے ہوئے 5 صحافیوں کو قتل اور ایک صحافی کے 2 کمسن بچوں جبکہ دوسرے صحافی کے بھائی کو قتل کردیا۔ لیکن اب تک کسی ایک صحافی کے قاتل کو بھی گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے بلوچستان کے صحافیوں میں عدم تحفظ کا احساس شدید تر ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں ہمیشہ سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر نے صحافیوں کو اپنے متعلق بیانات اور خبریں اپنی مرضی سے شائع کروانے کےلیے دباؤ میں رکھا اور اس مقصد کےلیے انہوں نے صحافیوں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ دوسری جانب اکتوبر 2012 میں بلوچستان ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیوں کے بیانات کی اشاعت پر پابندی عائد کردی جس پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں کئی صحافیوں پر مقدمات تک بنائے گئے۔ اس صورتحال نے صحافیوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا، لیکن اپنی جانوں کو لاحق شدید خطرات سے دوچار صحافتی برادری نے کالعدم تنظیموں کے بیانات شائع کرنے ہی میں عافیت جانی کیونکہ ہائی کورٹ انہیں محدود سزا دے سکتی ہے، جبکہ کالعدم تنظیمیں جان سے مارسکتی ہیں۔

اب حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ کالعدم تنظیموں نے صحافیوں پر حکومتی بیانیے کو اجاگر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اخبارات کی ترسیل اور صحافتی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صوبے کی مصیبت زدہ صحافتی برادری مزید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، جن سے نکلنے کےلیے کوئی بھی ان کی مدد کو تیار نہیں۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے صحافیوں کے تحفظ اور اخبارات کی ترسیل کےلیے حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی تو کرائی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کس حد تک، کس کس کو اور کہاں کہاں تحفظ دے گی؟

بلوچستان کے اکثر مقامی صحافی تنخواہوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے بغیر رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں، جن کی اکثریت نے صحافت بھی نہیں پڑھی اور نہ ہی مناسب تربیت لی ہے۔ لیکن، اس کے باوجود، طویل عرصے تک صحافتی میدان میں خدمات کی انجام دہی کے سبب ان کے پاس تجربہ ہے جس کی بنیاد پر وہ صوبے کے مسائل، منفرد اہمیت اور وہاں جاری ناانصافیوں کو اجاگر کرتے ہیں جس کے دوران انہیں سرکاری اداروں، بیوروکریسی، قبائلی سرداروں، ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا اور سیاست دانوں کے دباؤ کا سامنا بھی ہے۔

یہ دباؤ اتنا سخت ہے کہ چند بیورو کریٹس اور سیاست دانوں نے راقم الحروف کا نام محض اس لیے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈلوایا کیونکہ انہیں راقم کی چند خبریں ناگوار گزریں جن سے اعلیٰ حکام کے ہاتھوں ان کی سبکی ہوئی تھی۔ دو سال تک در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر گزشتہ ماہ ہی راقم کا نام فورتھ شیڈول سے نکل سکا جس کےلیے کئی پاپڑ بیلنے پڑے اور بہت کچھ سہنا پڑا۔

بلوچستان میں میڈیا کے خلاف اٹھنے والی حالیہ لہر نے صوبے کی خوفزدہ صحافت کو مزید مشکلات کا شکار بناکر صوبے میں ابلاغ عامہ کا پہیہ روک دیا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف صحافی بلکہ عام شہری بھی پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ پریس کلبوں پر تالے لگنے اور اخبارات کی ترسیل رکنے کے سبب لوگوں کی آواز دب گئی ہے، جس نے صوبے میں گھٹن کا ماحول پیدا کردیا ہے جو کسی بھی ریاست اور اس کے شہریوں کے حق میں بہتر نہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام اور میڈیا مالکان صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس سلسلے میں کوئی ایسا حل تلاش کریں جس سے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور صوبے میں صحافت کا پہیہ بھی چلنے لگے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PIA: The rise and fall of a great national asset
Previous Post پی آئی اے: ایک عظیم قومی اثاثے کا عروج و زوال
Next Post شاہ رخ خان غریب بچوں کے مسیحا بن گئے
Shahrukh Khan became the Messiah of the poor children

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.