yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انسانوں کی تقسیم کے ہولناک نتائج

Web Editor October 9, 2017 1 min read
Horrible results of human distribution
Share this:

ہم جس زمین پر پیدا ہوتے ہیں، ایک طویل زندگی گزارتے ہیں اور مرکر اسی زمین میں دفن ہوجاتے ہیں، اس زمین کے بارے میں دنیا کی بھاری اکثریت کچھ نہیں جانتی کہ زمین کیسے وجود میں آئی، کس طرح وجود میں آئی، اس کا حجم کیا ہے، کائنات کی ناقابل تصور لمبائی، چوڑائی میں زمین کی حیثیت کیا ہے، زمین سورج کے گرد کیوں گھومتی ہے، اس کی عمر کیا ہے، یہ کب تک زندہ رہے گی، انسان زمین کا باسی کیسے بنا، آسمان کیا ہے؟ اس قسم کے بے شمار سوالات ہیں جن سے کرۂ ارض پر رہنے والوں کو اس لیے واقف ہونا چاہیے کہ جب تک زمین موجود ہے انسان کا اس سے تعلق ابدی ہے۔ اس حوالے سے پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم زمین سے متعلق اس قسم کے سوالات کے جواب کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

اس کا منطقی جواب یہ ہے کہ کرۂ ارض پر کروڑوں کی تعداد میں جو مختلف النوع جاندار رہتے ہیں ان میں انسان ہی وہ جاندار ہے جو اس قسم کے سوالات کرنے اور جوابات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی صلاحیت کی وجہ سے اس کے سر پر اشرف المخلوقات کا تاج رکھا گیا ہے۔ آیئے اس حوالے سے زمین یعنی کرۂ ارض کے حوالے سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات پر ایک نظر ڈالیں۔ سب سے پہلے اس حقیقت کو جاننے کی ضرورت ہے کہ ہمارے نظام شمسی کا بادشاہ سورج ہے اور نظام شمسی میں موجود سیارے اس کی رعایا ہیں۔

سورج ایک دہکتی آگ کا شعلہ ہے، اس آگ کی لپیٹ بعض وقت سورج سے الگ ہوکر خلا میں آجاتی ہیں، یہ لپیٹ مادوں پر مشتمل ہوتی ہیں، ایسی ہی ایک لہر سورج سے الگ ہوکر خلا میں آگئی اور کروڑوں سال کی گردش کے بعد ٹھنڈی ہوکر کرۂ ارض میں تبدیل ہوگئی یعنی ہماری دنیا بن گئی۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ہمارے کرۂ ارض کی عمر لگ بھگ چار ارب سال ہے اور اگر کوئی کائناتی حادثہ نہ ہوا تو ہماری زمین ابھی تین ارب سال تک زندہ رہ سکتی ہے، یعنی جب تک سورج زندہ ہے زمین زندہ رہ سکتی ہے۔

کائنات میں ہمارے نظام شمسی جیسے کروڑوں نظام شمسی اور اربوں سیارے موجود ہیں، کرۂ ارض پر رہنے والا انسان ہزاروں سال تک کرۂ ارض ہی کو کل کائنات سمجھتا رہا اور اسی مفروضے کے تحت اپنے عقائد و نظریات تشکیل دیتا رہا۔ یہاں اس حقیقت کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہر دور کے عقائد و نظریات اس دور کے علم اور معلومات کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہزاروں سال پہلے کے عقائد و نظریات جدید علوم اور تحقیق کے حوالے سے انتہائی پسماندہ کہلاتے ہیں لیکن یہ عقائد و نظریات پسماندہ نہیں تھے کیونکہ یہ عقائد و نظریات اپنے دور کے علم اور معلومات کے مطابق تھے۔

آج کی دنیا سائنس و ٹیکنالوجی کے آسمان پر کھڑی ہے لیکن کیا یہ ممکن نہیں کہ سو سال کے بعد کی دنیا ہم سے سیکڑوں گنا زیادہ ترقی یافتہ ہو، جس کا انسان چاند پر ہو آیا ہے اور مریخ پر جانے کی تیاری کررہا ہے کیا یہ ممکن نہیں کہ سو سال تک انسان مریخ پر پہنچ جائے اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانی شروع کردے۔ اگر ایسا ہوا تو کیا سو سال بعد کا انسان آج کے انسان اور اس کے عقائد و نظریات کو پسماندہ نہیں کہہ سکتا؟

وسیع و عریض کائنات میں زمین کی حیثیت ایک ایٹمی ذرے سے بھی چھوٹی ہے۔ اس کرۂ ارض پر انسان کی معلوم تاریخ دس پندرہ ہزار سال پر مشتمل ہے۔ چار ارب سال کی عمر رسیدہ زمین پر انسان کی دس پندرہ ہزار سال کی تاریخ کس قدر مختصر ہوسکتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، لیکن یہ طویل مختصر تاریخ طبقاتی استحصال، نفرتوں، عداوتوں، جنگوں سے بھری ہوئی ہے۔

اس مختصر تاریخ میں بیسویں اور اکیسویں صدی کو ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی صدیاں کہہ سکتے ہیں، اس دوران انسان نے زندگی کے ہر شعبے میں اتنی حیرت انگیز ترقی کی ہے کہ سو سال پہلے کا انسان اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ زندگی گزار نے کے لیے اس قدر سہولیات پیدا کردی گئی ہیں کہ دنیا جنت بن گئی ہے، لیکن بدقسمتی یا انسان کی خودغرضی یا جہل کا عالم یہ ہے کہ انسان ایک ایسا نظام قائم کرنے میں ناکام رہا جس میں ان نعمتوں سے کرۂ ارض پر بسنے والے سارے انسان مستفید ہوسکیں۔

اس منصفانہ نظام کی جگہ ایک ایسا نظام کرۂ ارض کے 7 ارب انسانوں پر مسلط کردیا گیا جس میں صرف دو فیصد انسان جنت کی ان نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور 98 فیصد انسان اپنی محنت کے ثمرات سے محروم ہیں۔ دنیا کی یعنی ہمارے کرۂ ارض کی چار ارب سالہ زندگی میں بلاشبہ ہزاروں بار دنیا تباہ ہوئی ہوگی اور دوبارہ آباد ہوئی ہوگی، زمین میں اس حوالے سے یہ سوال فطری طور پر پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس دوران جنم لینے والی دنیاؤں اور معاشروں میں طبقات تھے اور اگر طبقات تھے تو کیا طبقاتی استحصال اسی طرح کا تھا جس طرح آج ہے؟ اگر طبقاتی استحصال کی یہی حالت رہی تھی تو اس دور کے انسانوں نے ان مظالم کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا ہوگا یا ان طبقاتی مظالم کے خلاف بغاوتیں کی ہوں گی؟

آج کا ترقی یافتہ انسان ایک دوسرے سے غیر منطقی طور پر خائف ہے، آج کا ہر ملک دوسرے سے ملک سے خائف ہے اور اسی خوف کی وجہ سے دنیا بڑی بڑی جنگوں کی لپیٹ میں رہی، جن میں دو عالمی جنگیں بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں عالمی جنگیں دنیا میں منڈیوں پر قبضے کی جنگیں تھیں، جن میں کروڑوں انسان مارے گئے۔ آج کے دور کو انسانی تہذیب کی معراج کا دور کہا جاتا ہے لیکن اس معراجی تہذیب کے دور کا انسان ایٹمی ہتھیار کے بھاری ذخائر کا مالک ہے۔

1945ء میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے جانے والے ایٹم بموں سے سو گنا زیادہ طاقتور ایٹم بم بنائے گئے ہیں، ایسے دور مار میزائل بنائے جارہے ہیں جو ایٹمی ہتھیار لے کر ہزاروں میل کا سفر کرکے اپنے متعینہ ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ امریکا نے جنوبی کوریا کو اپنا فوجی اڈہ بنالیا ہے، جہاں فوج کے ساتھ ساتھ بھاری تعداد میں ایٹمی ہتھیار بھی رکھے گئے ہیں۔

شمالی کوریا اس امریکی فوج اور ایٹمی ہتھیاروں کے جواب میں ایسے دور مار میزائل تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جو امریکا کے کسی بھی شہر کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ امریکی صدر کہتا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹادیںگے۔ کیا امریکا کا صدر یہ جانتا ہے کہ شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطلب ڈھائی کروڑ کورین بے گناہ عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے؟

شمالی کوریا کا صدر کہتا ہے کہ ہم امریکا کے کسی بھی شہر کو ایٹمی ہتھیار سے تباہ کرسکتے ہیں۔ کیا شمالی کوریا کے صدر کو یہ علم نہیں کہ امریکا کے شہروں میں انسان رہتے ہیں۔ اگر شمالی کوریا کسی امریکی شہر کو اپنے ایٹمی ہتھیار سے تباہ کرتا ہے تو اس کا مطلب کروڑوں معصوم امریکی شہریوں کی موت ہوگا۔ کیا ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کروڑوں انسانوں کی جانیں لیں؟

ایران اور اسرائیل، چین اور جاپان، بھارت اور پاکستان بھی ایٹمی جنگوں کے دہانے پر کھڑے ہوئے ہیں۔ میرے ذہن میں بار بار یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کرۂ ارض پر انسانی تاریخ کے اس ترقی یافتہ دور کا انسان اشرف المخلوقات کہلانے کا مستحق ہے؟ انسان انسان سے، ملک ملک سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں کہ ایٹمی جنگوں پر اتر آتے ہیں؟ کیا کرۂ ارض کی چار ارب سالہ تاریخ میں ایسے وحشی انسان گزرے ہیں جو ایٹمی ہتھیاروں سے کروڑوں انسانوں کو قتل کرتے رہے ہوں؟ کیا اس طویل ترین تاریخ میں ایسے معاشرے رہے ہیں جن میں رہنے والے انسان ایک دوسرے سے اتنی نفرت کرتے ہوں؟

اس سوال کا ایک ہی جواب ہے اور وہ ہے انسانوں، ملکوں کی تقسیم، رنگ نسل، زبان، قومیت، دین دھرم اور جغرافیائی لکیروں کے نام پر انسانوں کی تقسیم۔ کیا ان حوالوں سے تقسیم ہونے والوں کو یہ علم نہیں کہ ان کا جد امجد ایک ہی ہے اور وہ سب آدم کی اولاد ہیں، ان کی تقسیم غیر منطقی اور غیر انسانی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan in the context of threats
Previous Post پاکستان خطرات کی زد میں
Next Post سات سو انسان روز مر رہے ہیں!
Seven hundred people are dying daily!

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.