yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان مخالف تین ممالک کا متحدہ دباؤ

Web Editor October 9, 2017 1 min read
Anti-Pakistan combined pressure of three countries
Share this:

آج شام بھارتی ریاست ’’راجستھان‘‘ کے مرکزی اور مشہور شہر، جے پور، میں سالانہ جنوبی ایشیائی صُوفی میلہ چار دن تک مسلسل جاری رہنے کے بعداپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ پچھلے تیس برسوں کے دوران منعقد ہونے والا یہ 54واں صُوفی میلہ ہے۔ اصولی طور پر اس میں ’’سارک‘‘ کے آٹھوں ممالک کے فنکاروں اور دانشوروں کو شریک ہونا تھا لیکن بھارتی سازش اور شرارت سے پاکستان کو اِس متنوع میلے سے منہا کر دیا گیا ہے۔ 6 تا 9 اکتوبر جاری رہنے والے متذکرہ میلے میں 130 ممتاز مقامی و عالمی شہرت یافتہ صوفی اسکالرز اور اہلِ دانش نے شرکت کی ہے۔

افغانستان سے 30، بنگلہ دیش سے 20، نیپال سے 12، سری لنکا سے 10، بھوٹان و مالدیپ سے پانچ پانچ اور باقی بھارت سے۔ صوفی میلے کی روحِ رواں اور منتظمِ اعلیٰ اجیت کور، جو بھارت کی ایوارڈ یافتہ ادیبہ اور شاعرہ ہیں، نے ایک بھارتی اخبار کے استفسار پر بتایا ہے کہ ’’ہم نے 20 پاکستانی دانشوروں کو مدعو کرنے کے لیے بھارتی وزارتِ خارجہ ایم ای اے اور وزارتِ داخلہ ایم ایچ اے سے رابطہ کیا تھا تا کہ پاکستانیوں کے لیے ویزوں کا بندوبست کیا جائے لیکن دونوں وزارتوں نے سرے ہی سے کوئی جواب نہیں دیا۔‘‘ رواں سال کے ماہ فروری کے دوران بھارت میں منعقد ہونے والے مشہور ادبی میلے میں بھی پاکستانی ادیبوں اور شاعروں کو بھارتی حکومت نے شریک نہیں ہونے دیا تھا۔ پچھلے تین، ساڑھے تین برسوں کے دوران بھارتی خفیہ اداروں اور بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان پر چاروں اطراف سے شدید دباؤ ڈالنے کی جو کوششیں جاری کر رکھی ہیں، مذکورہ بالا دونوں واقعات اِسی بھارتی سٹریٹجی کا حصہ ہیں۔

جے پور کے صُوفی میلے میں پاکستانی دانشوروں کی شرکت ناممکن بنا کر بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان سے مسلسل کٹّی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت پر مگر واضح رہنا چاہیے کہ وہ دباؤ کے یہ ہتھکنڈے بروئے کار لا کر بھی اپنے ایجنٹ کلبھوشن یادیو، جو بلوچستان اور سندھ میں بے پناہ تباہی پھیلانے کا ذمے دار ہے، کو زندہ حاصل نہیں کر سکے گا۔ 5 اکتوبر2017ء کو ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفور، نے اخبار نویسوں کو جو مفصل پریس بریفنگ دی ہے، اس میں بھی پاکستان دشمن کلبھوشن کے بارے واضح اشارے دیے گئے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی دباؤ کے باوجود پاکستان کو اپنے ڈھب پر نہیں لایا جا سکا ہے۔ یوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ کسمسا کر رہ گئی ہے۔

پاکستان مخالف تمام تر بھارتی سازشوں اور شرارتوں کے باوجود پاکستان نے (مکالمے کے لیے) بھارت پر اپنے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ اِس کا تازہ ثبوت یہ بھی ہے کہ ابھی چند دن پہلے پاکستان نے بوہرہ کمیونٹی کے بارہ ہزار بھارتی  شہریوں کو ویزے جاری کیے تھے جنہوں نے کراچی میں اپنی مذہبی تقریبات میں حصہ لیا ہے اور ابھی پانچ اکتوبر ہی کو یہ لوگ واپس بھارت گئے ہیں۔

مودی صاحب مگر اجیت ڈوول ایسے سلامتی مشیروں (جنہوں نے پاکستان دشمنی کی گویا قسم کھا رکھی ہے) کے خطرناک مشوروں پر عمل پیرا ہیں۔ یہی مشیر ہیں جنہوں نے نریندر مودی کو مجبور کیا ہے کہ وہ سندھ طاس ایسے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کریں اور پاکستان کا پانی روک لیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا پانی 15034کیوسک رہ گیا ہے، حالانکہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ دریائے چناب میں 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔

بھارت روزانہ پاکستان کا 35 ہزار کیوسک پانی چوری کر کے دراصل پاکستان کو چیلنج بھی کر رہا ہے اور اِس خطرناک ہتھکنڈے سے پاکستان کی معیشت اور زراعت پر دباؤ بھی ڈال رہا ہے۔ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بھارتی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ نہایت بے شرمی سے یہ بھی پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ ’’میانمار کی شدت پسند تنظیم اے آر ایس اے اور اس کے ایک مرکزی لیڈر (عمار جنجونی) کو پاکستان تربیت دے رہا ہے۔‘‘

یہ ایسی گھناؤنی تہمت ہے کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ چونکہ آجکل امریکا بوجوہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو سخت تنقید کا ہدف بنائے ہُوئے ہے؛ چنانچہ بھارت نے بھی امریکی نقشِ قدم پر چلتے ہُوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام، جو تمام تر محفوظ اور پُر امن ہیں، کے خلاف اپنے تھنک ٹینکس میں منفی پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔

مثال کے طور پر: 7 اکتوبر 2017ء کو امریکی وزیر دفاع جیمز مَیٹس نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی ’’آرمڈ سروسز کمیٹی‘‘ کے رُوبرو یہ غلط بیانی کی ہے کہ ’’سی پیک‘‘ متنازع علاقوں سے گزر رہی ہے۔‘‘ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے یہ دل آزار اور غیر حقیقی بیان عین اُس وقت دیا جب پاکستان کے وزیر خارجہ (خواجہ آصف) ابھی سرکاری دَورے پر امریکا ہی میں تھے۔ بھارت اِس بیان پر پھر بغلیں کیوں نہ بجائے؟

مسلسل ایسے واقعات رُونما ہو رہے ہیں جو اس بات کی چغلی کھا تے ہیں کہ بھارت، امریکا اور افغانستان متحدہ دباؤ ڈال کر پاکستان کا سر جھکانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان اور ’’سی پیک‘‘ کو گزند پہنچانا اِس اتحادِ ثلاثہ کا مشترکہ مقصد ہے۔ تقریباً دو ماہ قبل، 25 اگست کو، واشنگٹن کے پریس کلب میں جو نام نہاد پریس کانفرنس کروائی گئی، وہ بھی اِسی منصوبے کا شاخسانہ تھی۔ بظاہر اِس کا اہتمام امیریکن فرینڈز آف بلوچستان نامی ایک تنظیم نے کیا۔

پاکستان کے خلاف الزام لگانے اور تہمتوں کا طومار باندھنے کے لیے معاندینِ پاکستان نے ہر حد عبور کر لی ہے۔ مقصد یہی نظر آتا ہے کہ پاکستان پر اتنا دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ گھٹنے ٹیک دے۔ لیکن انشاء اللہ یہ نوبت آ سکتی ہے نہ کبھی آئے گی۔ ستم کی بات یہ بھی ہے کہ مغربی ممالک میں اگر پاکستان کے کسی فرد کی جانب سے ان منفی پروپیگنڈوں کا جواب دینے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کوشش کو ناکام اور سبوتاژ کر دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اوسلوکے ’’نوبل پِیس سینٹر‘‘ اور ’’یونیورسٹی آف لنڈن‘‘ میں جب سابق صدرِ پاکستان پرویز مشرف نے پاکستان کا موقف بیان کرنے کی کوشش کی تو اُن کے جلسے اُلٹا دیے گئے۔

ہماری مشرقی سرحدوں اور ایل او سی پر مسلسل بھارتی فائرنگ سے آئے روز پاکستانی جس تسلسل کے ساتھ شہید ہو رہے ہیں، یہ المیہ تو اپنی جگہ سنگین ہے ہی لیکن بھارت سے شہ پا کر افغانستان نے بھی ہماری مغربی سرحد کو جس طرح غیر محفوظ بنانے کی بھونڈی کوشش کی ہے، اس نے پاکستان پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پاک افغان سرحد پر افغان دہشتگردوں کے ہاتھوں پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان عالم اور نائب صوبیدار اظہر علی کا شہید ہونا معمولی واقعات نہیں ہیں۔

یقیناً ان خونی حملوں کے عقب میں بھارت ہے۔ اِسی لیے تو وزیر خارجہ خواجہ آصف کو دو دن پہلے امریکا میں یہ کہنا پڑا ہے: ’’پاکستان کی اصل تشویش افغانستان پر نئے امریکی منصوبے میں بھارتی کردار ہے۔‘‘ سپہ سالارِ پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دنیا کو یہی سمجھانے اور باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دنیا مگر بھارتی پروپیگنڈے کے سحر میں گرفتار ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Court, decision, came, about, Hassan, and, Hussain Nawaz,, after, arrest, of, Capt (R)Safdar's, Arrest
Previous Post بہنوئی کی گرفتاری و ہائی کے بعد عدالت نے حسن اور حسین نواز سے متعلق بھی فیصلہ سنا دیا
Next Post مریم نواز نے  اپنے دونوں بھائیوں سے متعلق اہم انکشاف کردیا
Maryam Nawaz, said, about, future, of, her, brothers

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.