yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مائنس ایم کیو ایم فارمولا

Web Editor October 24, 2017 1 min read
Minus MQM Formula
Share this:

بظاہر لگتا ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گرنے والی ہے۔ لیکن شہری سندھ کی مستقبل کی سیاست پر رونما اس کی سیاسی اثرات نہایت تباہ کن ہوں گے۔ فطری طورپر اس سے پاکستان سرزمین پارٹی( پی ایس پی) کے لئے گنجائش پیدا ہوگی۔

ایم کیو ایم جو کئی بحرانوں سے گزری لیکن لگتا ہے وہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد اور22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کے نشریاتی خطاب کے اثرات بد سے باہر نہیں آسکی ہے۔ جبکہ ڈرائی کلیننگ کی دکان یا فیکٹری ایم کیو ایم کی گند دھونے میں مصروف ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما جو پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے شدید دبائو میں ہیں یاان پر دونوں کوضم کر کے نیا نام اختیار کرنے پر زور دیا جارہاہے۔ پہلی بار انہوں نے دبائو کے حربے جاری رہنے پر پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی، پی پی پی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی یا بالآخر ایم کیو ایم لندن کے زوال کا فائدہ کس کوپہنچے گا؟ 22 اگست کے واقعہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے ایم کیو ایم لندن سے فاصلہ اختیار کرنے کے بعد سے جب ایم کیو ایم پاکستان کو علیحدہ جماعت قرار دیاگیا، اسے یہ بھی ’’مشورہ‘‘ دیاجارہا ہے کہ وہ پی ایس پی میں ضم ہو جائے۔ لیکن پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نےایم کیو ایم پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

اس سے یہ قیاس کیا گیا کہ انہیں نائن زیرو کے بغیر اپنا ہیڈ کوارٹر واپس مل جائے گا۔ لیکن اب تک اس حصول میں ناکام ہی رہے ہیں۔ مختلف طریقوں سے یہ بھی باور کرایاگیا ہے کہ ایم کیو ایم اورحق پرست جیسے الفاظ اور انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ ناقابل قبول ہوں گے؟ ایک مرحلے پرایم کیو ایم پاکستان نے پی ایس پی کے ساتھ انضمام پر غور شروع کردیا تھا۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاکٹرفاروق ستار کو بتایا تھا کہ ایسا کرنا تباہ کن ہو گا اور نتیجتاً سابق گورنر بھی اپنی مضبوط پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مخصوص حلقوں کا اعتماد کھو دینے کی تین وجوہ ہیں۔ اول وسیم اختر کو میئر کراچی کے منصب کے لئے نامزد کرنا۔ دوم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کے لئے اعتماد کاووٹ دینا اورسوم آئینی ترمیم کے دوران میاں عتیق کے ووٹ پرمبینہ ڈبل گیم، اس ترمیم کی بدولت ہی نوازشریف نااہل قراردیئے جانے کے باوجودپارٹی صدر کے انتخاب کے لئے اہل ٹھہرے۔ جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی اورحیدر آباد کے لئے ترقیاتی فنڈز کے حصول کی توقع ہوچلی، جیسا کہ وزیراعظم اور گورنر سندھ نے وعدہ کیا۔ لیکن مخصوص حلقوں کی مزاحمت کے باعث فنڈز کاحصول اتنا آسان نہیں ،میئر عہدے کے لئے ان حلقوں کی جانب سے وسیم اختر کا نام مسترد کردیاگیاتھا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے قریب آنے کی کوشش کی لیکن مخصوص حلقوں نے اسے اچھا نہیں لیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے لئے معاملات بگڑتے چلے گئے۔ ایک طرف پی ایس پی اورمصطفیٰ کمال کیلئے مذکورہ حلقوں میں گرم جوشی اورخیرسگالی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ آئندہ مہینوں میں ان کا کردار پھیل جائے گا۔ مزید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے خود فیصلہ کیا یا انہیں کہہ دیا گیا کہ وہ کسی کو اپنی جماعتوں سے منحرف ہونےپر مجبور نہ کریں۔

پی ایس پی کو ایم کیو ایم کے روایتی حلقوں کی حمایت حاصل ہو یا نہ ہو۔ لیکن مصطفیٰ کمال ڈاکٹر عشرت العباد کو اکھاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ جنہیں ایک وقت اسٹیبلشمنٹ کامکمل اعتمادحاصل رہا تھا۔ وہ اب بھی ان کی گڈبک میں ہیں۔ محض اس لئے کہ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے انضمام کو روکا۔

ڈاکٹر عشرت العباد کبھی مصطفیٰ کمال کے ساتھ تنازعے میں ملوث نہیں ہوئے اور بالآخر اپنی مضبوط پوزیشن کھو کر دبئی میں سکونت اختیار کر لی۔ لیکن وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے انضمام کا فارمولا نہیں چلے گا۔ کیونکہ ووٹرز کی نظروں میں پی ایس پی اسٹیبلشمنٹ کی کنگز پارٹی ہے۔

تاہم ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد شہری سندھ کے ممکنہ گیم پلان کے حوالے سے اب بھی ’’رابطوں‘‘میں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان آئندہ عام انتخابا ت تک بحیثیت جماعت بچ جاتی ہے اور اگر نہیں تو اسے پی ایس پی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ لیکن پارٹی رہنمائوں کے لئے دبائو برداشت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

واقعہ 22؍اگست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو متعلقہ حلقوں سے مثبت جواب نہیں ملا۔ گو کہ ان حلقوں کو بڑی حد تک یقین ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایم کیو ایم لندن کے ساتھ رابطوں میں نہیں ہے۔ جسے خود بھی الطاف حسین سے ندیم نصرت اور واسع جلیل کی جانب سے دوری اختیار کرنے کے بعد مسائل کا سامنا ہے۔ 22؍اگست 2016کے واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بعض حلقوں نے پی ایس پی میں ضم ہو جانے کا مشورہ دیا۔ بعدازاں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ کوئی نیا نام بھی اختیار کرلیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے رفقاء کے خیال میں ایم کیو ایم پاکستان کو مکمل طورپر لپیٹ دیا جانا مہاجر ووٹرز کو قبول نہیں ہوگا۔22؍اگست کاواقعہ مہاجروں کے لئے بڑے صدمے کا باعث تھا۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کو موقع دینے کا فیصلہ کیاگیا لیکن خورشید بیگم میموریل ہال، ایم پی اے ہاسٹل حوالے کرنے اور جناح پارک عزیز آباد میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کے مطالبے رد کردیئے گئے۔ جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو کی حوالگی کا کبھی مطالبہ نہیں کیا۔ لہٰذا پہلے ایم کیو ایم نے اپنا ہیڈ کوارٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے قریب پیرالٰہی بخش کالونی (پی آئی بی) منتقل کیا اور بعدازاں بہادر آباد لے گئے۔

جب سابق وزیراعظم نوازشریف ، موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورگورنر سندھ محمد زبیر خورشید بیگم میموریل ہال اور ایم پی اے ہاسٹل ایم کیو ا یم پاکستان کے حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئے تو حکومت سندھ اور متعلقہ حلقوں نے اس کی مخالفت کی۔ ایم کیو ایم کے منحرف رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے فاروق ستار کے لندن کے ساتھ رابطوں کے الزام میں کوئی وزن نہیں ہے۔ کیونکہ لندن والے تو انہیں فاروق کا ٹولہ قراردیتے ہیں۔

خفیہ اداروں کا قومی سیاست میں کردار شاید کم ہو گیا ہو گو کہ کچھ کی رائے میں کردار اب بھی ہے۔ لیکن عموماً کراچی اور خصوصاً ایم کیو ایم کی سیاست میں اب تک سنگین شکوک و شبہات کلبلاتے رہتے ہیں۔ چاہے وہ ’’ڈرائی کلیننگ‘‘ کاعمل ہو یا خفیہ ہاتھوں کی بات ہو۔ ایم کیو ایم پراسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہونے کا الزام 1978سے لگایا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم اوراس کے قائد کا اسٹیبلشمنٹ سے محبت اور نفرت کے اتار چڑھائو کے ساتھ تعلق قائم رہا۔

ا یم کیو ایم کوتوڑنے کی کوشش 1991ء میں پہلی بار اس وقت ناکام ہوئی۔ جب ’’حقیقی‘‘ کے نام سے دھڑا قائم کیاگیا۔ دوسری کوشش اس وقت ہوئی تھی جب چیئرمین عظیم احمد طارق استعمال ہوئے اور قتل کر دیئے گئے لیکن ایم کیو ایم لندن اور اس کی قیادت نے ارضی حقائق اور پاکستانی سیاست سے خود کو جدا کرلیا۔ جس کی وجہ سے 22؍اگست کاواقعہ پیش آیا۔ الطاف حسین اور لندن میں ان کے ساتھی یہ بھول گئے کہ پاکستان مخالف بیانیہ نہ صرف ریاست بلکہ ہر پاکستانی اوران کے اپنے ووٹ بینک کے لئے بھی ناقابل قبول ہے۔

23؍اگست کو ڈاکٹرفاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کی پاکستان میں قیادت نے جو کچھ فیصلہ کیا وہ درست تھا۔ اس دن سے آج تک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کارکن مشکوک تصور کئے جارہے ہیں اور باقی وہ تمام جو پی ایس پی میں چلے گئے۔ انہیں نہ صرف ریلیف بلکہ مقدمات سے بھی چھٹکارا مل گیا۔ یہ تمام تر پیش رفت اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ پی ایس پی ہی کو ہی ایم کیو ایم کاممکنہ متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ اب یہ تبدیلی ووٹرز کے لئے قابل قبول ہوتی ہے یا نہیں، یہ دیکھنا دلچسپی کا باعث ہوگا۔

گزشتہ چند ہفتوں سے ایسا لگ رہا ہے ڈاکٹر فاروق ستار اپنا اعتماد کھوتے اور مصطفیٰ کمال حاصل کرتے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا کیا انجام ہو گا؟اس سے قطع نظر سیاسی اور دانشور طبقات میں یہ عام احساس ہے کہ کب تک ملکی اور خصوصاً کراچی کی سیاست میں سیاسی تجربات ہوتے رہیں گے۔ ایم کیو ایم جس نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ’’منزل نہیں، رہنما چاہئے‘‘ کے نعرے سے کیا تھا، اسے واقعی رہنما ملا اور نہ ہی منزل ملی بلکہ سمت ہی گم ہو کر رہ گئی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dineshwar Sharma appointed Indian negotiator for occupied Kashmir
Previous Post دنیشور شرما مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارتی مذاکرات کار مقرر
Next Post سابق آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر چوری کرتے پکڑے گئے
Former Australian umpire Darrell Hair caught stealing

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.