yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اور اب ٹیپو سلطان سے کھلواڑ

Web Editor October 24, 2017 1 min read
And now toyed with Tipu Sultan
Share this:

اور اب بھارت کے وزیرِ مملکت آنندکمار ہیگڑے نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت کی جانب سےسلطان فتح علی ٹیپو کی سالگرہ تقریبات ( دس نومبر) میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ ٹیپو لاکھوں ہندؤوں کا قاتل ہے اور کرناٹک کی کانگریس سرکار کو ٹیپو سلطان کی سالگرہ منا کر ہندوؤں کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکنا چاہیے۔

ٹیپو سلطان کوئی سیکولر، فراغ دل حکمران نہیں بلکہ غدار تھا۔اس پر کرناٹک حکومت نے وضاحت کی ہے کہ یہ دعوت نامے پچھلے تین برس کی طرح ہر وی آئی پی کو بھیجے جاتے ہیں۔اگر وزیرِ موصوف نہیں آنا چاہتے تو ان کی مرضی مگر اس قدر ڈھنڈورا پیٹنے کی کیا ضرورت تھی۔

کانگریس جیسی جماعتوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ بھلے ایک سو بتیس برس کی ہی کیوں نہ ہو جائیں انھیں کچھ بنیادی باتیں کبھی سمجھ میں نہیں آتیں۔جیسے یہ کہ کسی بھی فسطائی نظریے کی عمارت جھوٹ اور سچ کے گارے پر استوار ہوتی ہے اور دلیل کے مقابلے میں دلیل نہیں بلکہ بلند آہنگی اور دشنام طرازی کا ہتھیار استعمال ہوتا ہے۔اور جب یہ ہتھیار بھی کند ہو جاتا ہے تو نوبت ہاتھا پائی پھلانگتی ہوئی قتل و غارت تک پہنچ جاتی ہے۔

فسطائی اپنی تاریخ اپنے ساتھ لاتے ہیں، وہ اپنا سچ اپنی لیبارٹری میں ایجاد کرتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ پوری قوم کے کان میں قیف لگا کے اپنا سچ ان کے کانوں میں انڈیل دیں۔جو مزاحمت کرے، وہ قوم اور نظریہ دشمن کہلائے۔ایسے میں فسطائیوں کے آگے دلائل کی بین بجانا خود کو ہلکان کرنا ہے۔ان کے نزدیک سچ اور حقیقت وہی ہے جو ان کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے اور جو اس ایجنڈے کی راہ روکے وہ دشمن پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔

اب جو وزیرِ اعظم ( مودی ) پورس اور سکندر کی لڑائی گنگا کنارے کروا دے اور لاکھوں لوگ تالیاں بجائیں۔جب وہ اعلی ترین دانشور ادارے انڈین اکیڈمی آف سائنسز سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہے کہ پہلی پلاسٹک سرجری لاکھوں سال پہلے بھارت میں ہوئی تھی جب ایک دیوتا کا سر اتار کر اس پر ہاتھی کا سر لگایا گیا تھا جسے دنیا گنیش کے نام سے جانتی ہے۔سب سائنسداں دم سادھے سنتے رہیں اور کوئی بھی نہیں جو کھڑا ہو کے کہہ سکے کہ آدرنئے پردھان منتری جی آپ یہ کیا بکواس کر رہے ہیں ؟

فاشزم کا تعلق علم و تحقیق سے نہیں طاقت سے ہے۔یا مٹ جاؤ یا مٹا دو۔خیریت چاہتے ہو تو دماغ لاکر میں بند کر دو اور چابیاں ہمارے حوالے کردو۔ اگر دماغ اپنے پاس ہی رکھنے پر بضد ہو تو پھر یہ کنٹوپ پہن لو تاکہ دولے شاہ کے چوہے بن جاؤ۔

جو لوگ تاج محل کو بھی اپنی دھرتی سے کھرچنا چاہتے ہیں۔انھیں آپ کیسے سمجھا سکتے ہیں کہ ابھی تین برس پہلے ہی تمہارے اقتدار میں آنے سے پہلے تک ٹیپو مسلمان یا ہندو نہیں بلکہ انگریزوں کے خلاف برصغیر کے باشندوں کی تحریکِ آزادی کا پہلا مجاہد تھا۔ٹیپو ان چند شخصیات میں سے ہے جن کی سامراج دشمنی پر بھارتیوں اور پاکستانیوں کی اکثریت آج بھی متفق ہے۔

ٹیپو سلطان کس قدر متعصب تھا اس کا اندازہ اس کی کابینہ سے ہی ہو جاتا ہے۔صوبہ راؤ وزیرِ دربار ، شمایا آئینگر وزیرِ داخلہ ، مول چند اور دیوان رائے دلی کے مغل دربار میں میسور کے نمایندے ، اور سب سے بڑھ کر  ٹیپو کا وزیرِ اعظم دیوان پورنیا۔اس پر ٹیپو کو اتنا اندھا اعتماد تھا کہ اپنی راکٹ فورس کا نگراں بھی بنا دیا اور انگریز سے لڑتے لڑتے شہید ہونے سے پہلے پورنیا کے ہاتھ میں بیٹے کا ہاتھ دیتے ہوئے کہا دیوان اب یہ  تیرے حوالے۔

ٹیپو نے اگرچہ زندگی بھر چومکھی لڑی۔پانچ جنگیں مرہٹوں اور نظام کے اتحاد سے اور چار جنگیں انگریزوں سے۔مگر معیشت کا یہ عالم تھا کہ ریاست میسور کی فی کس آمدنی باقی ہندوستان کی فی کس آمدنی سے پانچ گنا تھی اور میسور کی برآمدات فرانس تک جاتی تھیں۔فرانس جس نے انگریز دشمنی میں نہ صرف ٹیپو کو فوجی مشیر بلکہ اس زمانے کی ایسی جدید راکٹ ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جو ایسٹ انڈیا کمپنی کو بھی نصیب نہ تھی۔جب سرنگا پٹم کا سقوط ہوا تو انگریزوں نے ٹیپو کی تلواروں اور نوادرات کے ساتھ ساتھ قلعے میں سے ملنے والے راکٹوں کے ذخیرے میں سے دو انگلستان بھجوا دیے۔بقول اے پی جے عبدالکلام ٹیپو دنیا کا پہلا حکمران تھا جس نے دو سو برس پہلے میدانِ جنگ میں راکٹوں کا استعمال کیا۔

میں بالکل ماننے کو تیار ہوں کہ ٹیپو نے کورگ کے ہندوؤں اور مالاباری نائروں کو بڑی تعداد میں قتل کیا۔لیکن منگلور کے عیسائیوں اور مہادیوی کے مسلمانوں اور موپلا مسلمانوں کو بھی نہیں چھوڑا مگر کیوں ؟ کیونکہ ان پر اسے انگریزوں کی جاسوسی کرنے کا شک تھا۔اگر یہ جھوٹ ہے تو مجھے امید ہے کہ بی جے پی اگلے برس سے لارڈ کارنوالس کی سالگرہ منانا شروع کرے گی کہ جس نے ٹیپو جیسے موذی سے بھارت کی جان چھڑا دی۔مگر فسطائیت میں اتنی اخلاقی جرات کہاں۔

بھارت میں پچھلے تین برس سے جو نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے اس کے مطابق ٹیپو نے میسور میں آٹھ ہزار مندر گرا دیے۔مگر عجب ہے کہ اپنے ہی محل کے بازو میں کھڑا رنگا ناتھ سوامی مندر ڈھانا بھول گیا۔کیا ’’ کمال قاتل ’’ تھا کہ ہندوؤں سے اتنی نفرت بھی تھی اور قلعے میں دس روز تک دسہرہ بھی مناتا تھا۔

ریاست میسور کے ریکارڈ کے مطابق ایک سو اٹھاون بڑے مندروں کو ٹیپو سرکار سالانہ گرانٹ دیتی رہی اور انھیں زمینیں بھی الاٹ کیں۔جب سترہ سو اکیانوے میں پیشوا مادھو راؤ کی مراٹھا سینا نے ٹیپو سے پہلی جنگ کے دوران درجنوں ہندو عبادت گاہیں بشمول سرنگیری کا مندر اجاڑ دیا۔وہاں کے شنکر اچاریہ نے  ٹیپو کو تیس خط لکھے اور ٹیپو نے سرنگیری کے مندر سمیت دیگر لٹنے والے مندروں کو بحال کرنے کے لیے پیسوں اور کاریگروں کا انتظام کر کے دیا۔ یہ تمام خط انیس سو سولہ میں سامنے آئے اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی میسور نے محفوظ کر لیے۔سوال یہ ہے کہ مراٹھا بھی ہندو تھے تو پھر انھوں نے ٹیپو سے لڑائی کے غصے  میں مندر کیوں اجاڑے۔وجہ سیاسی تھی۔مراٹھا ٹیپو کے گن گانے والے ہندؤوں کو بھی دشمن ہی سمجھتے تھے۔مگر آر ایس ایس اور بی جے پی ان حقائق کے بارے میں بالکل انجان ہیں۔

کرناٹک کے ضلع کولور میں پاروتی دیوی کے موکمبیکا مندر کی ویب سائٹ پر آج بھی لکھا ہے کہ اٹھارویں صدی کے مراٹھا حملہ آور سب سونا چاندی جواہرات لوٹ کے لے گئے۔وہاں آج بھی شام ساڑھے سات بجے ٹیپو کے نام کی پرارتھنا پچھلے دو سو برس سے منعقد ہوتی ہے۔ٹیپو کنڑا لوک داستانوں اور گیتوں میں آج بھی پایا جاتا ہے۔اور ٹیپو کی لاونیاں ( لوک گیت ) گانے والی کنڑا دادیوں نانیوں کو آج بھی ٹیپو اپنا ہیرو لگتا ہے۔

وہ جو کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔آج جو آر ایس ایس ٹیپو سلطان کو غدار اور قاتل کہہ رہی ہے۔ ستر کی دہائی میں کرناٹک کی آر ایس ایس نے بھارتئیے مہاویروں ( بہادر سپوتوں ) کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کنڑا زبان میں ’’بھارتیا بھارتی ’’ کتاب سیریز چھاپی۔ اس میں ایک کتاب ٹیپو سلطان کے کارناموں اور شخصیت پر بھی تھی۔

چلیے یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ دو ہزار آٹھ میں کرناٹک کے پہلے بی جے پی وزیرِ اعلی بی ایس یادی رپا نے جب دو ہزار بارہ میں کرناٹکا جنتا پکش کے نام سے اپنی پارٹی بنا لی تو مسلمان ووٹروں کے جلسے میں ٹیپو سلطان جیسی پگڑی باندھ ہاتھ میں تلوار پکڑ ’’ لاکھوں ہندؤوں کے قاتل ’’کو مہان ویر (قوم کا عظیم بیٹا) قرار دیا۔اور جب دو ہزار چودہ  میں شری یادی رپا پھر سے بی جے پی میں لوٹے تب سے وہ ٹیپو سلطان کا نام سننے کو بھی تیار نہیں اور آج بی جے پی کرناٹک کے صدر کی حیثیت سے ٹیپو سلطان کو مقامی تاریخ سے بھی کھرچ دینا چاہتے ہیں۔ آج تاریخ کے ساتھ پہلے سے زیادہ کھلواڑ اس لیے ممکن  ہے کیونکہ تاریخ بھی ایک نقد آور جنس میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اور منڈی کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کل کون سا سودا کتنے میں بیچا یا خریدا جائے گا۔

(یہ تو تھی بھارت کی مثال۔دیگر خطوں کے لوگ اپنے اپنے نظریے اور مقامی حالات کے آئینے میں اس مضمون کو دیکھ سکتے ہیں)۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
From Damascus
Previous Post دمشق سے
Next Post عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے فوٹو: فائل

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.