counter easy hit

اداکارہ سجل علی نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا،ویڈیو دیکھیں

لاہور: پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔معروف اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی ووڈ فلم مام سے سرحد کے اس پار بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔ اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ رنگریزا کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے، جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریک کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ واضح رہے کہ سجل علی کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں گلِ رانا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر ودیگر شامل ہیں۔

Actress Sajal Ali stepped into the music world