yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پی آئی اے: ایک عظیم قومی اثاثے کا عروج و زوال

Web Editor November 15, 2017November 15, 2017 1 min read
PIA: The rise and fall of a great national asset
Share this:

چند دن پہلے حکومت کی طرف سے قومی ایئرلائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13.6 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج دینے کے اعلان نے ماضی کے اس عظیم قومی اثاثے کو وقتی سہارا تو دے دیا لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کب تک پی آئی اے کو قومی خزانے سے اربوں روپے کے حساب سے بیل آؤٹ پیکیجز دیئے جاتے رہیں گے؟

پی آئی اے کا مجموعی خسارہ اب 400 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے جو مسلسل بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ اس وقت پی آئی اے کے زیرِ استعمال کل 38 مسافر بردار طیاروں میں سے 24 طیارے دوسری ایئرلائنز سے کرائے پر حاصل کیے ہوئے ہیں۔ مسلسل نقصان کی وجہ سے ایئرلائن جنوری 2018 سے نیویارک (امریکہ) کےلیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔ پی آ ئی اے کا ماضی جتنا تابناک اور قابل فخرتھا، حال اتنا ہی دردناک اور مستقبل اسی مناسبت سے اور بھی زیادہ خطرناک بلکہ بھیانک دکھائی دے رہا ہے۔

ماضی کے جھروکوں میں جاکر پی آئی اے کو دیکھا جائے تو بہت سے لوگوں کےلیے یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ دنیا کی وہ عظیم ایئرلائن تھی جس نے 1960 سے 1980 کی دہائی تک دنیا کی فضاؤں پر راج کیا ہے۔ ایئرمارشل نور خان کی سربراہی میں پی آئی اے نے دنیا کی بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز حاصل کیے رکھا۔ ایئرمارشل نورخان کے بعد ایئر مارشل اصغر خان اور دیگر آنے والے سربراہان نے بھی پی آئی اے کی ترقی کے سفر کو جاری رکھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب موجودہ زمانے کی بہترین ایئرلائن ’’ایمیریٹس‘‘ نے اپنے قیام کےلیے پی آئی اے سے مدد لی۔ پی آئی اے نے نہ صرف ایمیریٹس ایئرلائنز کے عملے کوتربیت دی بلکہ اس وقت کے دنیا کے بہترین جہاز انہیں کرائے پر بھی دلوائے۔ ایمیریٹس ایئرلائنز کے علاوہ اور بھی کئی بڑی فضائی کمپنیاں پی آئی اے کے تعاون اور رہنمائی ہی سے قائم ہوئیں۔ نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کے بارے میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کتاب ’’دی آرٹ آف ڈیل‘‘ میں لکھا ہے: ’’میں اس ہوٹل کو خریدنا چاہتا تھا، لیکن پی آئی اے نے اسے مجھ سے چھین لیا اور اس بات کا مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔‘‘

غورطلب بات یہ ہے کہ آخر کن عوامل نے اس عظیم ایئرلائن کو تباہ کردیا ہے؟ پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاوید اخلاص حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی میں اعتراف کر چکے ہیں کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس 14500 کا عملہ ہے جو عالمی ہوابازی کے اصولوں کے مطابق 125 طیاروں کےلیے کافی ہے؛ جبکہ پی آئی اے کے پاس اپنے اور لیز پر لیے گئے طیاروں کی مجموعی تعداد 38 ہے۔ اب اگر 125 جہازوں کےلیے کافی عملہ صرف 38 جہازوں اور ان کے متعلقہ آپریشنز کو بھی نہیں سنبھال سکتا تو یہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اگر موجودہ حکومتی کردار کا تجزیہ کیا جائے تو اس میں ’’اجتماعِ ضدین‘‘ والا مزاج نمایاں ہے۔ یعنی حکومت یا تو مکمل نجکاری کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے یا پھر نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے عملے کی بھرپور مزاحمت کی صورت میں اربوں روپے بیل آؤٹ پیکیجز کی صورت میں بار بار فراہم کرتی ہے، جبکہ اصلاحات (ریفارمز) کا عنصر نہایت کم اور غیر موزوں نظر آتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ پی آئی اے سے طیاروں کی تعداد کے تناسب سے فالتو عملہ ہٹا لیا جائے۔ اگر ان سرکاری ملازمین کو ہٹایا نہیں جاسکتا توکم از کم مناسب قانون سازی کرکے ان کو دوسرے سرکاری محکموں میں کچھ متعلقہ اضافی تربیت دے کر منتقل کر دیا جائے جہاں ملازمین کی کمی ہو اور یہ ان محکموں میں کھپائے بھی جاسکیں (مثلاً کلرکانہ کام تو ہر جگہ ہی ہوتا ہے)۔ پی آئی اے میں صرف قابل اور دیانت دار لوگوں ہی کو رہنے دیا جائے۔

موجودہ وقت پی آئی اے کےلیے کڑا ضرور ہے لیکن یہ اس کےلیے خوش قسمتی بھی ثابت ہوسکتا ہے؛ کیونکہ موجودہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہوابازی کے شعبے سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ وہ ایک نجی ایئر لائن کے مالک بھی ہیں، جو ان کی انتھک محنت سے عرصہ دراز سے کامیابی کے سفر پر رواں دواں ہے۔ ایسے میں اگر وزیراعظم پاکستان اپنی خصوصی کوششوں سے اور مصلحتوں کو بالائے طا ق رکھتے ہوئے پی آئی اے کی بقاء کی خاطر کچھ سخت فیصلے کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائنزکی صف میں شامل ہوجائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Headache people in search of hepatitis bacteria
Previous Post ہیپاٹائٹس کے جراثیم کی تلاش میں سرگرداں لوگ
Next Post ​​بلوچستان میں دم گھٹتی صحافت
The dreading journalism in Balochistan

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.