yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اے عظیم سازشی تیرا شکریہ

Web Editor October 21, 2017 1 min read
O great Conspirant thank you
Share this:

یقیناًسترہ اکتوبر کو سر سید احمد خان کی دو صد سالہ سالگرہ کی تقریبات و تذکرے سے پاکستان کا قریہ قریہ سج چکا ہوتا، ایوانِ صدر یا اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ کے دو قومی نظریے کے روحانی باپ کے اعزاز میں مرکزی تقریب ضرور ہوتی اور ہر ٹی وی چینل خدماتِ سر سید پر خصوصی پروگرام بھی پیش کرتا۔

اخبارات دس دس صفحات کے یادگاری ضمیمے بھی شایع کرنے سے نہ ہچکچاتے اگر سترہ اکتوبر کو مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کے گھر جا کر چائے نہ پیتیں، سپریم کورٹ میں عمران خان کے اثاثوں کی سماعت نہ ہو رہی ہوتی، افغان سرحدی صوبے پکتیا میں پاکستانی سرحد سے کچھ فاصلے پر ڈرون حملے نہ ہوتے، فوج اور سویلین ایک صفحے پر ہیں کہ نہیں پر بحث لازمی نہ ہوتی اور اگر لاکھوں چسکہ نواز پاکستانی مڈل کلاسئے ٹویٹر پر ’’می ٹو ہیش ٹیگ‘‘  فالو نہ کر رہے ہوتے۔

سر سید مصلح، دردمند ہندوستانی مسلمان رہنما اور اپنی ذات کو قوم کے تعلیمی و سیاسی مستقبل پر لٹا دینے والے اور اٹھارہ سو ستاون کی آندھی میں تنکوں کی طرح بکھر جانے والی مسلمان اشرافیہ کو پھر سے جوڑ کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور انھیں جدید دنیا  کی جانب بالوں سے پکڑ کر کھینچنے والے تھے کہ نہیں یہ تو میں نہیں جانتا، البتہ ان کی خوش قسمتی پر ضرور رشک آتا ہے کہ دو سو برس پہلے پیدا ہوئے اور ایک سو بیس برس پہلے انتقال فرما گئے۔ اسی لیے آج کی نسل کم ازکم دورِ کم سنی میں ہی سہی ان کی تھوڑی بہت عزت کرتی ہے۔

ذرا سوچیے2017میں سر سید احمد خان جیسا آدمی کیسے زندہ رہ پاتا اگر اس پر ان میں سے کسی ایک الزام کا چھینٹا بھی پڑ جاتا کہ جو ڈیڑھ سو برس قبل کے تمام جید علماِ کرام بلا امتیاز فرقہ و جماعت درجنوں کے حساب سے لگا رہے تھے۔ ایک جانب یہاں سے وہاں تک سید گلی گلی جدید تعلیم کے لیے پیسے کی بھیک مانگ رہا تھا اور اس کے پیچھے انجمنِ انسدادِ کفرِ سرسید لٹھ گھماتے ہوئے چل رہی تھی۔

یعنی سید احمد خان نامی شخص انگریزوں کے جوتے چاٹنے والا، ملحد، کافر، نیچری، تعلیماتِ اسلام کا منکر کہ جو مسلمانوں کو جدید مغربی و سائنسی تعلیم کی طرف راغب کر کے انھیں انگریزوں کا ذہنی غلام، بے غیرت اور دینی حمیت سے بے بہرہ کرنے کی فری میسنری سازش کا سرخیل ہے۔ لہذا ایسے بے دین مغربی تہذیب کے تنخواہ دار ایجنٹ کے کسی بھی تعلیمی منصوبے کے لیے چندہ دینا یا اس کے سیاسی نظریات کو قبول کرنا دراصل کفر و الحاد کے فروغ کی سازش میں حصہ ڈالنے اور عذابِ جہنم مول لینے کے برابر ہے۔

اگر سید احمد خان نامی یہ شخص ’’جو ہوں اور جیسا ہوں‘‘ کی بنیاد پر اپنی بات پر اڑے رہنے  کے بجائے موسلا دھار فتووں کے آگے ہتھیار ڈال دیتا اور باقی زندگی اپنے کردار و اخلاص کی صفائی پیش کرتے کرتے حالتِ گوشہ نشینی میں معذرت خواہانہ مر جاتا تو سوچئے کیا ہوتا۔ میں جمال الدین افغانی اور اکبر الہ آبادی کی بات نہیں کرتا۔ کیا کوئی صاحب کوئی کتاب کھولے بغیر محض اپنی یادداشت کے بل پر ڈیڑھ سو برس پہلے کے ایسے پانچ جید علماِ کرام کے نام بتا سکتے ہیں جنہوں نے سر سید کو مسلمانوں کے نام پر دھبہ اور ان کی مدد کرنے والے کو نارِ جہنم کی نوید سنائی تھی؟

مگر سرسید نے لاعلمی و جہالت کی سنگلاخ زمین میں  آگے دیکھنے سے قاصر عمائدین کے ہوتے 1875  میں برصغیر کے پہلے جدید مسلم اعلی تعلیمی ادارے محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی۔ یہی کالج 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا (پہلی چانسلر نواب سلطان جہاں بیگم والئی بھوپال)۔

اس ادارے نے پچھلے ایک سو بیالیس برس میں کیسے کیسے دوزخی پیدا کیے۔ یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے۔ میں یہ نام بلا ترتیب و تعارف پیش کر رہا ہوں۔ جسے تجسس ہو وہ ان کے بارے میں خود جانے۔

علامہ شبلی نعمانی، مولانا شوکت علی، مولانا محمد علی جوہر، مولوی عبدالحق، خان عبدالغفار خان، نوابزادہ لیاقت علی خان، نواب حمید اللہ خان، مہندرا پرتاپ، دلیپ تاہل، شیخ محمد عبداللہ، ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر ضیا الدین احمد، اے بی حلیم، اشتیاق حسین قریشی، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی، ڈاکٹر نبی بخش بلوچ، مولانا ظفر علی خان، خواجہ ناظم الدین، ملک غلام محمد، محمد ایوب خان، سردار بہادرخان، خان حبیب اللہ خان، فضل الٰہی چوہدری، میر غوث بخش بزنجو، محسنہ قدوائی، منصور علی، ایم اے جی عثمانی، میاں غلام جیلانی، سید سبطِ حسن، رشید احمد صدیقی، سلمہ صدیقی، عصمت چغتائی، اسرار الحق مجاز، علی سردار جعفری، راہی معصوم رضا، شکیل بدایونی، بشیر بدر، آغا اشرف علی، پروفیسر ایشوری پرشاد، مشتاق احمد یوسفی، شان الحق حقی ، خواجہ احمد عباس، مختار مسعود، ابوللیث صدیقی، عرفان جبیب، حبیب تنویر، جانثار اختر، نصیر الدین شاہ، سعید جعفری، راجہ مظفر علی، مفتی محمد سعید، غلام نبی فائی، حامد انصاری، راجہ راؤ، انو بھو سنہا، آندرے ویل، پروفیسر مشیر الحسن، اسماعیل گل جی، اختر حسین، صلاح الدین اویسی، علی احمد فضیل، احمد علی، روئیداد خان، لالہ امر ناتھ، اولمپین ظفر اقبال۔۔ یہ تو بس ایک جھلک ہے۔۔۔

محمد علی جناح پہلی بار 1940 میں علی گڑھ گئے اور پھر ہر سال جاتے ہی رہے۔ بقول جون ایلیا ’’پاکستان علی گڑھ کے لونڈوں کی شرارت ہے‘‘۔ 1945میں ان لونڈوں نے کتابیں رکھیں طاق پر اور نکل کھڑے ہوئے پنجاب تا بنگال پاکستان کی کنویسنگ پر۔ نتیجہ دسمبر چھیالیس کے جداگانہ انتخابات میں سامنے آ گیا۔

اس دوران جمیعت علماِ ہند، خاکسار تحریک اور جماعتِ اسلامی کے زعما وہی کرتے رہے جو اسی برس پہلے سر سید کے ساتھ ہو چکا تھا۔ اور پھر سینتالیس کے بعد یوں ہوا  کہ یہ سب ’’کفرستان‘‘ جانے والی پہلی بس میں قطار پھلانگتے ہوئے سوار ہو گئے اور روحِ علی گڑھ وقت کے فٹ پاتھ پر ہکا بکا رہ گئی۔

آج سر سید پرائمری اسکول کے نصاب کی چند سطروں میں رہتا ہے اور اسکول ان کے قبضے میں ہیں جن کا بس چلتا تو سید کو کھڑے کھڑے سنگسار کر دیتے۔

پاکستان آج معیاری تعلیم کے عالمی چارٹ پر ایک ایسے نقطے جیسا ہے جسے دیکھنے کے لیے دیدہ پھاڑنا پڑتا ہے۔ اس نقطے کا حجم کیسے بڑھے؟ قریب کی نگاہ ناک سے آگے دیکھ نہیں سکتی، دور کی نگاہ کام نہیں کرتی، ناک علاوہ شک کچھ سونگھ نہیں سکتی، زبان کھل نہیں سکتی، سوال گملے سے باہر اگ نہیں سکتا۔حالات کم و بیش 1875 والے ہی ہیں۔ بس سید احمد خان غائب ہے اور وہ بھی اجتماعی یادداشت سے…

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Government of Law or Justice?
Previous Post قانون یا انصاف کی حکومت؟
Next Post کھارگ پور کے مسلمانوں کا جذبہ
The passion of the Muslims of Kharagpur

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.