yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دو انتہائی دلچسپ کتابیں

Web Editor September 20, 2017 1 min read
Two extremely interesting books
Share this:

کوئی نئی کتاب اچھی لگے تو خریدتا ضرور ہوں، مصروفیت کے باعث پڑھنے میں تاخیر ہو جائے تو زادِ راہ کے طور پر لمبے سفر کیلیے بیگ میں رکھ لیتا ہوں ۔آج دو انتہائی دلچسپ کتابوں کا ذکر کرونگا، پہلی کتاب انتہائی تجربہ کار سفارتکار جناب جمشید مارکر کی یادداشتوں پر مشتمل ہے جو انھوں نے کوائیٹ ڈپلومیسی کے نام سے بڑی خوبصورت انگریزی میں لکھی ہے اور دوسرا محترمہ جبین چیمہ کے قلم سے دلنشین اردو میں لکھا گیا ناول ہے جو پورا پڑھے بغیر چھوڑا ہی نہیں جاسکتا۔

’’خاموش سفارتکاری‘‘کچھ عرصہ پہلے خریدی تھی مگر پڑھی اب ہے۔اس کے مصنّف جمشید مارکر پاکستان کے واحد سفارتکار ہیں جو پاکستانی سفیر کے طور پر مسلسل تیس سال خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں، ان کی گوناگوں خوبیوں کے باعث سفارتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظروں سے دیکھا جا تا ہے۔وہ حیدر آباد دکن کے معروف پارسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے فیملی بزنس کی نگرانی کررہے تھے، جب انھیں پہلی بار لیاقت علی خان شہید نے سفارتکار بننے کی دعوت دی، کراچی کے تمام معروف افراد اور فیمیلیز کے ساتھ ان کے دوستانہ مراسم تھے۔ وہ ایک لبرل اور مغربی طرزِ معاشرت کے پیروکار رہے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جب تعلیم مکمل کر کے پاکستان واپس آئے توانھوں نے کراچی میں پریکٹس شروع کی۔ بھٹو صاحب اور جمشید مارکر،دونوں سندھ کلب کے ممبر اور ہم مشرب تھے۔لہٰذا دونوں کی دیرینہ دوستی تھی۔بہت سے لوگوں کی طرح میرا بھی خیال تھا کہ انتہائی لبرل جمشید مارکر اپنے لبرل دوست ذوالفقار علی بھٹو (جنھوں نے ملک کا پہلا آئین بنایا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور شکست خوردہ فوج کے ہزاروں قیدیوں کو چھڑاکرلے آئے) کے مداح اور اسلامی سوچ رکھنے والے جنرل ضیاء الحق کے ناقد ہونگے۔  آئیے دیکھتے ہیں  وہ اپنی کتاب میں ان دونوں شخصیات کا کیا نقشہ کھینچتے ہیں لکھتے ہیں ’’میں زلفی کو اس وقت سے جانتا تھا جب وہ ہمارے کافی ہاؤس گروپ کا حصہ تھا۔ اس کی عمر قریشی سے دوستی اور کرکٹ سے لگاؤ بھی ہمارے باہمی تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنا۔ میں اُس وقت سے اس کی قابلیت اور جذباتی طبیعت سے آگاہ تھا‘‘۔

بھٹو صاحب کے طرزِ حکومت کے بارے میں مارکر صاحب لکھتے ہیں ’’بھٹو صاحب نے کسی جرم یا انکوائر ی کے بغیر قابل اور دیانت دار افسروں کو نکال دیا اور ان کی جگہ پارٹی ورکروں کو لگا دیا۔ بھٹو کے فاشسٹ رجحا نات جلد ہی ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور ان کی حکومت کے بارے میں مایوسی پھیلنے لگی۔ بھٹو نے آئین تو بنا لیا مگر اس کی جابرانہ سوچ اور اقتدار کی ہوس نے اس میں اتنے بڑے شگاف کردئیے جس میں گاڑی سمیت گھوڑے گزر سکتے تھے۔ صوبہ بلوچستان اور سرحد کی منتخب حکومتیں ختم کردیں۔گورنر راج لگادیے اور بلوچستان میں آرمی ایکشن شروع کر دیا۔ بھٹو صاحب نے ایک جمہوری لیڈر کی طرح نہیں بلکہ ایک جابر حکمر ان کی طرح حکومت کی۔ اقتصادی میدان میں بھٹو صاحب کی پالیسیاں انتہائی مضر ثابت ہوئیں۔ ان کی نیشنلائزیشن کی پالیسی نے ملک کے مالی اور اقتصادی ڈھانچے کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔اس کے لائف اسٹائل میں تکبر تھا اور دوستوں اور دشمنوں کے ساتھ اس کے تعلقات کا انداز جابرانہ تھا۔ اسی جابرانہ طرز ِحکومت کے تاریک سائے ملک پر گہرے ہوتے گئے۔ مخالف میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیااور صحافیوں کو جیلوں میںڈال دیا گیا۔  اس کے تکبر اور انتقا م کی کہانیا ں زبان زدِ خاص و عام تھیں ‘‘۔

جنرل ضیاء الحق کے بارے میںجمشید مارکرکے خیالات سے پہلے ایک واقعہ سن لیں۔ لکھتے ہیں ’’میں جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا کہ بنگلہ دیش کے سفیر بشیر العالم مجھے ملنے آگئے، جونہی  وہ بیٹھ کرباقاعدہ بات چیت شروع کرنے لگے ان کی نظر دیوار پر لگے قائداعظم کے فوٹو پر جا پڑی۔ انھوں نے میرا ہاتھ گرمجوشی سے تھا م لیا اور کہا ’’مذاکرات کو مؤخر کردیں۔ مجھے قائدکا فوٹو جی بھر کے دیکھ لینے دیں۔‘‘ کافی دیر بعد ان کے منہ سے صرف یہ فقرہ نکلا ’’اگر یہ زند ہ ہوتے تو آج یہاںہم دونوں میں سے ایک ہوتا‘‘۔کتاب میں ایک لبرل سوچ رکھنے والا غیر مسلم سفارتکار جنرل ضیاء الحق کو کئی موقعوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ لکھتے ہیں’’روسی فوجیں جب افغانستان میں آئیں  اور ان کے قدموں کی چاپ پشاور اور کوئٹہ میں سنائی دینے لگی تو ضیاء نے مزاحمت کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔ صدر کارٹرنے چارسو ملین  ڈالر امداد کی پیشکش کی تو پاکستانی صدر نے اسے مونگ پھلی قرار دے کر مسترد کر دیا۔ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ بر زنسکی نے امریکی ایوانوں میں پاکستان کی بھر پور امدا د کی راہ ہموار کی۔ حالات تبدیل ہونے لگے۔

دنیاکامعتوب ملک پاکستان دنیا کا فیورٹ (پوسٹر بوائے) بن گیا۔ وہ ایک شخص جس نے آنے والے حالات بھانپ لیے ،امکانات کی ہواؤں کی رفتار کے مطابق اپنی کشتی کے بادبانوں کی کانٹ چھانٹ کی اور امکانات کے اہم ترین لمحے کو مُٹھی میں لے لیا وہ ضیاء الحق تھا‘‘۔ پھر لکھتے ہیں’’یہ ضیا ء الحق ہی تھے جنھوں نے بھٹو دور میں بلوچستان میں شروع کیا گیا جابرانہ فوجی آپریشن ختم کردیا۔ بلوچ رہنماؤں کو رہا کیا اور عطااللہ مینگل کو سرکاری خرچ پر علاج کیلیے یورپ بجھوایا۔ بلوچستان اس کے بعد کئی سال تک پر امن رہا۔ امریکا نے پاکستان کو 3.2 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا معاہد ہ کیا۔

ضیاء نے اسلحہ کی تقسیم اپنے ہاتھ میں لے لی۔ اسلحہ اور پیسہ صرف آئی ایس آئی  کے ذریعے تقسیم ہوتا تھا۔ ضیاء الحق دور میں آئی ایس آئی ایک غیر متحر ک ادارے سے ایک متحرک ریڈ ہاٹ ادارے میں تبدیل ہوگئی۔ اگرچہ وہ آمرانہ اور جابرانہ طور طریقے استعمال کرنے کی تیاری بھی رکھتا تھا مگر اس نے حکومت انتظامی قابلیت کے بل بوتے پر چلائی۔ انتظامیہ پر کسی حکمران کی گرفت اتنی  مضبوط نہیں تھی جتنی ضیاء الحق کی تھی۔ اس نے نیوکلیئر پروگرام رازداری اور آہنی عزم کے ساتھ جاری رکھا۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کوبرابری کے سطح پر رکھا لیکن کشمیر کے مسئلے کو ترجیحات میں پیچھے کردیا۔ اس نے حکومتی امور بڑی تیزی سے سیکھے، اُس کا طرزِ عمل شائستہ اورمہذب تھا‘‘۔ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ’’یہ بھی حقیقت ہے کہ ضیاء الحق نے اسلام کو اپنے سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا‘‘۔

محترمہ جبین چیمہ کئی سال  سے افسانے لکھ رہی ہیں مگر انھوں نے پہلی بار ناول لکھا جس نے دھوم مچا دی ہے۔’’عمراں لنگھیاں‘‘ گاؤں کے معزز اور خوشحال گھرانے کی بیٹی کی کہانی ہے جو یونیورسٹی میں داخل ہوئی تو مخلوط تعلیم کے نئے ماحول کی چکا چوند نے اس کی آنکھیں خیرہ کردیں، جذبات نے عقل کو مغلوب کرلیا۔نازونعم سے پلی ہوئی بہت بڑے چوہدری فضل محمد کی بیٹی نرگس اپنی کلاس کے لیکچرر ہارون کی محبتّ میں گرفتار ہوگئی، مصنفہ لکھتی ہیں’’سر ہارون سامنے ہوتے تو نرگس کو دنیا مکمل لگتی ورنہ سب کچھ بیکار لگتا وہ چاہتی تھی ساری زندگی یونہی سر ہارون کے سنگ موج مستی کرتے، کھاتے پیتے، شاپنگ کرتے اور میوزک سنتے گزر جائے‘‘۔ اُدھر نرگس کے والدین نے کسی اورگھرانے میں رشتہ طے کر دیا، منگنی ہو گئی اور جس روز اس کی بارات آنا تھی اُسی روز وہ بیوٹی پارلر پر جانے کی اجازت لے کر نکلی اور پھر اس نے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا وہ ہارون کے گھر ملتان پہنچ گئی۔

اس کے خوابوں کی جنت ایک سراب اور دھوکا ثابت ہوا۔جنت کی تلاش میں نکل کر وہ ایک ایسی جہنم میں جاگری جہاں ہر روز اُسے کچوکے لگائے جاتے، ہر روز اس کے ارمانوں کو آگ کی سلاخوں سے جلایا جاتااور ہر روز اس کی انا ظلم اور زیادتی کی چکی میں پِس کر کرچی کرچی ہوتی اورپھر جہنّم کے عذاب سے نجات بھی نہیں ملتی ملتان میں ہی اُسکی بیٹی مومنہ پیدا ہوئی۔ جو آگے چل کر اس المناک کہانی کی ہیروئن بن کر ابھری۔ کہانی میں سسپنس بھی ہے، دلچسپ موڑ بھی ہیں، معاشرے کے تضادات کی عکاّسی بھی ہے۔

مردوں کی غیر منصفانہ بالادستی کی تصویر کشی بھی ہے اور معاشرے میں عورت پر ہونے والے ظلم و ستم کا بڑا مؤثر اظہار بھی ہے۔ ناول کے آخری حصے میں نرگس کے آنسوؤں اور گھر کی دہلیز پار کرنے پراُسکے پچھتاوے نے نوجوان لڑکیوں کیلیے بڑے سبق چھوڑے ہیں۔ ظلم کی آگ میں جلتی ہوئی نرگس کے دل میں والد کی شفقت اور ماں کے ہاتھوں کے لمس کی بے پناہ خواہش بار بار انگڑائی لیتی ہے۔ پھر وہ اس پر بھی چیختی اور احتجاج کرتی ہے کہ ’’غلطی اور گناہ تو دونوں کرتے ہیں مگر سزا صرف عورت کو ہی کیوں ملتی ہے‘‘۔ کہانی اتنی دلچسپ اور اسلوب اتنا سادہ اور دلکش ہے کہ سوا دو سو صفحات کے اس ناول کو قاری ایک نشست میں ختم کر کے اُٹھتا ہے۔

ایک معروف ادیب نے ناول اور مصنفہ کے بارے میں درست لکھا ہے کہ ’’اس ایک چھوٹے سے ناول نے مصنفّہ کو بڑے جید لکھاریوں کی صف میں شامل کر دیا ہے‘‘۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر پڑھی لکھی ماں کویہ ناول خود بھی پڑھنا چاہیے اور اپنی نوجوان بیٹیوں کو بھی ضرور پڑھانا چاہیے۔ ناول پڑھنے کے شوقین اس کے ناشر پروفیسر سلیم منصور سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کا رابطہ نمبر ہے 0320-5434909۔ نوٹ: اسلام آباد کی ایک مہذب، مخلص اور کتاب دوست شخصیت مسٹر بکس والے یوسف صاحب اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائے اورکتاب بینی کی جو مشعل انھوں نے جلارکھی تھی اسے قائم رکھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Farmers and our government
Previous Post کسان اور ہماری حکومت
Next Post  پیرس، رات 12بجتے ہی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز،سابقہ چیف آرگنازئرقاری فارق احمد فاروقی کے آفس میں  جیالوں نے خوب جشن منا کر سالگرہ تقریبات کا افتتاح، مرکزی تقریب کل ہوگی، قاری فاروق احمد 

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.