yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سات سو انسان روز مر رہے ہیں!

Web Editor October 9, 2017 1 min read
Seven hundred people are dying daily!
Share this:

اس کے چہرے پربلاکی تکلیف تھی۔وہ پاکستان کی مشہور ماڈل اورکامیابی کی سندخاموشی سے کرسی پربیٹھی باتیں کررہی تھیں۔ذاتی زندگی کے متعلق ایسے منفی انکشافات جوبہت بہادرانسان کرسکتے ہیں۔ بنیادی طورپروہ ایک دلیر لڑکی ہے۔بچپن سے ہی سیلانی طبیعت کی مالک۔ یہ لڑکی عین جوانی ہی میں فیشن انڈسٹری میں آچکی تھی۔ماڈل کے طورپر اپنے شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کرلی تھیں۔چھوٹی سی عمر میں دومرتبہ لکس ایوارڈحاصل کرچکی تھی۔ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں فین اس کے اشارہِ ابروکا انتظار کرتے تھے۔ جس بیگ کووہ خریدتی تھی، نوجوان لڑکیوں کی اکثریت دیکھتے ہی دیکھتے وہی خریدنا شروع کردیتی تھی۔جس برانڈکے اشتہار میں ماڈلنگ کرتی تھی، اس کی فروخت حددرجہ بڑھ جاتی تھی۔

پیسہ،شہرت اور خوبصورتی کی بہتات اس کے سامنے دم بھرتے تھے۔ ذاتی دوستوں کی فہرت بھی طویل تھی۔کبھی ملایشیاء میں فوٹو شوٹ توکبھی لندن کے مشہورمقامات پر ماڈلنگ۔ جوانی ہی میں کامیاب ہوچکی تھی۔ اس کی شادی،شوبز سے منسلک ہی ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔دونوں کی پسندکی شادی تھی۔تقریبات میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ہراخبارمیں شادی کی تصاویرنمایاں اندازمیں شایع ہوئیں۔خوش قسمتی اس جوڑے کی دہلیزکی باندی سی تھی۔مگردونوں کا مقدر بے حد تنزلی کاشکارہونے والاتھا۔ایک ایسی تاریکی،جسکا تصور کرنا بھی محال ہے۔

شادی سے قبل ہی لڑکی کواندازہ تھاکہ اس کا شوہر سگریٹ میں ملاکر کچھ پیتاہے۔اس کے لیے یہ ملاوٹ عجیب سی تھی۔وہ سگریٹ پینے کے بعدایک حیرت انگیزسی بلندی پر چلاجاتاتھا۔کسی پُرسکون وادی کی سیرپر۔ یا پرندوں کے ساتھ اُڑان کی مہم پر۔نوجوان لڑکی کویہ ضرورپتہ تھا کہ یہ سگریٹ عام نہیں ہے۔یہ کوئی خاص غذا ہے جواپنے اندرطاقتِ رکھتی ہے۔خیرشادی کے بعد جب مستقل طورپروہ شوہر کے ساتھ منتقل ہوئی تواسے بھی شوق چڑھاکہ سگریٹ میں سفید پاؤڈر ملا کرپیے۔پاؤڈر گھر میں ہروقت موجود رہتا تھا۔

ہرہفتہ ایک نامعلوم شخص مقررہ وقت پر آتا تھا۔ شوہر کومطلوبہ چیز دیتا اور پیسے لے کرغائب ہوجاتاتھا۔ لڑکی کی نظرمیں منشیات فروش ایک سایہ ساتھا۔ ایک دن خاوندنے اپنے لیے سگریٹ بنایاتولڑکی نے دوسگریٹ بنانے کے لیے کہا۔سگریٹ کے کش لیتے ہی وہ بھی خلامیں پہنچ گئی۔سکون اورمزے میں آگئی۔ یہ سگریٹ اسے اَزحد پسند آیا۔

ایک ہفتہ تک روز سگریٹ پینے سے کیف ساطاری ہوگیا۔اگلے ہفتے شوہر کسی کام سے شہر سے باہرگیا۔تقریباًدو ہفتے کے لیے۔ایک دن بعدگھرمیں سفید پاؤڈرختم ہوگیا۔ پورا دن نشہ نہ ملنے پراسے لگاکہ مرنے والی ہے۔اس کیفیت میںاس نے نامعلو م فون کیا۔ ایک گھنٹہ میں سامان گھرپہنچ گیا۔ مگر قیمت بڑھ چکی تھی۔پولیس کے بھتے کی وجہ پاؤڈرکی قیمت دوگنی ہوچکی تھی۔ مگر خوشحالی کے سامنے مہنگائی بے معنی تھی۔فوری طور پرادائیگی ہو گئی۔

صرف ایک سگریٹ پینے سے وہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔اس وقت اسے اندازہ ہوا کہ اس کی عادی ہوچکی ہے۔ یہ کوئی معمولی چیزنہیں تھی۔ دراصل یہ ہیرؤئن تھی جواب اس کی جسمانی ضرورت بن گئی تھی۔شوہر کے واپس آنے تک وہ گھرمیں ہی مقیدرہی۔شوہرکی واپسی ہوئی تودونوں ہیرؤئن کے اسیرہوچکے تھے۔اب یہ جوڑاسارادن ہیرؤئن پیتا تھا۔انکاکام بھی متاثر  ہونے لگا۔پہلے فوٹوشوٹ پروقت پرپہنچتے تھے۔تندہی سے کام کرتے تھے۔اب ہرچیزاُلٹی ہوگئی۔جوڑاکئی کئی دن گھر میں رہتا تھا۔

معاہدہ کرنے کے باوجود لڑکی اب شوٹنگ پرکئی کئی گھنٹے تاخیرسے پہنچتی تھی۔ شوبزمیں فوری طورپرسب کوعلم ہوگیاکہ وہ اب “پاؤڈری”بن چکے ہیں۔ مقدر یکسرتبدیل ہوگیا۔ جو لوگ ہروقت اردگرد موجود رہتے تھے،فوری طورپر غائب ہوگئے۔جہاں بھی وہ جاتی تھی، دوست ان کے متعلق منفی باتیں کرتے تھے۔ مذاق اُڑاتے تھے۔ دونوں کوکام ملنابھی بند ہو چکا تھا۔قسمت کی سنہری دیوی ان کے حصارسے باہرنکل چکی تھی۔اسی مشکل میں بہت وقت گزر گیا۔

وہ ایک باہمت لڑکی تھی۔سمجھ گئی کہ موت کے راستے پرتیزی سے دوڑرہی ہے۔فیصلہ کیاکہ علاج کروائے گی۔ دونوں نے علاج کے لیے ایک پرائیویٹ کلینک میں داخلہ لے لیا۔دوہفتے کے علاج نے ہیروئن سے نجات دلوادی۔ کئی ہفتہ شمالی علاقوں میں رہنے کے بعداب اس قابل ہوچکے تھے کہ نارمل رہ سکیں۔کراچی جانا اوروہاں رہنا ان کے لیے کافی مشکل تھا۔چنانچہ دونوں لاہور میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

پانچ برس پہلے یعنی2012ء میں اس لڑکی نے زندگی کی قیامت خیزمشکلات ایک خاتون اخبارنویس سے شیئر کیں۔یہ معمولی بات نہیں تھی۔صرف اورصرف جرات رکھنے والے لوگ ہی اپنی زندگی کے تاریک گوشوں کوعوام کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔بزدل لوگ توپیداہی گلے شکوے اورشکایتیں کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔موت سے لڑنے کے بجائے اسے مقدر سمجھ لیتے ہیں۔اس لڑکی نے جس بہادرانہ طریقے سے خوفناک بلاکواسیرکیا،وہ اپنی جگہ ایک مثال ہے۔

یہ کہانی لکھنے کی وجہ بہت خاص ہے۔ہروقت ملک میں مختلف مصائب کامرثیہ پڑھتے رہتے ہیں۔ امریکا،روس،چین،سعودی عرب سے تعلقات کے ہردم مناظرے کرتے نظرآتے ہیں۔مگرمنشیات کے خلاف اس درجہ توانائی کی مہم نظرنہیں آتی،جسکی اصل ضرورت ہے۔ پاکستان میں نوے لاکھ کے لگ بھگ منشیات کے عادی افرادموجودہیں۔پندرہ برس سے لے کرساٹھ سال کے تیس لاکھ لوگ صرف اورصرف ہیروئن کے غلام ہیں۔یہ لوگ پاؤڈرکے بغیرسانس نہیں لے سکتے۔موذی پاؤڈرانکی جسمانی غذابن چکاہے۔

پچاس لاکھ پاکستانی چرس استعمال کرتے ہیں۔چرس ان کے لیے خوراک کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے علاوہ لاکھوں لوگ گانجا، کوکین، شراب، شیشہ اورنشہ آورگولیاں استعمال کررہے ہیں۔ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں۔ہیروئن اورچرس آرام سے مل جائے گی۔

ہمارے ملک میں کسی سیاسی یامذہبی جماعت نے یہ نہیں کہا کہ اس ملک کوہیروئن سے پاک کردیگی۔مذہبی جماعتوں کی طاقت کے پی اوربلوچستان میں طویل عرصے سے قائم ودائم ہے۔ انھی علاقوں میں ہیروئن کااستعمال سب سے زیادہ ہے۔ افغانستان جوہمارے لیے مسائل کی جڑہے پاؤڈر مہیا کرنے والاسب سے کامیاب عفریت ہے۔دنیاکی پچھتر فیصد منشیات افغانستان میں جنم لیتی ہیں۔ہیروئن مہیاکرنے کی فیکٹریاں پورے افغانستان میں بڑی آسودگی سے کام کر رہی ہیں۔ کے پی اوربلوچستان کے ہرمحلہ میں یہ پاؤڈر میسر ہے۔

اس کے علاوہ اس پاک سرزمین کے ہرانچ پریہ کاروبار کامیابی سے جاری وساری ہے۔کوئی اس پرآوازنہیں اُٹھاتا۔حالت اس درجہ ابترہے،کہ منشیات کے علاج کے لیے صرف1990ء بستر موجود ہیں۔ یہ علاج گاہیں صرف اور صرف تیس ہزارلوگوں کا سالانہ علاج کرنے کی استطاعت رکھتی ہیں۔ انسدادمنشیات فورس کے پاس بھی صرف چار یا پانچ اسپتال ہیں۔پاکستان میں ہرسال ساٹھ بلین ڈالرکی منشیات استعمال کی جاتی ہے۔قرائن یہ ہیں کہ کسی بھی سرکاری مددکادوردورتک کوئی وجودنہیں ہے۔

اس صورتحال میں سب سے بھاری ذمے داری گھر والوں کی ہے۔جوان بچے یابچیوں کے طرزِ زندگی کو جانچنے کی اَشدضرورت ہے۔اہل خانہ کو نظر رکھنی چاہیے کہ گھرکاکوئی فردذہنی دباؤیاڈپریشن کا نشانہ تونہیں بن رہا۔کیا کسی منفی عادتوں والے دوستوں میں شامل تونہیں ہوگیا۔ کیا ہر وقت گھرسے باہرتونہیں رہنے لگا۔غرض یہ کہ درجنوں نشانیاں ہیں جس سے کسی بھی منشیات میں مبتلاشخص کو پہچانا جا سکتا ہے۔ یہ بالکل کوئی مشکل کام نہیں۔مگرآسان بھی نہیں ہے۔

شائدآپ کو یقین نہ آئے۔ پاکستان میں روزانہ سات سونشئی بلاموت صرف اورصرف منشیات کی بدولت سفرِعدم پرروانہ ہوجاتے ہیں۔یہ تعداد دہشتگردی میں مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈھائی لاکھ سالانہ اموات کوئی معمولی اَمر نہیں ہے۔ یہ سلسلہ برس ہابرس سے جاری ہے۔ بغیر کسی تعطل کے، ہمارے نوجوان بچے اوربچیاں مرتے جا رہے ہیں۔ مگر ہمارے مقتدرطبقہ کی توجہ صرف اور صرف پیسہ کمانے اورذاتی ہوس اقتدارپرہے۔سات سوبندوں کے روزمرنے سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ معلوم یہی ہوتاہے کہ اقتدارسے وابستہ ہر فرد ہزاروں سال جیے گا۔موت توکسی اورکے لیے تخلیق کی گئی ہے!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Horrible results of human distribution
Previous Post انسانوں کی تقسیم کے ہولناک نتائج
Next Post پاکستان میں سماجی تبدیلی
Social change in pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.