yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیٹالونیا، یورپ کا نیا سر درد, کاتالان لیڈر کا اعلان، ہسپانوی حکومت کی خصوصی میٹنگ طلب

Web Editor October 11, 2017October 11, 2017 1 min read
Catalonia, Europe's new headaches
Share this:

کاتالونیا کے علاقائی صدر کی جانب سے آزادی کے اعلان کو مؤخر کرنے کے بعد ہسپانوی حکومت کی خصوصی میٹنگ آج بدھ کو ہو گی۔ دوسری جانب کاتلان لیڈر کے اعلان سے یورو زون کی کرنسی یورو کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

Catalonia, Europe's new headachesکاتالونیا کے صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے منگل 10 اکتوبر کی شام اپنی علاقائی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اُس مینڈیٹ کو قبول اور تسلیم کرتے ہیں جس میں عوام نے کاتالونیا کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اُن کی مراد پہلی اکتوبر کے آزادی ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کے نتائج تھے جس میں 90 فیصد سے زائد ووٹرز نے کاتالونیا کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اس ریفرنڈم کو اسپین کی مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ نے انعقاد سے قبل ہی کالعدم قرار دے دیا تھا۔

ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راخوئے کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہر اختیار استعمال کرتے ہوئے کاتالونیا کی آزادی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس نیم خود مختار علاقے میں میڈرڈ حکومت کی براہ راست حکمرانی قائم کرنے کے امکان کا اشارہ بھی دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر راخوئے نے کاتالونیا میں ’ڈائریکٹ رُول‘ کا نفاذ کیا تو اس سے سیاسی انتشار میں اضافہ ہو گا۔ اس سلسلے میں ہسپانوی حکومت کی خصوصی بحرانی میٹنگ بھی آج بدھ گیارہ اکتوبر کو طلب کر Catalonia, Europe's new headachesلی گئی ہے۔

منگل دس اکتوبر کی شام کو کاتالونیا کے صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے اپنے خطاب کے بعد علاقائی پارلیمنٹ کی منظور کردہ آزادی کے اعلان کی دستاویز پر دستخط کیے۔ تاہم ایک حکومتی ترجمان کے مطابق اس کی حیثیت علامتی ہے۔ پوج ڈیمونٹ جب اپنی پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے تھے، اُس وقت علاقائی پارلیمان کی عمارت کے باہر ہزاروں افراد کاتالونیا کے جھنڈے لیے جمع تھے۔ یہ لوگ زور دار نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔

دوسری جانب میڈرڈ حکومت کا واضح ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن راخوئے حکومت بار بار کہہ چکی ہے کہ آزادی کے معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پوج ڈیمونٹ اور اُن کے اتحادیوں نے آزادی کی دستاویز پر دستخط پارلیمنٹ Catalonia, Europe's new headachesچیمبر کے باہر کیے اور پھر مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اُسے آخری وقت پر معطل کر دیا۔

اسپین کے علاوہ کاتولونیا کے بعض سیاسی رہنماوں اور کئی یورپی ملکوں کے رہنماؤں نے بھی کاتالونیا کی اسپین سے علییحدگی اختیار کرنے کی مخالفت کی ہے۔ ملکی سیاسی رہنماؤں نے فرانکو کی آمریت کے بعد شروع ہونے والے جمہوری دور کے دوران اسپین کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کاتالونیا کی آزادی کے اعلان کو کاتلان لیڈر کی جانب سے آخری وقت پر معطل کرنے پر عالمی منڈیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج بدھ گیارہ اکتوبر کو ایشیائی مالی منڈیوں میں تیزی دیکھی گئی اور یورو زون کی کرنسی یورو کی قدر میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔

 Adv:

لیجیے! یورپ کے ایک اور ملک کے ٹوٹنے کی گھڑی اب زیادہ دور معلوم نہیں ہوتی۔ اسپین سے علیحدگی کے لیے کیٹالونیا میں تمام حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ریفرنڈم کا انعقاد ہوہی گیا۔ ہسپانوی پولیس اور کیٹالونیا کے علیحدگی پسندوں کے مابین ہونے والے ڈرامائی تصادم کی تصاویر نے پوری دنیا کو ورطۂ حیرت میں مبتلا کردیا، جس میں نو سو کے لگ بھگ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

طاقت کا بے لگام استعمال کرکے لوگوں کو ووٹنگ اسٹیشن سے دور دھکیلا گیا، بیلٹ پیپر ضبط کرلیے گئے، گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، لیکن پھر بھی کیٹالونیا کے عوام نے ریفرنڈم میں حصہ لیا اور اسپین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ ڈالے۔ کیٹالونیا اور اسپین کے مابین اصل تصادم ہے کیا؟ لوگوں کی اکثریت اس سے ناواقف ہے۔ اس بارے میں مزید بات کرنے سے پہلے کیٹالونیا کی تاریخ کا علم ہونا نہایت ضروری ہے۔

Adv:

مغربی اسپین میں، فرانس کی سرحد کے قریب واقع کیٹالونیا ماضی بعید میں اسپین اور پرتگال کی مشترکہ ریاست کا ایک آزاد خطہ تھا، جس کے اپنے قوانین، رسم و رواج اور زبان تھی۔ کنگ فلپ پنجم کے دور تک ایسا ہی رہا، لیکن ویلینسیا کی شکست کے بعد جب جدید اسپین کا جنم ہوا تو نئے بادشاہوں نے کیٹالونیا میں ہسپانوی زبان اور قوانین رائج کرنے کی کوشش کی، ردعمل میں کیٹالونیا میں اپنے بقا اور تحفظ کی جدوجہد کا آغاز ہوا، جس کے ثمرات برسوں بعد ملے اور 1931ء میں یہاں قومی کیٹیلن حکومت بحال ہوئی۔ لیکن 1938ء میں اسپین میں ہونے والی سب سے طویل اور بڑی خانہ جنگی کے نتیجے میں جب جنرل فرانسسکو فرانکو نے اسپین کا انتظام سنبھالا تو کیٹالونیا میں علیحدگی پسند گروہ کے، ساڑھے تین ہزار افراد کا قتل کروایا اور ہزاروں کو جلاوطن کردیا۔

پھر بھی وہ اس تحریک کو دبا نہ سکا۔ یہ اندر ہی اندر برسوں پنپتی رہی، یہاں تک کہ 1977ء میں کیٹالونیا نے اسپین کے اندر ہی خودمختاری حاصل کرلی۔ البتہ مکمل آزادی کے حصول کے مطالبے نے 2010ء میں تقویت پکڑی۔ اسپین کے آئین میں اس مطالبے کو تسلیم کرنے کی کوئی گنجائش ہی موجود نہیں ہے، اور سارا جھگڑا یہیں سے شروع ہوتا ہے۔

گزشتہ چند سال کیٹالونیا کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ تھے۔ 2015ء ستمبر میں یہاں علیحدگی پسندوں کی اکثریت پر مشتمل پارلیمنٹ منتخب ہوئی، جس نے اٹھارہ ماہ کے اندر اندر آزادی کا ریفرنڈم کروانے کا وعدہ کیا۔ اور وہ دن بھی دنیا نے دیکھا کہ اسی ماہ کی یکم تاریخ کو کیٹالونیا کے باشندوں نے اسپین کی حکومت کے تمام ریفرنڈم مخالف اقدامات کے باوجود اسپین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ سنا کر یورپی سیاست کی نئی تاریخ رقم کردی۔

کیٹالونیا کو علیحدگی کے راستے سے روکنے کے لیے اسپین نے بے مہار طاقت کے استعمال کو ترجیح دی، لیکن یہ امر فراموش کردیا کہ عوامی ردعمل کے آگے ریاستی جبر نے ماضی میں بارہا منہ کی کھائی ہے۔ محفوظ راستے کے استعمال کا دروازہ قوموں کے لیے کبھی بھی بند نہیں ہوتا، لیکن اسپین نے غیردانش مندی کا ثبوت دے کر دنیا پر اپنا اچھا تاثر نہیں چھوڑا۔

بہرحال یہ اپنی جگہ اٹل ہے کہ کیٹالونیا اسپین کا اہم معاشی مرکز ہے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ اسپین کی معاشی ریل گاڑی کو چلانے والا انجن کیٹالونیا ہی ہے۔ یہاں کی برآمدات قومی کل کے ایک چوتھائی کی نمایندگی کرتی ہیں۔ اسپین میں ہونے والی ٖغیرملکی سرمایہ کاری کا ایک چوتھائی حصہ جو تقریباً 37 بلین یورو کے قریب ہے، وہ بھی کیٹالونیا ہی کے پاس ہے۔

پورے اسپین کے مقابلے میں یہاں بیروزگاری کی شرح سب سے کم ہے، ہسپانویوں کے مقابلے میں یہاں کے باشندوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہے۔ لہٰذا اسپین کو کیٹالونیا کی علیحدگی کا فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں، اور وہ اسے جبراً روکنے کے لیے اپنی فوجیں کیٹالونیا میں اتارنے کا عزم ظاہر کرچکا ہے۔ ادھر ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد کیٹالونیا کے حکمراں جلد از جلد آزادی کا اعلان کرنے کو بے تاب ہیں۔ گویا ایک آتش فشاں ہے جو پھٹنے کو تیار ہے۔

Adv

اس دشوار وقت میں دماغوں کو ٹھنڈا کرکے مصالحت کا راستہ نکالنے کی اہلیت صرف یورپی یونین کے پاس ہے، جو اب تک خاموش مبصر کا کردار نبھارہی ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل، جو یورپ میں جنم لینے والے ہر تنازعے پر ثالثی کے موڈ میں ہوتی ہیں، اس معاملے میں خاموشی کی چادر اوڑھ چکی ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں کی جانب سے آنے والا ایک مختصر بیان یہ ہے کہ کیٹالونیا، اسپین کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم اسپین کے آئین اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ گویا دو جملوں میں ہی بہت کچھ باور کروا دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کو اندیشہ یہ ہے کہ اگر کیٹالونیا الگ ملک قرار دیا جاتا ہے تو اسپین اس سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے دیگر یورپی ممالک کی طرف ہی دیکھے گا، اور ان کے لیے اسپین کا ساتھ دینا لازمی ہوجائے گا، ساتھ ہی اسپین کے مسائل سے نمٹتے نمٹتے یورپی ممالک کے باہمی تعلقات کشیدہ ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوجائے گا۔ اس بنیاد پر اب اگر کیٹالونیا کی مرضی کے خلاف، اس کو اسپین کا حصہ ہی بنا کر رکھنے پر زور دیا جاتا ہے تو اس کے لیے اسپین کے پاس سوائے جبر کے دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ کیٹالونیا کے غیر مطمئن عوام اور اسپین کے مابین تنازعہ بڑھتا جائے گا جس کے لازمی اثر کے طور پر اسپین میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی۔

دونوں صورتوں میں اسپین یورپی یونین سے ہی مدد طلب کرے گا، اسی لیے یونین کے اراکین اس معاملے پر خاموشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے میں عافیت جان رہے ہیں، شواہد تو چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ ان کی خاموش حمایت اسپین کے ساتھ ہی ہے، کیونکہ ابھی یورپ بریگزٹ کے جھٹکے سے ہی نہیں سنبھل پایا، اب یہ تنازعہ مستحکم یورپ کے خواب میں رخنے کے سوا کچھ نہیں۔

یورپی یونین کے فورم پر بارہا کیٹالونیا کے مثبت معاشی اور سماجی کردار کو سراہے جانے کے باوجود کسی کی حمایت اس کے ساتھ نہیں ہے۔ اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ اس وقت یورپ سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں علیحدگی کی تحریکوں کی نشوونما ہو رہی ہے۔ فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، فن لینڈ، جارجیا، ڈنمارک، بیلجیئم، پولینڈ سمیت ایک لمبی فہرست ان یورپی ممالک کی ہے، جہاں علیحدگی پسند تحریکیں فعال ہوتی جا رہی ہیں، اسکاٹ لینڈ بھی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے پر تول رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمان نے اس کی حمایت کردی ہے، یہاں 2014ء میں بھی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کروایا گیا تھا، جس میں رائے دہندگان کی اکثریت نے آزادی کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا، لیکن بریگزٹ کے بعد یورپی سیاست کے بدلتے ہوئے رنگوں نے یورپی عوام کی رائے یکسر تبدیل کردی ہے۔ لہٰذا اگر کٰیٹالونیا کی علیحدگی کی خواہش پوری کردی جائے گی، تو بہت جلد اسکاٹ لینڈ علیحدگی کے لیے برطانیہ کے سر پر آن کھڑا ہوگا۔ دیگر یورپی ممالک میں بھی یہ تحریکیں پوری قوت سے ابھرنے لگیں گی، جن سے نمٹنا ریاستوں کے لیے درد سر بن جائے گا۔ ماضی میں بھی یہ تحریکیں پورے یورپ میں بدامنی اور انتشار کا باعث بنی رہی ہیں۔

کہیں تو آزاد ریاست کے لیے عشروں کی جدوجہد بھی کوئی رنگ نہ لاسکی اور کہیں حیرت انگیز طور پر علیحدگی عمل میں آہی گئی، جیسے ایسٹونیا اور چیکوسلواکیہ۔ اور بعض جگہ حکومت اور علیحدگی پسندوں کا تصادم بدترین خانہ جنگی میں تبدیل ہوگیا، جیسے کروشیا، بوسنیا اور یوکرین۔ اب بھی متعدد علیحدگی پسند گروہ موجود ہیں، جن کے متوالے کیٹالونیا کی صورت حال پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ صرف یورپ میں نہیں بلکہ دنیا کے کتنے ہی ممالک میں ایسی تحریکیں جاری ہیں، لہٰذا یورپی یونین کی طرف سے اگر کیٹالونیا کی حمایت کی گئی تو پوری دنیا میں خاموشی سے سرائیت کرتی ان تحریکوں کو ایک اور مثال مل جائے گی۔

اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ان تحریکوں کو سختی کے ساتھ کچل دیا جائے، بلکہ سیاسی بصیرت اور دانش مندی سے ان کو گفتگو اور مصالحت کے دروازے سے اندر لایا جائے۔ علیحدگی کے بجائے ان کو ساتھ جڑے رہنے کے زیادہ سے زیادہ فوائد دکھائے جائیں اور ان کے جائز مطالبات کو فوراً تسلیم کر لیا جائے۔

جہاں تک معاملہ اسپین اور کیٹالونیا کا ہے تو وقت اب بھی پوری طرح نکلا نہیں، مذاکرات کا فوری آغاز کردیا جائے تو دشواریوں پر قابو پانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اہم امر تو یہ ہے کہ کیٹالونیا کے صدر نے بھی اس معاملے پر بین الاقوامی ثالث بٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے کہ وہ شاید خود اسپین کو اپنی غلطیاں سدھارنے کا ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔

اسپین اور کیٹالونیا کے تنازعے سے دنیا کیا سبق حاصل کرتی ہے، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
US and worst terrorist occurrence
Previous Post امریکا اور بدترین دہشت گردی کی واردات
Next Post سیاست سے بیگانگی کا ذمے دار کون؟
Who is responsible for alienation from politics?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.