yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چھپے خدشات

Web Editor October 11, 2017 1 min read
Hidden concerns
Share this:

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 5 اکتوبر کی شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک روز قبل ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہ کیے جانے پر بہت ہی معنی خیز انداز اور لہجے میں یہ بات کہی کہ ’’خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے‘‘۔ گویا اس خاموش زبان کو جو شخص بھی چاہے اپنی عقل وفہم کے مطابق کوئی بھی معنی پہنادے۔ یہ کام انھوں نے بیس کروڑ عوام کی مرضی اور صوابدید پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ جو چاہیں اس کا مطلب نکال لیں۔

3 اکتوبر کو ہونے والی اس اہم کور کمانڈر کانفرنس کو ’’اسپیشل کانفرنس‘‘ کا نام دیا گیا تھا، جہاں سات گھنٹوں تک تمام اہم دفاعی، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا اور بہت ممکن ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی ہوگی۔ اگرچہ آصف غفور نے یہ بتانے سے حتی المقدور اجتناب اور گریز کیا۔

اعلامیہ جاری نہ کرنے پر ان کا یہ کہنا کہ خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے ہمارے میڈیا اینکروں کے لیے سرشام روزانہ اپنی اپنی دکان سجانے اور ایک نیا چورن بیچنے کے لیے وافر سامان فراہم کرگیا۔ اچانک تبدیل ہونے والی سیاسی صورتحال نے ساری قوم کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کرکے رکھا ہوا ہے۔ ان خدشات کو مزید تقویت مل رہی ہے کہ جمہوریت کا یہ ناتواں پودا شاید اپنی اس نئی زندگی کے دس برس بھی پورے نہ کرپائے۔ اس کے لیے اگر ہم شیخ رشید کی پیش گوئیوں کو خیال خاطر میں بھی نہ لائیں تو پھر بھی قوم کو یہ خدشہ ضرور لاحق ہے کہ اندرون خانہ کوئی نہ کوئی کھچڑی ضرور پک رہی ہے۔

پاکستانی سیاست کی ستر سالہ تاریخ پر اگر نظر دوڑائیں تو یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ ہمارے یہاں طاقت اور اختیارات کا منبع عوام ہرگز نہیں۔ یہاں اقتدار کے سب سے اہم منصب پر فائز شخص بھی اتنا بے بس و لاچار ہے کہ نادیدہ قوتیں اگر اس سے ناراض اور نالاں ہوجائیں تو وہ خود کو ان کے عتاب سے کسی طور بچا نہیں سکتا۔ اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے نقصان صرف جمہوریت کا اور ووٹوں سے منتخب وزیراعظموں کا ہی ہوا ہے۔

جنرل پرویز مشرف کے 9 سالہ آمرانہ دور کے بعد جمہوریت نے جب ایک نئے جنم کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ اب شاید اب اس ملک کا کوئی موسم خزاں اسے تباہ وبرباد نہیں کرسکے گا۔ اداروں نے وقت کے ساتھ ساتھ کچھ سبق سیکھا ہوگا۔ لیکن حالات آج جس تیزی کے ساتھ ابتر ہوتے جارہے ہیں وہ کسی نہ کسی نئے حادثہ کو جنم دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میاں صاحب چونکہ تیسری مرتبہ اپنے دور اقتدار سے قبل از وقت محروم کیے جاچکے ہیں، اس لیے ان کا غصہ اور تشویش ایک لازمی امر ہے۔ بس یہی کہ وہ پابند سلاسل کردیے جائیں۔ اور ذہنی طور پر وہ خود کو اس کے لیے تیار کرچکے ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اختیارات کی حامل قوتیں اب کوئی نیا ’’شہید بھٹو‘‘ پیدا نہیں کرنا چاہیں گی۔ اس لیے پھانسی کی سزا تو انھیں دی نہیں جاسکتی اور حالات زمینی حقائق اب اس طرح کے بھی نہیں رہے لوگ مارشل لاء کو باآسانی ہنسی خوشی قبول کرلیں گے۔

اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو عوام الناس کی جانب سے شدید ردعمل کا احتمال اور امکان ضرور پایا جارہا ہے۔ اسی لیے مارشل لاء سے ہٹ کر کسی نئے فارمولے کو آزمانے کی تیاری ہورہی ہے۔ میاں صاحب یہ بھی جانتے ہیں کہ موجودہ جمہوری سسٹم کی موجودگی میں ان کی مخالف قوتیں انھیں جیل بھیجتے ہوئے بھی ہچکچاہٹ اور تذبذب کا شکار ہیں۔ کیونکہ ہمارے یہاں جو سیاسی رہنما جیل بھیج دیا جاتا ہے وہ نہ صرف نڈر اور دلیر ہوجاتا ہے بلکہ مظلوم اور معصوم قرار پاکر ہیرو بھی بن جاتا ہے۔

نواز شریف تو ویسے بھی ابھی تک ایک مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ سال بھر کی عدالتی کارروائیاں اور الزام تراشیاں بھی ان کی مقبولیت پر کوئی ضرب نہیں لگا پائیں۔ پاناما کیس کے بجائے دبئی کے اقامے پر ان کی نااہلی نے انھیں عوام کی نظروں میں گرایا تو نہیں بلکہ خود عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو مجروح کیا ہے۔

پاکستان کے سیاسی افق پر اس وقت اضطراب اور بے یقینی کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، کسی کو پتہ نہیں مطلع کب صاف ہوگا، اداروں کے درمیان کشیدگی کیا رنگ لائے گی۔ جو قوتیں میاں صاحب کو سبق سکھانے پر تلی ہوئی ہیں انھیں ملک کی معیشت کی زبوں حالی کو بھی دیکھنا ہوگا۔ جب سے ہمارے ملک میں یہ سیاسی بحران آیا ہے ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت مسلسل روبہ زوال ہے۔ یہ سلسلہ اگر یونہی کچھ اور مہینے چلتا رہا تو کوئی بعید نہیں کہ ہم بہت جلد ڈیفالٹ کردیے جائیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر جو گزشتہ برس 24 ارب تک پہنچ گئے تھے اب 19 ارب تک گر چکے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ جو تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ حاصل کرنے والی تھی اب ایک بار پھر انحطاط پذیری کا شکار ہے۔ ہم نے اس سال آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، اگر حالات یونہی دگرگوں ہوتے رہے تو کل ہمیں ورلڈ بینک یا آئی ایم ایف سے ایک بار پھر امداد کی بھیک مانگنی پڑے گی اور اس کا خمیازہ ساری قوم ادا کرے گی۔ ایسی صورت میں کوئی ملک ہمارے یہاں سرمایہ کاری کے لیے آگے نہیں بڑھے گا۔

سی پیک کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کے جو خواب ہم نے اپنی آنکھوں میں سجائے تھے، وہ سارے کے سارے چکناچور ہوکر ہمارے دشمنوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بن جائیں گے۔ دبئی کے اقامہ حاصل کرنا، میاں صاحب کا یہ قصور کیا اتنا ہی بڑا تھا کہ اگلے الیکشن تک انتظار نہیں کیا جاسکتا تھا، انھیں آج ہی سزا دینا ضروری تھا۔ اگر پاناما کیس میں الزامات اور شواہد اتنے ہی ٹھوس تھے تو فیصلہ اس اقامے پر کیوں دیا گیا جس کا پٹیشن میں ذکر ہی نہ تھا۔

اگر عدالت کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کے نتیجے میں میاں صاحب کے کچھ سنگین جرائم کا پتہ چلا تھا تو فیصلہ بھی اسی پر دیا جاتا۔ یا کم از کم یہی بتادیا جاتا انھوں نے اپنے دور اقتدار میں کون کون سی بڑی کرپشن اور مالی بدعنوانیاں کیں۔ ملک میں امن وامان قائم کرنا، دہشت گردی کے خلاف موثر اقدام کرنا، معیشت کو ترقی کی راہ پر ڈالنا، سی پیک منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا، سارے ملک میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا اور کراچی شہر میں عرصے سے جاری بدامنی کو قابو کرنا کیا اتنے ہی سنگین جرائم تھے کہ چند مہینے نہیں رکا جاسکتا تھا اور انھیں پیپلزپارٹی کی طرح الیکشن میں عوام کے ووٹوں ہی سے شکست فاش دے کر گھر بھیج دیا جاتا۔

اب بھی وقت ہے، خدارا اس ملک وقوم پر رحم کیا جائے۔ ہر چند سال بعد یہ سیاسی اتھل پتھل ملک و قوم کے ساتھ ایک سنگین زیادتی اور سفاکی کے مترادف ہے۔ ہم جیسے تیسے تگ و دو کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب آگے بڑھتا ہوا دیکھتے ہیں کہ پھر اچانک دانستہ و غیر دانستہ طور پر کی جانی والی کوئی غلطی ہمیں کئی سال کے لیے واپس پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ یہ سلسلہ آخر کب تک یونہی چلتا رہے گا۔ اختیارات کی حامل اصل قوتوں کو اپنے اس طرز عمل پر نہ صرف غور کرنا ہوگا بلکہ اسے بدلنا بھی ہوگا۔ ہم اپنی قوم کو غیروں کی غلامی، کاسہ لیسی اور دریوزہ گری پر مجبور کرکے بھلا کب تک انھیں اندھیروں کی طرف دھکیلتے رہیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
CTD arrested the target killer of banned organization in Quetta
Previous Post كوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتار كرلیا
Next Post امریکا اور بدترین دہشت گردی کی واردات
US and worst terrorist occurrence

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.