yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر خارجہ کے اعتراف اور افغان پالیسی

Web Editor October 6, 2017 1 min read
The Foreign Minister's confession and the Afghan policy
Share this:

ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی وزیر خارجہ نے جو جو انکشافات امریکا پہنچ کر ایک سیمینار میں کیے اس پر وزیر خارجہ کی ہمت کو ایک جانب داد دینے کو دل چاہتا ہے تو دوسری جانب ان پر دباؤ اور بوجھ کا انبار نظر آتا ہے کہ بھلا وہ کس طرح آزاد خارجہ پالیسی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ جیسی بھی خارجہ پالیسی ہو مگر نواز شریف کی روانگی کے بعد کم ازکم وزارت خارجہ کا دفتر تو کھلا، اس کا سہرا بھی برکس کانفرنس کو جاتا ہے۔

وہ حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید جیسے عناصر پر تنقید نہ کرتے تو پاکستان کو وزیر خارجہ کا خیال نہ آتا۔ ذرا غور تو فرمائیے پاکستان جیسا اہم ملک جس کے پاس ایٹمی اسلحہ ہو، جس کا محل وقوع بحیرہ عرب کی گزرگاہ اور ساتھ ہی ایشیائی وسطی ریاستوں کی گزرگاہ اور کوئی وزیر خارجہ نہ ہو اور نہ خارجہ امور پر کوئی گفت و شنید۔ بس لے دے کر امریکی موضوعات پر گفتگو کرنے کے لیے چند افراد، جن کا ہند چینی ریاستوں سے کوئی تعلق اور نہ ایشیائی ریاستوں سے اور نہ عرب جنگ سے، جو فرنٹ لائن عراق، کردستان فرنٹ، شام اور لبنان جیسے اہم فرنٹ کے ممالک سے ناواقف ہیں، نہ ہی ان کو اہمیت دی گئی۔ یہ تو بہت بہتر ہوا کہ خواجہ آصف کو اس موقع پر فرنٹ پر لایا گیا، جنھوں نے کم ازکم افغانستان کی جنگی تاریخ تو پیش کی اور اس حقیقت کا اعتراف کیا۔

افغان جنگ کی ابتدا اور اس کی پیش رفت، پاکستان کی تباہی اسی راہ پر چلنے میں پوشیدہ ہے اور ناپسندیدہ عناصر سے جلد یا بدیر وہ جان چھڑالیں گے، مگر وہ اس راز کو افشا نہ کرسکے کہ آخر وہ کون سی قوتیں ہیں جو ان کو مجبور کر رہی ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان سے پیچھا چھڑالیں، مگر وہ ایسا نہیں کرپاتے۔ گویا وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک میں دو مساوی قوتیں موجود ہیں جو ان کی راہ میں حائل ہیں اور وہ عملی طور پر اپنی پالیسیوں کو نافذ نہیں کرپاتے۔ اس قسم کی آواز کا بیرون ملک سیمینار میں بلند ہونا ایک منفی عمل یقیناً ہے جس کے اثرات بیرون دنیا پر یہ پڑیں گے کہ حافظ سعید اور ان کے ہمنوا عملی طور پر ایک موثر قوت ہیں۔

درحقیقت حکمران جماعت ایک اتنی کمزور تنظیم ہے جو اپنی پالیسی کو نافذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، جس کا مطلب یہ ہوا کہ ایسی کمزور جماعت کبھی بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھ سکتی ہے۔ لہٰذا ایسی حکومت جو خود ڈگمگا رہی ہو وہ کس طرح دوسرے ملک سے معاہدے کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بیرون ملک میں وزیر خارجہ کا مضبوط تاثر ممکن نہیں۔ اچھے اور برے طالبان ماضی کی ایک اصطلاح رہی ہے اور ایک وقت ایسا بھی لوگوں نے دیکھا جب طالبان اور دیگر تنظیموں سے بات چیت شروع ہوچکی تھی لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ ماضی میں جمہوری حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ اگر ان لوگوں سے تعلق نہ تھا تو پھر طالبان اور ان کے ہمنواؤں سے تعلق کیوں تھا اور بات چیت کس نے شروع کی؟

ہمارے ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں میں  تضاد ہے کہ بیرون ممالک مشکوک کیوں نہ ہوں۔  افغانستان سے گفتگو ہماری سیاسی قیادت کو کرنی چاہیے جب کہ ایسا نہیں کیا جا رہا۔ امریکا کی طرف سے افغان مسئلے کا حل محض اس صورت میں قابل قبول ہے کہ بھارت کا اس راہ میں کلیدی کردار موجود ہو اور اشرف غنی کو بھی یہی راستہ بہتر معلوم ہوتا ہے۔ جب کہ امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس اور نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینز اسٹیوٹین برگ کا بھی یہی خیال ہے، بھارت کے کلیدی کردار سے پاکستانی قیادت متفق نہیں۔

ظاہر ہے اس موقع پر وزیر خارجہ کا کردار خوش آیند ہے، جو ظاہری طور پر نظر نہیں آرہا ہے جب کہ ہمارے وزیر خارجہ امریکا کی افغان پالیسی کو غلط قرار دے چکے ہیں، اور پاکستان کے دانشور بھی اسی خیال سے متفق نظر آتے ہیں، جب کہ بائیں بازو کے دانشور تو ابتدا سے ہی اس خیال کی تائید کرتے رہے اور ایک وقت دنیا میں ایسا بھی آیا جب دنیا میں ایک عشرے سے زائد وقت تک کوئی بھی قوت ایسی نہ تھی جو امریکی حکمت عملی کو مسترد کرنے کے قابل ہو۔

ایک طویل عرصے کے بعد داعش جو مغربی ممالک کا بغل بچہ تھی، اس کو شام اور عراق نے چیلنج کیا، جن کو روس کی تائید حاصل تھی اور آخرکار عرب دنیا میں امریکی قوت کمزور ہوگئی، یہاں تک کہ ترکی میں بھی امریکی اثرات منقسم ہوکر رہ گئے اور پاکستان میں افغان مسئلے پر اختلاف رہا۔یہ مسئلہ اس قدر پیچیدہ ہوگیا کہ پاکستان کی عسکری قوت کے سربراہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفت و شنید اور مسائل کے حل پر مثبت خیالات کے اظہار کے باوجود پاکستانی چوکی پر افغان سمت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں صوبیدار اظہر علی کو جام شہادت نوش کرنا پڑا۔

ان اتفاقی حملوں کے تبادلے کے باوجود بھی افغانستان کی طرف سے کسی قسم کی اظہار شرمندگی کا بیان نہ آیا، البتہ افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے ایک نمایندے نے یہ ظاہر کیا کہ اب افغان حکومت پاکستان سے گفتگو کرے گی۔ واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ افغان حکومت کے سرکردہ ترین شخصیت ہیں اور بھارت کے ہمنوا ہیں۔

طالبان جنگ کے دوران یہ شمالی اتحاد کے لیڈر تھے اور ان کے خاندان کے بیشتر لوگ بھارت میں ہی قیام پذیر ہیں اور امریکا کے بیشتر سفارتکار اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کی شمولیت ضروری ہے، جب کہ یہ دونوں ملک خود کشمیر کی بھڑکتی ہوئی جنگ میں نظریاتی طور پر ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں۔ اس پرپیچ رہ گزر پر بھارت اور پاکستان کس طرح ایک دوسرے سے متفق ہوں گے۔ یہ بات تو امریکی سیاست کاروں کے سوچنے کی ہے کہ وہ ایسے موقع پر کس طرح متحد کر رہے ہیں، جہاں خود ان دونوں میں نظریاتی اتحاد نہیں اور اس فرنٹ پر ہماری سیاسی اور عسکری قوتیں زور و شور سے لگی ہوئی ہیں۔ یہی وہ راہ ہے جس کو غیر ملکی قوتیں غلط انداز میں تجزیہ کرتی ہیں۔

حال ہی میں سابق وزیراعظم نے جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ مجھے سیاست سے نکالتے ہیں اور عوام مجھے داخل کرتے ہیں۔‘‘ اس کے بعد وہ مزیدکہتے ہیں کہ پاکستان ان لوگوں کو معاف نہیں کرے گا۔ جنرل کونسل نے سابق وزیراعظم کو پارٹی کا صدر منتخب کرلیا۔ ایسی گفتگو پاکستان کے مفاد میں ہرگز نہیں۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں دو قوتیں اقتدار میں ہیں، ایک وہ قوت جو نواز شریف کو مسند پر بٹھانا چاہتی ہے اور دوسری وہ جو ان کو مسند نشین کرنے کے شدید خلاف ہے۔

ظاہر ہے اس قسم کی گفتگو دنیا کو یہ موقع دے رہی ہے کہ وہ یہ سوچیں کہ پاکستان نہ کوئی جمہوری ملک ہے اور نہ آمرانہ بلکہ دونوں کا ملا جلا مرکب۔ ظاہر ہے ایسے ملک کی عالمی سطح پر کیا قوت ہوسکتی ہے۔ ایسے ملک پر پاکستان کے مشہور وزیراعظم کا مکا جو اتحاد کی علامت کے طور پر انھوں نے دوران تقریر نمایاں کیا تھا، اتحاد کی علامت بن گیا تھا۔ مگر اب وہ لوگ کہاں؟ لیڈری ملک کو تقویت دینے کے لیے نہیں، یہ بھی بغیر فیکٹری کے پیسہ پیدا کرنے والی مشین ہے۔

کوئی پوچھنے والا نہیں کہ اشیائے صرف کیوں مہنگی، پیاز اور ٹماٹر 200 روپے کلو کیوں؟ تیل کی قیمت کیوں بڑھائی؟ دنیا میں تو تیل کا کوئی بحران نہیں۔ عوام کو سہولت دینے کی کوئی بات نہیں کرتا، مصنوعی جنگ میڈیا پر لڑی جا رہی ہے، عوام کو الجھانے کے لیے کہ حکومت کی طرف نگاہ نہ اٹھے۔ افسوس کہ پاکستان کو افغانستان کے مدمقابل لاکھڑا کیا کہ ہم اس جیسی حکومت سے جواب و سوال کریں۔ آخر ہم کب تک امریکا کی لگائی گئی پنیریوں کی آبیاری کرتے رہیں گے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
People's advice on social media to catch a knife attacker
Previous Post چھرا مار حملہ آور کو پکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر عوام کے مشورے
Next Post آخری زیارت
Last pilgrimage

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.