yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان میں سماجی تبدیلی

Web Editor October 9, 2017 1 min read
Social change in pakistan
Share this:

جدید دنیا میں سماجی تبدیلی کے بارے میں کئی نظریات ہیں۔ کارل مارکس کے مطابق ’’پیداواری ذرایع میں رونما ہونے والی تبدیلی انسانی معاشروں کی سیاسی، سماجی اور فکری سمت کا تعین کرتی ہے‘‘۔ جب کہ کچھ ماہرین عمرانیات کے نزدیک آبادیاتی عنصر سماجی تبدیلی کا موجب ہوتا ہے، جس میں انسانوں کی نقل مکانی یعنی ان مائیگریشن اور آئوٹ مائیگریشن کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ بیسویں صدی کی آخری چند دہائیوں کے دوران سیٹلائیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ نے معلومات کی عوام کے ہر طبقہ تک رسائی کو ممکن بناکر سماجی تبدیلی کے لیے بیرونی عامل کا کردار ادا کیا ہے۔ لہٰذا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ متذکرہ بالا تمام نظریات دراصل کارل مارکس کے سماجی تبدیلی کے نظریہ کی توثیق اور توسیع ہیں۔

اس موضوع پر بحث کی اس لیے ضرورت محسوس ہوئی کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اسٹڈیز سینٹر جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر انور شاہین کی نئی کتاب ’’پاکستان میں سماجی تبدیلی، نوعیت، عوامل اور رجحانات‘‘ منظرعام پر آئی ہے۔ یہ کتاب 10 ابواب پر مشتمل ہے، جن میں پاکستانی سماج اور ثقافت: قدامت سے جدیدیت کو گامزن، پاکستان میں ریاست اور سول سوسائٹی کے روابط اور تقسیمی عدل: گزشتہ عشرے (2006-15) کا جائزہ، تبدیلی کے سفر میں ہم سفر: غیر سرکاری تنظیموں کا ایک تحقیقی جائزہ، سفر در سفر، رہگزر در رہگزر، پاکستان کے خانہ بدوش، عورتوں پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن اور ہماری معاشرتی بے حسی، لک چھپ جانا: پاکستانی بچوں کے معدوم ہوتے ہوئے لوک کھیل، سماجی تبدیلی اور تعلیمی نصاب کا ربط باہم، پھالیہ شہر: ماضی کی بھولی ہوئی داستان، منڈی بہاالدین کی ایک سڑک ایک کہانی، سماجی تبدیلی: ارتقا یا انقلاب، ایک تبصراتی مطالعہ۔

کتاب کے سر آغاز میں معروف سماجی دانشور، قلمکار، پاکستان اسٹڈیز سینٹر کے سابق ڈائریکٹر اور ڈاکٹر انور شاہین کے جیون ساتھی ڈاکٹر سید جعفر احمد لکھتے ہیں ’’یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں یا ان کے اچھا یا برا ہونے کے حوالے سے کوئی حکم لگانا اتنا آسان نہیں۔ معاشرتی تبدیلیاں بنیادی طور پر ملک کی معیشت، نظام مواصلات، ابلاغ عامہ کے ذرایع، سائنس وٹیکنالوجی اور سیاست، الغرض مختلف مادی عوامل کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا اظہار نئے نفسیاتی رجحانات اور نئی اقدار کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔ ہر نئی تبدیلی اپنے اچھے یا برا ہونے کا معیار بھی خود ہی طے کرتی ہے۔ چنانچہ ایک زمانے کی تسلیم کردہ خوبیاں ضروری نہیں کہ بعد کے زمانے میں بھی خوبیاں تصور ہوں۔ اسی طرح ایک دور کی تصور کردہ برائیاں دوسرے دور میں ضروری نہیں کہ اسی طور پر دیکھی اور سمجھی جاسکیں۔ قدریں بدلتی رہتی ہیں اور اسی حوالے سے معاشروں کا اخلاقی نظام بھی روبہ تبدیلی رہتا ہے‘‘۔

اس کتاب کے پہلے باب ’’پاکستانی سماج اور ثقافت: قدامت سے جدیدیت کو گامزن‘‘ میں فاضل مصنفہ اس خطے کے بارے میں جو 1947ء میں پاکستان بنا، ماضی اور حال کا تقابل سماجی تصوارت کی روشنی میں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرہ بیرونی عوامل کے دباؤ میں تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، جب کہ اندرونی عوامل ہر قسم کی تبدیلی اور بہتری کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جدیدیت کا عمل کسی بھی معاشرے میں سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور معاشرتی اعتبار سے ترقی کے حوالے سے سمجھا جاسکتا ہے۔ اس کے مظاہر میں شراکتی جمہوریت کا فروغ، معیشت کو ضابطوں سے آزاد کرنا، سیکولرائزیشن، رشتوں میں زیادہ سے زیادہ مساوات، ثقافتی اعتبار، موروثی عزت و منصب کا استرداد، انسانی صلاحیتوں اور آدرشوں کی تکمیل اور شہرکاری کے ذریعے روایتی اتھارٹی کے نظام کا زوال شامل ہے‘‘۔

اب اگر ان کے بیان کردہ درج بالا پیراگراف پر گفتگو کی جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں تیزی سے اربنائز ہوتی آبادی میں شراکتی جمہوریت، سماج کی سیکولرائزیشن اور ضوابط سے آزاد معیشت کے تصورات کے حصول کی خواہش بدرجہ اتم موجود ہے۔ مگر سیاسی جماعتوں کا ایک بڑا حصہ ان خواہشات کی تکمیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ سیاسی جماعتوں کی تنظیم کاری میں موروثیت اور قدامت پسندانہ سوچ کا غالب ہونا ہے۔

دوسری طرف ریاست کا قومی بیانیہ نیریٹو بھی ان خواہشات سے متصادم ہے۔ جب کہ ریاستی اسٹیبلشمنٹ بھی نہیں چاہتی کہ پاکستان ایک مکمل اور بہتر جمہوری معاشرے میں تبدیل ہو۔ کیونکہ اس طرح اس کی ریاستی منصوبہ سازی پر بالادستی ختم ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اب دوسری طرف آئیے، کسی معاشرے کو جدیدیت کی جانب راغب کرنے میں تعلیم اور ذرایع ابلاغ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ پاکستان میں ریاستی منصوبہ ساز رجعت پسند جماعتوں کی مدد سے نصاب تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ذرایع ابلاغ چونکہ کمرشل ازم کا شکار ہے، اس لیے اس سے عوام کی فکری تربیت کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

اس کے برعکس ذرائع ابلاغ (بالخصوص الیکٹرونک) اپنے کمرشل مفادات کی خاطر توہم پرستی اور عسکریت پسندی کے کلچر کے فروغ کا ذریعہ بن گیا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ دلیل کی بنیاد پر مکالمہ کا کلچر پروان نہیں چڑھ پارہا۔ نظریاتی انتہاپسندی اور مخالف فکری رجحان رکھنے والوں کے لیے عدم برداشت کے ماحول نے پورے سماج کو آتش فشاں بنادیا ہے۔ ایسے میں معاشرے کی جدیدیت محض جدید ایجادات سے استفادے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے ذرایع ابلاغ کے سماجی ارتقا پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

دوسرے باب میں انھوں نے ریاست اور سول سوسائٹی کے روابط پر بحث کی ہے۔ لیکن ان کا جائزہ صرف ایک دہائی کے جائزے پر محیط ہے۔ جب کہ پاکستانی معاشرے میں سول سوسائٹی کی تنظیمیں بیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں سے سرگرم ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ البتہ ایک فرق یہ آیا کہ ابتدا میں ان تنظیموں کے متحرک اور سرگرم کارکنوں کی اکثریت بائیں بازو سے تعلق رکھتی تھی۔ لیکن امداد دینے والی تنظیموں کی ناپسندیدگی، ریاستی انتظامی اداروں کا دباؤ اور کچھ ان تنظیموں کے منتظمین کی اپنی خواہش کے نتیجے میں بائیں بازو کے سرگرم کارکنوں کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان کی جگہ غیر سیاسی ذہن کے حامل ’’بابوؤں‘‘ کو مختلف ذمے داریاں سونپی جانے لگیں۔ یوں سماجی تنظیمیں، جو عوام کے سیاسی اور سماجی شعور میں کثیرالجہتی اضافہ اور سیاسی جماعتوں کو تحقیقی مواد مہیا کرنے کا ذریعہ بن سکتی تھیں، محض ڈونر کے اہداف کی تکمیل تک محدود ہوکر رہ گئیں۔

اس کتاب کے دو مضامین خواتین پر تشدد اور سماجی تبدیلی میں نصاب تعلیم کے کردار شامل ہیں، خاصے فکر انگیز ہیں۔ کیونکہ ان دونوں ابواب میںخواتین پر تشدد کو سماجی کلچر کے تناظر میں دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جب کہ سماجی تبدیلی میں تعلیم کے کردار میں پرانے نظام کی قوتوں کے کردار کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا ہے۔ لیکن دو مضامین ’’پھالیہ کی دیہات سے شہر میں تبدیلی‘‘ اور ’’منڈی بہاالدین کی 20 کلومیٹر طویل سڑک‘‘ میں تحقیقی پہلو کے ساتھ سماجی طرز عمل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ دونوں مضامین شہرکاری کے عمل کی حرکیات کو سمجھنے کا سبب بنے ہیں۔ کتاب کا سب سے اہم اور روشن پہلو اس کا عوامی حقوق کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دینے والی شہید پروین رحمان کے نام انتساب ہے، جس نے کتاب کی اہمیت کو دوچند کردیا ہے۔

مختصراً ڈاکٹر انور شاہین کی اس تصنیف میں پاکستان میں سماجی تبدیلی کا ہر ممکنہ پہلو سے جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ معاشرے میں سماجی تبدیلی کے اشاریوں اور مستقبل میں تبدیلی کی سمت کو سمجھنے میں خاصی حد تک معاون ثابت ہوگا۔ کیونکہ اس کتاب کو تحقیق کے مروجہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عرق ریزی کے ساتھ مستند حوالہ جات کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے، جو قاری کی دلچسپی اور علم میں اضافے کا باعث بنے گی۔ 263 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو جامعہ کراچی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر نے شایع کیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Seven hundred people are dying daily!
Previous Post سات سو انسان روز مر رہے ہیں!
Next Post بہنوئی کی گرفتاری و ہائی کے بعد عدالت نے حسن اور حسین نواز سے متعلق بھی فیصلہ سنا دیا
Court, decision, came, about, Hassan, and, Hussain Nawaz,, after, arrest, of, Capt (R)Safdar's, Arrest

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.