yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک عالمگیر پنچنگ بیگ کا سفر

Web Editor October 14, 2017 1 min read
A universal punching bag travel
Share this:

مکے بازی کی مشق،غصے کی نکاسی، حریفوں کو نیچا دکھانے،مسائل سے توجہ ہٹانے اور شارٹ کٹ سیاسی و انتخابی کامیابی کے لیے اقلیتوں سے بہتر پنچنگ بیگ آج تک ایجاد نہیں ہو سکا۔

مارچ 2009ء میں اتر پردیش کے شہر پیلی بھیت میں دو مقامات پر لوک سبھا چناؤ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے آنجہانی اندراگاندھی کے نواسے اور بی جے پی کے امیدوار ورون گاندھی نے فرمایا، ’’یہ پنجہ نہیں کنول کا ہاتھ ہے۔یہ کٹوے (ختنہ یافتہ)کے گلے کو کاٹ دے گا۔ سارے ہندو ایک ہو جاؤ بھارت کو بچانے کے لیے۔کانگریسی سرکار کیا کر رہی ہے؟

اگر کسی ہندو ودھوا (بیوہ) کو دس ہزار روپے دیتی ہے تو سرکاری کرمچاری (اہل کار) کہتا ہے کل آنا  پرسوں آنا۔جلدی ہے تو اس میں سے پانچ ہزار ہمیں دے دو۔ اور اگر کسی عورت کا نام سائرہ بانو، اختری بیگم ہے تو فوراً پیسے مل جاتے ہیں۔ایک تو ان لوگوں کے نام کتنے ڈراؤنے ہیں؟ کریم اللہ، مظہر اللہ اور جانے کیا کیا۔ورون گاندھی کو کامیاب کرو، وہی اس کیھتر (انتخابی حلقے) میں ہندوؤں کی عزت کی رکھشا کر سکتا ہے۔گاؤں گاؤں ہلہ مچاؤ۔سب ایک ہو جاؤ ان راکھشسوں (مسلمان) کے سامنے۔جے شری رام۔

اس تقریر پر ایکشن لیتے ہوئے یو پی کی ملائم سنگھ حکومت نے ورون گاندھی کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تین دن کے لیے جیل بھیج دیا۔ مگر ورون گاندھی چناؤ میں کامیاب ہوئے۔ اتر پردیش کے گورکھ ناتھ مندر کے مہنت اور بی جے پی کے منتخب ایم ایل اے یوگی ادتیاناتھ نے 2014ئمیں مودی حکومت بنتے ہی اپنے بیانات و ریلیوں میں کچھ یوں گل افشانی کی، ’’جو مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر اور پھر مسلمان بنا کر شادی کے نام پر لو جہاد کر رہے ہیں۔انھیں روکنا ہوگا۔اگر تم ہماری ایک لڑکی نکالو گے تو ہم سو نکالیں گے۔اگر انھوں نے ایک ہندو  مارا تو ہم سو ماریں گے۔میرا بس چلے تو ہر مسجد میں مورتیاں رکھوا دوں۔بی جے پی کا ساتھ دو اس کے بدلے مسلمانوں سے پاک دیش لو…

(ان خیالات کے عوض بی جے پی کو یوپی اسمبلی میں کسی بھی مسلمان رکن سے پاک دو تہائی سے زائد اکثریت اور یوگی ادتیاناتھ کو یوپی کی وزارتِ اعلی کا انعام ملا)۔ بودھ راہب اشین وراتھو آج کے میانمار میں آنگ سانگ سوچی سے زیادہ مقبول اور طاقتور ہیں کیونکہ وہ برما  کو پانچ فیصد برمی مسلمانوں سے بچانے کے لیے خود کو ایک مضبوط ڈھال کہتے ہیں۔انھوں نے برمی بودھ اکثریت کو بنگالی دہشتگردوں (روہنگیا) سے ملک کو پاک کرنے کا شعور دیا ہے۔فرماتے ہیں۔

’’یہ وقت آرام کا نہیں بلکہ کھڑے ہونے اور خون گرمانے کا ہے۔برما میں جو مسلمان ہیں ان میں سے نوے فیصد انتہا پسند اور برائی کا منبع ہیں۔وہ اپنی آبادی تیزی سے بڑھا رہے ہیں تاکہ خلیجی ممالک کی دولت کے ذریعے برما پر قبضہ کر لیں۔ بودھ مذہب ہمیں جارحیت کا درس نہیںدیتا مگر اپنے دفاع سے نہیں روکتا۔ضرورت پڑی تو میں باماروں کو (برما کا اکثریتی نسلی گروہ) سازشی مسلمانوں اور دہشتگردوں سے بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردوں گا۔میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں مسلمان اسکولوں میں پڑھائے جانے والے اسباق  کا وڈیو ریکارڈ رکھا جائے اور انٹر نیٹ پر ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے۔وہ ہم پر گھر جلانے کا الزام لگاتے ہیں۔بودھ کسی کا گھر نہیں جلاتے۔یہ (مسلمان) خود اپنے گھر جلا کر ہمیں بدنام کرتے ہیں۔یہ ہم پر ریپ کا الزام لگاتے ہیں۔ کون ریپ کرے گا۔ان کے جسموں سے تو گھن آتی ہے۔

گیارہ اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔اس سے ایک روز پہلے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد اور رکنِ قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔

’’ ہم قائدِ اعظم کے نام پر قائم یونیورسٹی کے شعبہِ فزکس کا نام بدل کے کسی ایسے متنازعہ شخص کے نام پر برداشت نہیں کریں گے جس کا فرقہ تہتر کے آئین کے مطابق کافر قرار دیا گیا ہو۔ جنابِ اسپیکر اگر قائدِ اعظم یونیورسٹی کے شعبہِ فزکس کا نام (ڈاکٹر عبدالسلام انسٹی ٹیوٹ) تبدیل نہ کیا گیا تو میں یہاں ہر روز احتجاج کروں گا (حالانکہ یہ نام کپتان صفدر کے سسر نواز شریف کی منظوری سے رکھا گیا)۔

کیپٹن صفدر نے فرمایا کہ مولانا مودودی نے دو کتابیں لکھیں جن میں سے ایک تھی قادیانی مسئلہ۔جب عرب اسرائیل جنگ ہوئی تو عربوں نے پاکستان سے افرادی قوت لینے کی بات کی۔یہاں سے جہاز بھر بھر کے گئے (یہ کس عرب اسرائیل جنگ کی بات ہے؟) اس کے بعد سعودیوں نے شکایت کی کہ ہماری معلومات اسرائیل کیسے جا رہی ہیں۔انھیں بتایا گیا کہ جو لوگ پاکستان سے آئے ہیں وہی یہ معلومات لیک کر رہے ہیں۔

اس پر مولانا مودودی نے یہ کتاب (قادیانی مسئلہ) لکھی جو1962ء میں کویت سے شایع ہوئی۔اس کے بعد انھوں نے چار سو پچیس صفحات کی ایک اور کتاب لکھی جس کا عربی میں ترجمہ ہوا۔انھوں نے بتایا کہ یہ اسرائیل اور تاجِ برطانیہ کا پودا ہے جو برِصغیر کے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کے لیے لگایا گیا۔ اس کے بعد ان لوگوں کو (قادیانی) وہاں سے (سعودی عرب) واپس کیا گیا۔اس کے بعد سید مودودی کی کتابوں کا پھر عربی میں ترجمہ ہوا۔پھر ان کتابوں کو افریقہ بھیجا گیا۔ (واضح رہے کہ ان دنوں مولانا مودودی کی بیشتر تصنیفات پر سعودی عرب میں پابندی ہے)۔

میں یہ قرار داد بھی لانا چاہتا ہوں کہ افواجِ پاکستان میں قادیانیوں کی بھرتی پر پابندی لگائی جائے کیونکہ ان کے جھوٹے مذہب میں جہاد فی سبیل اللہ کا تصور نہیں ہے (تو کیا فوج کے ہندو، کرسچن اور سکھ سپاہیوں میں جہاد فی سبیل اللہ کا تصور ہے؟ فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے وضاحت کی ہے کہ فوج میں ہر مسلمان افسر کو ختمِ نبوت پر ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا پڑتا ہے اور بقول ان کے کیپٹن صفدر شائد بھول گئے کہ انھوں نے بھی دیا تھا)۔

اور کتنا ظلم ہوا جب ہم  1971ء کی جنگ لڑ رہے تھے تو ٹینتھ کور کا کمانڈر جنرل عبدالعلی قادیانی کا بھائی تھا (جنرل اختر حسین ملک ہلالِ جرات )۔اور میں تو حیران ہوں کہ چوہدری ظفر اللہ (ایرمارشل ظفر چوہدری) فضائیہ کا چیف بنا اور وہ بھی قادیانی۔جو ختم نبوت پر رکیک حملے کرتے ہیں کیا وہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے وفادار ہوں گے۔آج فیصلہ کر لو کہ ہم دین کے دشمنوں کو اہم عہدوں پر نہیں دیکھنا چاہتے۔گریڈ بائیس کے افسر کیوں حلف نامہ نہیں دیتے کہ وہ ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو نے ختمِ نبوت کا فیصلہ کیا ،اسے تختہِ دار پر چڑھنا پڑا (بھٹو صاحب نے ائرمارشل ظفر چوہدری کو فضائیہ کا سربراہ بھی بنایا تھا۔انھیں پھانسی ضیا الحق کے دور میں سپریم کورٹ کے حکم پر دی گئی)۔

اور جناب میں حیران ہوں عدالتوں کے کمزور کردار پر۔جسٹس محمد منیر نے 1953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت کے بارے میں رپورٹ مرتب کی۔جس جسٹس منیر نے مولوی تمیز الدین کے خلاف فیصلہ دے کر ملک دو لخت کیا وہ قادیانیوں کے حق میں فیصلہ دینے جا رہا تھا۔شکر ہے اس وقت ملک میں ایمان افروز قوتیں طاقتور تھیں۔پھر جسٹس منیر ایوب خان کا دست و بازو بنا۔

اور ہم مشرف دور تک آتے ہیں تو جب بارہ اکتوبر کو مارشل لا لگا اور آئین توڑ دیا گیا (آئین توڑ انکشاف بھی قابلِ غور ہے) تو ہر کوئی (قادیانی) خوشیاں منا رہا تھا کہ جس آئین نے ہمیں کافر قرار دیا وہ ٹوٹ گیا۔میں نے جیل سے بیان دیا کہ بارہ اکتوبر کا انقلاب فوجی انقلاب نہیں قادیانی انقلاب ہے کیونکہ مشرف کا سارا سسرال قادیانی ہے۔ان کا طریقہ ہے کہ اعلی افسروں سے بیٹیوں کی شادی کرو تاکہ یہ آگے چل کر ان کے لیے کام کریں۔

مشرف دور میں ڈوگر کورٹس ملتی ہیں۔جسٹس ارشاد حسن خان ملتے ہیں۔یہ تو تین تین سال نوکری کر کے ختم ہوگئے۔مگر ان کو کیا حق تھا کہ وہ قانون کے نیچے بٹھا کر قادیانیوں، احمدیوں، لاہوریوں اور مرتدوں کا دفاع کرتے۔ ہماری عدلیہ میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان سے بھی ختمِ نبوت کے سرٹیفیکیٹ پر دستخط کروانے چاہئیں۔(تاکہ یہ معلوم ہو سکے) کہ کہیں ماضی میں یہ لوگ اس فرقے سے تو تعلق نہیں رکھتے تھے یا اب چھپ کر ہماری صفوں میں تو نہیں گھس گئے۔کیا یہی لوگ قرآن و سنت کے مطابق ہمارے فیصلے کریں گے؟

پاکستان ایٹمی ملک ہے اور اٹامک انرجی کمیشن ایک حساس ادارہ ہے۔ہمیں اسے بچانا ہے۔ہمیں اس جگہ ایسا شخص قبول نہیں جو نظریہ پاکستان کا مخالف ہو اور جس نے بنگلہ دیش بننے پر چراغاں کیا ہو۔(اس وقت چیرمین محمد نعیم ہیں جنھیں نواز شریف حکومت نے 2015ء میں مقرر کیا اور ان کی تینتالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلالِ امتیاز بھی دیا۔یہ تحقیق طلب ہے کہ ان کا فرقہ یا عقیدہ کون سا ہے)۔

اور میری تجویز ہے کہ ہر پارٹی ٹکٹ دینے سے پہلے امیدواروں سے ختمِ نبوت کے حلف نامے پر دستخط کروائے۔ہم صادق اور امین ہیں تبھی تو یہاں لاکھ لاکھ ووٹ لے کر آتے ہیں۔ہمیں کسی سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔ہمارے ماں باپ کی تربیت ہی ہمارے لیے صادق اور امین ہے (واضح رہے کیپٹن صفدر کو نیب میں کرپشن مقدمات کا سامنا ہے اور تقریر سے ایک دن پہلے وہ نیب کی مہمانی میں تھے)۔

کیپٹن صفدر کی تقریر فصاحت و بلاغت اور صحتِ معلومات کے اعتبار سے بے مثال اور اب قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔

جانے مجھے ایڈولف ہٹلر کی وہ تقریر یاد آ رہی ہے جو انھوں نے سات اگست 1920ء کوسالز برگ میں کی تھی۔

’’یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ آنکھیں بند کرنے یا کچھ رعائتیں دینے سے حل ہو جائے گا۔ہمارے سامنے سوال یہ ہے کہ بحیثیت قوم کیا ہم یہود نامی بیماری سے کبھی نجات پا سکیں گے۔آپ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ بیماری کو جرثومہ ختم کیے بغیر ختم کیا جا سکتا ہے۔یہودی آلودگی کبھی ختم نہیں ہو سکتی جب تک یہ آلودگی پھیلانے والے ہماری صفوں میں پلتے رہیں گے۔

(اس خطاب کے تیرہ برس بعد ہٹلر جرمنی کے سیاہ و سفید کا بذریعہ ووٹ مالک بن چکا تھا)۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Black day of politics
Previous Post سیاست کا یوم سیاہ
Next Post مراد علی شاہ کا حیدرآباد کے شہریوں کو تحفہ
Murad Ali Shah's gift to the citizens of Hyderabad

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.