yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

متوجہ کرنے والے عوامل

Web Editor November 6, 2017 1 min read
Attractive factors
Share this:

سیاہ اور سفید نقطوں کی نسبت کاغذ پر کھینچی گئی رنگین لکیریں انسان کی توجہ آسانی سے اپنی جانب مائل کر لیتی ہیں

Attractive factorsبعض چیزوں میں کچھ ایسی خصوصیت ہوتی ہے کہ ہماری توجہ خود بخود ان کی طرف چلی جاتی ہے۔ اس اعتبار سے توجہ کے عوامل کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، معروضی اور موضوعی عوامل ۔ معروضی عوامل کا تعلق مہیجات میں پائی جانے والی خصوصیات سے ہوتا ہے۔ بعض مہیجات اپنی کسی نمایاں خصوصیت جیسے شوخ رنگ یا شدت وغیرہ کی بنا پر لوگوں کو متوجہ کرتے ہیں ، مثلاً گولہ پھٹنے کی شدید آواز کی طرف سبھی لوگ متوجہ ہوجاتے ہیں ۔ عام لوگوں کے درمیان کوئی طویل القامت شخص آجائے تو اپنی نمایاں جسامت کی وجہ سے وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا ۔ توجہ کے ان عوامل کے بارے میں وسیع پیمانے پر تحقیقات کی گئی ہیں اور یہ دریافت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ چیزوں کی کون سی خصوصیات زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
ان تحقیقات سے ملنے والے نتائج کو عملی زندگی کے کئی شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ خصوصاً تعلیم اور اشتہار بازی میں۔ استاد پڑھاتے ہوئے مثالوں ، چارٹوں ، تصویروں اور شکلوں وغیرہ کی مدد سے سبق کو زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ طلبا کی توجہ حاصل کر سکیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ الفاظ کی نسبت تصویریں زیادہ توجہ کھینچتی ہیں اور سیاہ اور سفید تصاویر کی نسبت رنگیں تصاویر جلد توجہ کا باعث بنتی ہیں ۔ نصابی کتابوں میں ان اصولوں کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ خصوصاً ابتدائی جماعتوں کے لیے لکھی جانے والی کتابوں میں دلچسپ اور رنگین تصاویر شامل کی جاتی ہیں۔
ٹی وی اور فلموں کی ذریعے تعلیم کو نہایت دلچسپ اور آسان بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ فلم اور ٹی وی پر نظر آنے والی متحرک تصاویر نہ صرف زیادہ متوجہ کرتی ہیں بلکہ اس صورت میں توجہ زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے ۔ مشتہرین اشتہاروں کے ڈیزائن کو رنگوں اور تصاویر کی مدد سے زیادہ سے زیادہ جاذب نظر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنیں ۔ فلموں ، کتابوں، رسالوں ، ڈراموں، ٹی وی پروگراموں ، اشتہاری فلموں اور پروپیگنڈہ وغیرہ میں بھی ان عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے تاکہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کی جاسکے ۔ اس میں تبدیلی ، جسامت ، تکرار ، حرکت ، محل وقوع ، مہیج کی نوعیت ، نرالا پن ، رنگ اور شدت شامل ہیں۔
تبدیلی مہیج میں ہونے والی تبدیلی توجہ کھینچنے کا باعث بنتی ہے ۔ کوئی ساکن چیز حرکت شروع کر دے یا متحرک چیز رک جائے ، مدھم آواز تیز یا تیز آواز مدھم ہو جائے ، روشنی اچانک تیز یا مدھم ہو جائے ، دفعتاً کوئی چیز غائب یا ظاہر ہو جائے ، کسی شے کا رنگ بدل جائے ، غرضیکہ تبدیلی کی نوعیت خواہ کچھ بھی ہو وہ توجہ کھینچتی ہے ۔ ہم دیوار پر لگے کلاک کی ٹک ٹک پر توجہ نہیں دیتے لیکن اگر کلاک اچانک بند ہو جائے تو ہم فوراً اس کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں۔
جسامت : توجہ حاصل کرنے میں اشیا کی جسامت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ بڑی عمارتیں ، بڑے جانور، بڑی لکھائی میں لکھے الفاظ وغیرہ جلد توجہ کا باعث بنتے ہیں ۔ اخبار کی سرخیاں اپنی جسامت ہی کی وجہ سے پہلے توجہ حاصل کرتی ہیں ۔ اس ضمن میں تضاد کا اصول بھی کام کرتا ہے ، کسی شے کی جسامت کا تعین اس کے اردگرد واقع اشیا کی جسامت سے موازنہ کر کے کیا جاتا ہے ۔ اگر عام قد کے لوگوں کے درمیان سات فٹ کا شخص آ جائے تو سب اس کی جانب متوجہ ہوں گے اور اگر ان کے درمیان تین فٹ کا آدمی آ جائے تب بھی سب اس کی طرف توجہ کریں گے۔
تکرار اگر مہیج بار بار واقع ہو تو آخر کار توجہ حاصل کر لیتا ہے۔ بچہ جب بار بار ماں ماں پکارتا ہے تو ماں آخر کار بچے کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے ۔ اسی اصول کے تحت ٹی وی ، اخبار اور ریڈیو اشتہار پیش کیے جاتے ہیں ۔ لیکن تکرار کی ایک حد ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ بوریت اور یکسانیت پیدا کر کے توجہ ہٹانے کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔ اس اصول کے استعمال میں اگر بنیادی پیغام یا موضوع ایک ہی رہے لیکن اس کے متعلق جزئیات میں تبدیلی کرتے رہیں تو توجہ برقرار رہتی ۔ حرکت آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ ساکن اشیا کی نسبت متحرک اشیا جلد توجہ کا مرکز بنتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بچے حرکت کرنے والے کھلونے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ جنگل کے کمزور اور چھوٹے جانور بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں ۔ لہٰذا وہ خطرے کی بو پا کر دم سادھ کر بے حس و حرکت ہو جاتے ہیں اور اس طرح خونخواراور خطرناک جانوروں کی توجہ کا مرکز نہیں بنتے اور محفوظ رہتے ہیں۔
رنگ بعض انفرادی رنگ اور بعض رنگوں کا باہم امتزاج زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں۔ آرٹسٹ اور ڈیزائنرز اس حقیقت سے آگاہ ہیں لہٰذا وہ مختلف تصویریں اور ڈیزائن بناتے وقت رنگوں کا استعمال بڑی مہارت سے کرتے ہیں۔ ہلکے اور گہرے رنگوں کے استعمال سے تضاد پیدا کیا جاتا ہے اور اشیا کو زیادہ پرکشش بنایا جاتا ہے۔ نوجوان خصوصاً لڑکیاں شوخ اور بھڑکیلے رنگ کا لباس پہنتی ہیں تاکہ ممتاز اور نمایاں نظر آئیں ۔ اسی طرح رنگین کتابیں اور کھلونے بچوں کو زیادہ پسند آتے ہیں۔
مہیج کی نوعیت بعض اوقات مہیج کی نوعیت توجہ کھینچنے اور اسے برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مہیج کی نوعیت سے مراد ہے کہ مہیج کیا ہے؟ مثلاً اگر مہیج کا تعلق بصارت سے ہے تو کیا یہ مہیج الفاظ یا تصویروں پر مشتمل ہے ۔ عام مشاہدہ ہے کہ تصاویر الفاظ کی نسبت زیادہ توجہ کھینچتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اخبارات اور رسالوں میں تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ نیز متحرک تصاویر ساکن تصاویر سے زیادہ توجہ کا باعث بنتی ہیں۔
محل وقوع کسی چیز کا محل وقوع بھی توجہ کا اہم عنصر ہے۔ آنکھوں کے سامنے واقع اشیا جلد توجہ حاصل کرتی ہیں۔ تاجر اور دکان دار اس اصول کی اہمیت سے واقف ہوتے ہیں لہٰذا وہ دکانیں قائم کرنے کے لیے ایسے محل وقوع کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی اہم راہ گزر پر واقع ہو تاکہ آتے جاتے لوگوں کی توجہ حاصل کر سکیں اور کاروبارکو فروغ دے سکیں۔
نرالا پن :انوکھی، نرالی اور عجیب و غریب چیزیں جلد توجہ کا مرکز بنتی ہیں جبکہ دیکھی بھالی اور مانوس اشیا توجہ کا مرکز نہیں بنتیں، بلکہ بعض اوقات ان کی موجودگی کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ عام لباس کی بجائے نیا فیشن فوراً توجہ حاصل کرتا ہے۔
شدت ہمارے حواس پر بیک وقت سیکڑوں مہیجات اثر انداز ہوتے ہیں جن میں سے بہت سے مہیجات کی موجودگی کا احساس تک نہیں ہوتا۔ لیکن شدید مہیجات فوراً توجہ حاصل کرتے ہیں۔ اگر اچانک دھماکا ہو تو ہم اپنے کام چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہو جائیں گے ۔ آپ کی جلد پر کوئی ہلکے سے چھو جائے تو آپ نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اگر اچانک بھڑ کاٹ لے تو شدید درد محسوس ہوتا ہے اور آپ اپنا کام روک کر اس جانب متوجہ ہو جاتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
France: The title of the Paris Masters Tennis with Jack Sock name
Previous Post فرانس: پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیک سوک کے نام
Next Post تاریخی چینی قلعے پوٹالا پیلس پر رنگ کا کام مکمل
The colorful work on the historic Chinese castle Putala Palace is complete

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.