yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

طالبانائزیشن

Web Editor September 21, 2017September 21, 2017 1 min read
Talibanisation
Share this:

یہ کہانی ذوالفقار علی بھٹو اور علامہ اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال سے شروع ہوتی ہے لیکن ہم کہانی کی طرف جانے سے پہلے دنیا کی ایک بڑی حقیقت بیان کریں گے ‘ہم انسان اگر مستقبل کی اچھی پلاننگ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں پہلے ماضی کا تجزیہ کرنا چاہیے‘ انسان کبھی ماضی کے تجزیے کے بغیر مستقبل کی اچھی منصوبہ بندی نہیں کر سکتا اور یہ دنیا کی دس بڑی حقیقتوں میں سے ایک بڑی حقیقت ہے اور ہم جب تک این اے 120 کے ماضی کا تجزیہ نہیں کریں گے ہم اس وقت تک ملکی سیاست کا مستقبل طے نہیں کر سکیں گے‘ ہم اب واپس ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی طرف آتے ہیں‘ بھٹو صاحب نے 30 نومبر1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور چند ماہ میں تاریخ کا دھارا بدل دیا۔

پیپلز پارٹی 1970ء تک مغربی پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی تھی‘ جنرل یحییٰ خان نے 7 دسمبر1970ء کو ملکی تاریخ کے پہلے غیر جانبدارالیکشن کرائے‘ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی سیٹ کے لیے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا‘ علامہ اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھٹو صاحب کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا‘ یہاں پر سوال پیدا ہوتا ہے بھٹو صاحب نے پنجاب کا انتخاب کیوں کیا؟ اس کی وجہ تاریخ میں دفن ہے‘ موجودہ پاکستان کی ہزار سالہ تاریخ میں یہ پورا علاقہ اس شخص کے ہاتھ میں رہتا تھا جس کے پاس لاہور ہوتا تھا‘ بھٹو صاحب تاریخ فہم تھے‘ وہ اس حقیقت سے واقف تھے چنانچہ انھوں نے سندھی وڈیرا ہونے کے باوجود پنجاب بالخصوص لاہور کو اپنا مرکز بنالیا‘ پارٹی کی ساری اٹھان لاہور سے ہوئی‘ بھٹو صاحب کا حلقہ موجودہ این اے 120 تک وسیع تھا‘ یہ حلقہ اصلی لاہوریوں کا گڑھ تھا۔

بھٹو صاحب کا خیال تھا یہ لوگ اگر میرے ساتھ کھڑے ہو گئے تو پورا لاہور میرے ساتھ ہو جائے گا اور اگر لاہور میرے پاس آ گیا تو پورا پنجاب میرا ہو جائے گا اور میں نے اگر پنجاب کو اپنی مٹھی میں لے لیا تو پھر پورا مغربی پاکستان اپنی پوری اشرافیہ اور پوری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میرا ہو جائے گا اور یوں میں بڑی آسانی سے شیخ مجیب الرحمن کو مار بھگاؤں گا چنانچہ یہ گوالمنڈی کی گلیوں میں گھس گئے‘ ہم اب آتے ہیں ڈاکٹر جاوید اقبال کی طرف‘ یہ بھٹو صاحب کے خلاف کیوں میدان میں اترے اور انھوں نے بھی اس حلقے کا انتخاب کیوں کیا؟ اس کی دو وجوہات تھیں‘ پہلی وجہ کشمیری کارڈ تھا‘ گوالمنڈی اور اندرون لاہور کے اس علاقے میں کشمیریوں کی اکثریت تھی اور جاوید اقبال کشمیری تھے‘ دوسرا بھٹو صاحب کے مخالفین کو مقابلے کے لیے بھٹو جتنا بڑا امیدوار چاہیے تھا اور ڈاکٹر جاوید اقبال میں یہ خوبی موجود تھی چنانچہ یہ میدان میں اتر آئے‘ڈاکٹر جاوید اقبال معاشی لحاظ سے کمزور تھے۔

الیکشن کے دوران لاہور کے دو بڑے تاجروں میاں محمد شریف اور سی ایم لطیف نے کھل کران کی مدد کی‘ میاں شریف اتفاق گروپ کے نام سے بڑا صنعتی گروپ چلا رہے تھے جب کہ سی ایم لطیف بیکو کے مالک تھے‘میاں شریف نے ڈاکٹر جاوید اقبال کے ووٹرز کو ٹرانسپورٹ اور کھانا فراہم کیا تھا‘ الیکشن کے دن ڈاکٹر صاحب کے ہر ووٹر کو قیمے والے نان اور بریانی پیش کی گئی‘ ووٹروں کو گھر سے لانے اور ووٹ کے بعد گھر ڈراپ کرنا بھی ان کی ذمے داری تھی جب کہ الیکشن کے دوران پبلسٹی کے تمام اخراجات سی ایم لطیف نے ادا کیے‘ نتیجہ آیا تو بھٹو صاحب یہ الیکشن جیت گئے اور ڈاکٹر صاحب ہار گئے‘ بھٹو صاحب نے 78132 ووٹ حاصل کیے جب کہ ڈاکٹر جاوید اقبال کو 33 ہزار 921 ووٹ ملے یوں یہ حلقہ بھٹو صاحب کا ہو گیا‘ بھٹو کی حکومت بنی تو بھٹو نے جاوید اقبال کی سپورٹ کے جرم میں سی ایم لطیف اور میاں شریف کی فیکٹریاں قومیا لیںاور یوں یہ دونوں ایک ہی رات میں فٹ پاتھ پر آگئے۔

یہ حلقہ بعد ازاں بڑی مدت تک پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا‘ پارٹی نے 1977ء میں ملک محمد اختر کو ٹکٹ دیا‘ ملک اختر 58773 ووٹ لے کر جیت گئے‘ پارٹی نے 1985ء میں غیر جماعتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا‘ میاں شریف اپنے بڑے صاحبزادے میاں محمد نواز شریف کومیدان میں لے آئے‘ یہ جیت گئے اور پھر جیتتے ہی چلے گئے‘ پیپلز پارٹی نے ہر الیکشن میں ان کا مقابلہ کیا‘ یہ ہر الیکشن ہاری مگر یہ ہمیشہ اچھے مارجن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہاں البتہ پارٹی کے ووٹرز 2013ء کے الیکشن میں ہمت ہار گئے‘ یہ پارٹی سے ٹوٹے اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہو گئے یوں تحریک انصاف دوسرے نمبر پر آگئی‘ 17 ستمبر 2017ء آیا ‘ الیکشن ہوا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کشمیری امیدوار فیصل میر کے بیلٹ باکسز سے صرف 2520ووٹ برآمد ہوئے‘ فیصل میر پروفیسر وارث میر کے صاحبزادے اور حامد میر کے بھائی ہیں‘ یہ پڑھے لکھے خاندان کے پڑھے لکھے نوجوان ہیں‘ یہ پیپلز پارٹی کے پرانے کارکن بھی ہیں لیکن الیکشن کے دن ان کا پڑھا لکھا ہونا کام آیا‘ کشمیری ہونا کام آیا اور نہ ہی انھیں پیپلزپارٹی کے پرانے کارکن ہونے کا فائدہ ہوا اور یہ زوال اس حلقے سے جس کی کشمیری عوام نے1970ء میں علامہ اقبال کے کشمیری صاحبزادے کو مسترد کر کے ایک ایسے شخص کو ووٹ دیا تھا جو وڈیرا تھا اور جو پنجابی زبان تک نہیں جانتا تھاایک خوفناک لمحہ فکریہ ہے۔

یہ لمحہ فکریہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی تک محدود نہیں‘ یہ صورتحال پاکستان مسلم لیگ ن‘ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی تینوں کے لیے بھی یکساں الارمنگ ہے‘ لاہور جماعت اسلامی کا ویٹی کن سٹی ہوتا تھا‘ بانی جماعت مولانا مودودیؒ آخری سانس تک لاہوری رہے‘ وہ وقت ابھی زیادہ دور نہیں گیا جب لاہور کا ہر تیسرا شخص ’’جماعتیا‘‘ ہوتا تھا اور لاہورمیں اس وقت تک کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکتا تھا جب تک وہ منصورہ سے پروانہ حمایت حاصل نہیں کر لیتا تھا لیکن آج بھرپور مہم کے بعد جماعت اسلامی کے ایماندار‘ دین دار اور باکردارامیدوار ضیاء الدین انصاری کو صرف 592ووٹ ملے‘ضیاء الدین انصاری پرانے لاہوری ہیں‘ یہ وسیع خاندان کے مالک بھی ہیں لیکن نتائج سے ثابت ہوتا ہے انصاری صاحب کے اپنے خاندان نے بھی انھیں ووٹ نہیں دیے‘جماعت اسلامی کا یہ زوال بھی لمحہ فکریہ ہے‘ عمران خان نے یہ الیکشن عدلیہ کے سہارے لڑا ‘ یہ بار بار فرما رہے تھے عوام 17 ستمبر کو ثابت کر دیں گے یہ عدلیہ کے ساتھ ہیں یا ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان اپنے سر پر پاناما کیس کی جیت کا تاج رکھ کر این اے 120 میں اترے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی باکردار اور پڑھی لکھی لاہورن ہیں‘ یہ محنتی بھی ہیں اور یہ نیک شہرت کی حامل بھی ہیں لیکن یہ خاتون نیک شہرت‘ تعلیم اور عدلیہ کے ڈھول کے باوجود جیت نہیں سکیں‘ انھوں نے 2013ء میں 52321ووٹ لیے تھے‘ یہ پاناما کے فیصلے کے بعد حلقے میں آئیں تو ان کے ووٹ 47099 ہو گئے گویا5222 ووٹروں نے عدلیہ کے فیصلے کے باوجود ان سے منہ موڑ لیا‘ یہ بھی الارمنگ ہے اور میاں نواز شریف 1985ء سے اس حلقے کے دولہا میاں ہیں‘ میاں نواز شریف نے 2002ء میں جدہ بیٹھ کر پرویز ملک کو ٹکٹ دیا اور عوام نے جنرل پرویز مشرف کے جبر کے باوجود شیر پر مہریں لگا دیں۔

میاں صاحب نے 2008ء میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بلال یاسین بٹ کو ٹکٹ دیا‘ عوام نے بین بے نظیربھٹو کا کیا لیکن ووٹ میاں نواز شریف کو دیے‘ عوام نے 2013ء میں بھی نواز شریف کو 91666 ووٹ دے کر وزیراعظم بنوایا لیکن جب 17 ستمبر کو وفاداری اور محبت کے ٹیسٹ کا وقت آیا‘ جب میاں نواز شریف نے اپنی بیگم کو الیکشن کے لیے کھڑا کیا اور میاں صاحب کی صاحبزادی نے حلقے کے عوام سے ماں کے نام پر ووٹ مانگنا شروع کیے تو میاں صاحب کے ووٹ 91666 سے 61745 ہوگئے گویا2017ء میں 2013ء کے مقابلے میں 12 فیصد ووٹر باہر نہیں آئے یا پھر انھوں نے بیگم کلثوم نواز کو ووٹ نہیں دیے‘ یہ نقطہ بھی الارمنگ ہے‘ یہ بھی لمحہ فکریہ ہے اور آخری لمحہ فکریہ ان تمام حقائق سے زیادہ قابل غورہے۔

میاں نواز شریف کے حلقے میں دو نئی مذہبی جماعتوں نے اپنے امیدوار کھڑے کیے‘ لبیک یارسول اللہ کے امیدوار شیخ اظہر حسین رضوی تھے اور ملی مسلم لیگ نے شیخ محمد یعقوب کو الیکشن لڑایا‘ لبیک یارسول اللہ ممتاز قادری کے واقعے کے بعد معرض وجود میں آئی جب کہ ملی مسلم لیگ کے بانی حافظ سعید صاحب ہیں‘ یہ ان دونوں جماعتوں کا پہلا الیکشن تھا‘ لبیک یا رسول اللہ کے امیدوارشیخ اظہر حسین رضوی نے 7130ووٹ حاصل کیے جب کہ ملی مسلم لیگ کے شیخ یعقوب کو 5822ووٹ ملے‘ یہ دونوں جماعتیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر آئیں‘یہ ملک کے کسی بڑے شہر سے اس نوعیت کی جماعتوں کی پہلی بڑی فتح ہے اور یہ فتح صرف تین ہفتوں کی مہم کا نتیجہ ہے اور یہ نتیجہ ثابت کر رہا ہے۔

مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ ن‘ پاکستان تحریک انصاف‘ پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی غیر مقبولیت کا فائدہ ملی مسلم لیگ اور لبیک یا رسول اللہ جیسی تنظیمیں اٹھائیں گی اور یہ اس الیکشن کا سب سے بڑا لمحہ فکریہ ہے‘ یہ لمحہ فکریہ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے عوام سیاسی جماعتوں اور مذہبی سیاسی جماعتوں دونوں سے مایوس ہو چکے ہیں‘ یہ اب برائی کو طاقت سے ختم کرنے والوں کے گرد جمع ہو رہے ہیں‘ یہ اب طالبانائزیشن کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہ ٹرینڈ اگر مستقبل میں جڑیں پکڑ گیا تو پھر ہم کہاں ہوں گے‘ آپ خود ہی سمجھ دار ہیںچنانچہ میرا مشورہ ہے آپ ملک کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیں‘ آپ لوگ سب سے پہلے اپنے اپنے ہاؤس ان آرڈر کر لیں اس سے قبل کہ جن پوری طرح بوتل سے باہر آجائے اور آپ کے لیے ائیر پورٹ پہنچنا بھی مشکل ہو جائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
OIC's work
Previous Post او آئی سی کا کارنامہ
Next Post ایل اے تا شکاگو
LA to Chicago

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.