yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عورت سوال اٹھاتی ہے

Web Editor September 20, 2017September 20, 2017 1 min read
Woman raises questions
Share this:

1857 میں مغل سلطنت کا خاتمہ ہوا تو اس کے ساتھ ہی اردو ادب کے زمین وآسمان بھی بدلے گئے۔ کہاں داستانوں کی شہزادیاں اور پرستان کی پریاں تھیں اور کہاں ڈپٹی نذیر احمد نے’مراۃالعروس‘ میں ایک نئی عورت کی چھب دکھائی۔ اصغری نام کی ایک کم سن لڑکی ہے جو بیاہ کر آتی ہے اور ایک بے ڈھب، بے ڈھنگے اور بے شعور خاندان کو ایک شائستہ اور خوشحال گھرانے میں بدل دیتی ہے۔ آس پاس کی عورتیں تو ایک طرف رہیں مرد بھی اس کی عقل کو سلام کرتے ہیں۔ یہ وہ زمانہ تھا جب گھر کا تمام انتظام و انصرام مردوں کے ہاتھ میں ہوتا تھا۔ غلہ اور دوسری ضرورت کی چیزیں، حد تو یہ ہے کہ عورتوں کے لیے کپڑے اور جوتیوں کا انتخاب اور دام کی ادائیگی بھی گھر کے مرد براہ راست کرتے تھے۔

بزازے سے لے کر پنساری، قصائی، حلوائی اور غلہ فروش کے یہاں ادھار چلتا تھا جسے مرد ادا کرتے تھے اور گھر میں بیٹھی ہوئی متوسط طبقے کی شریف عورت کلدار روپے یا نوٹ کو اپنے ہاتھوں سے چھونے کی حسرت ہی رکھتی تھی۔ ایسے میں 1869 میں چھپنے والے قصے ’’مراۃ العروس‘‘کی ہیروئن اردو ادب کے منظر نامے پر ایک معجزے کی صورت طلوع ہوئی۔ اس نے گھر میں مکتب کھول کر محلے کی بچیوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ہی اپنے لیے روزگار کی صورت نکالی اور گھر بھر کا نقشہ بدل دیا۔ شوہر نے سیالکوٹ میں سرکاری نوکری پر رہتے ہوئے پر پرزے نکالے تو دلی سے سیالکوٹ روانہ ہوگئی۔ جہاں اس نے اپنے شوہر کو راہ راست پر لاکر چھوڑا۔ حد تو یہ ہے کے بیروزگار سسر کی ملازمت کا انتظام بھی کر ڈالا۔

’’مراۃ العروس‘‘ کے فوراً بعد کئی قصے شایع ہوئے جن میں ایسی ہیروئنیں نظر آتی ہیں لیکن رشیدۃ النساء 1894 میں ہمیں برابری کا موقعہ یعنی مرد اور عورت کے درمیان مساوی مواقعے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس بات کا رشتہ عورت کی تعلیم سے جوڑتی ہیں اور عورت کے برسر روزگار ہونے کی ترغیب دیتی ہیں۔

ترقی پسند تحریک کی بنیاد گزاروں میں رشید جہاں تھیں جنھوں نے عورت کے جنسی اور ازدواجی استحصال پر قلم اٹھایا اور عورتوں کے لیے آزادی کی راہ نکالی۔ ان ہی کے نقش قدم پر عصمت چغتائی چلیں۔ متوسط اور نچلے متوسط طبقے سے انھوں نے بے دھڑک عورتوں کے کردار تراشے۔ یہ وہ بات تھی جس نے قدامت پسندوں کو اس حد تک مشتعل کیا کہ ان پر فحاشی کا مقدمہ چلا۔ فحاشی کا مقدمہ منٹو پر بھی چلاکیونکہ انھوں نے طوائف کو اگر مظلوم اور بے اختیار دکھایا تو اس کے ساتھ ہی بااختیار طوائفیں بھی ہمارے سامنے لاکھڑی کیں۔ اس زمانے میں تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ تقسیم ہند کا معاملہ بھی زور و شور سے چل رہا تھا۔ یہی وہ دور ہے جب ہاجرہ مسرور، خدیجہ مستور، ممتاز شیریں اور دوسرے افسانہ نگار مرد اور عورتیں سامنے آئیں جن کی تحریروں میں غربت سے جھنجھلائی ہوئی، جنسی محرومیوں کی مار کھاتی ہوئی اور تقسیم کے خنجر سے ذبح ہونے والی عورت ملتی ہے۔

پاکستان بننے کے فوراً بعد 50 کی دہائی سے ہمارے ادب میں سماجی اور سیاسی بغاوت کی چنگاریاں اڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ فرخندہ لودھی اپنے ارد گرد بے بس، مجبور ِمحض اور انصاف کو ترستی ہوئی عورتیں دیکھتی ہیںاور ان کے دکھ، ان کی بربادیاں، تباہیاں کاغذ پر اتار دیتی ہیں۔ انھیں اپنے اس اختصاص کا احساس شدت سے تھا ۔ تب ہی انھوں نے اپنی لکھت کے بارے میں کہا تھا کہ ’’میں نے ہمیشہ عورتوں کے پرُ اثر کردار تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

’’منی کیسے مرے‘‘ فرخندہ بخاری کا ایک ایسا افسانہ ہے جس میں نچلے متوسط طبقے کی ایک نہایت ذہین لڑکی ہمیں اپنی چھب دکھاتی ہے۔ سخت گیر مذہبی باپ اور دل کی گہرائیوں سے شوہر پرست ماں کی بیٹی۔ قل اعوذی استانیوں اور جھوٹ بولنے والی ہم جماعتوں میں گھری ہوئی۔ منی سوال اٹھاتی ہے اور جواب میں جھڑکیاں اور جھانپڑکھاتی ہے۔ اسے اپنے ہونے پر اصرار ہے۔ ہماری لڑکیوں کی اکثریت جیسی زندگی گزارتی ہے اس کی عکاسی فرخندہ بخاری کے اس افسانے میں بے مثال ہے۔

شمیم اکرام الحق کا افسانہ ’’اندھا قانون‘‘ پڑھتے ہوئے جنرل ضیاء الحق کے لائے ہوئے نئے اسلام کی اور اس نابینا صفیہ بی بی کی یاد آتی ہے جس کے ساتھ زنا بالجبر ہوا اور جب وہ حاملہ ہوئی تو اسے ’’زانیہ‘‘ قرار دے کر سنگسار کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس افسانے میں شمیم نے 15 کوڑوں اور 5 سال قید بامشقت کی سزا سن کر باشو کی زبان سے یہ سوال اٹھایا ہے کہ’’ ظالمو اس جرم میں شریک شخص کو بھی تو تلاش کرو‘‘ شمیم کا یہ جملہ ہمارے افسانے اور سماج میں تادیرگونجتا رہے گا کہ ’’میں نعوذباللہ مریم تو نہیں کہ اللہ کے حکم سے بغیر مرد کے ماں بن گئی۔‘‘

فرخندہ لودھی اپنی کہانی ’’دوسرا خدا‘‘ میں ہمیں یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ’’ہوش سنبھالتے ہی اسے معلوم ہوگیا تھا کہ معاشرے میں عورت کا کوئی دوسرا کام نہیں سوائے اس کے کہ وہ شادی کرے اور ہرحال میں شوہر کی خوشنودی حاصل کرے۔‘‘

قرۃ العین حیدر کے ناول گردش رنگ چمن، چاندنی بیگم، سیتا ہرن اور ’پت جھڑ کی آواز‘ اور ان کی دوسری کہانیوں میں تقدیر کی کروٹ سے طوائف بن جانے والی شریف زادیاں‘ کنبے کی اور اپنی بھوک کی مار سہتی ہوئی عزت سے چار پیسے کمانے کیلیے اپنا تارِ نظر کڑھت کے ٹانکوں میں اتار دینے والیاں‘ تار پر چلنے اور میم صاحباؤں کے گھروں میں برتن دھوتی اور فرش چمکانے والی بہادر عورتیں ہیں‘ حالات کی لہروں پر تنکوں کی طرح ڈولتی ہوئی‘ یہ فریاد کرتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ ’ اب جو کیے ہو داتا‘ ایسا نہ کیجو‘ اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجو۔‘‘

آمریت کی سرپرستی میں ہمارے یہاں انتہا پسند عقیدہ پرستی کا سیلاب جس طرح امڈا اس نے روشن خیال لکھنے والیوں اور لکھنے والوں کیلیے سنگین مسائل پیدا کیے۔ اب سالہا سال سے ہم ایک ایسے عقیدہ پرست سماج میں رہتے ہیں جہاں وہ آزادیاں اور گنجائشیں ختم ہوگئی ہیں جو برطانوی سامراج کے سائے میں رہتے ہوئے ہمیں حاصل تھیں۔

پاکستانی سماج میں عورت کی پسپائی کی نہایت دل دوز اور سچی تصویر خالدہ حسین نے اپنے افسانے ’’دادی آج چھٹی پر ہیں‘‘ میں بیان کی ہے۔ دادی سے پوتی تک زمانہ پاکستانی عورت کیلیے جس طرح الٹے قدموں چلا ہے، اس کی عکاسی بے مثال ہے۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ دادی جو کالج میں پروفیسر ہے۔ وہ اپنے بد باطن شوہر اور عقیدہ پرست بیٹے کے ہاتھوں جو صدمے اٹھاتی ہے، پوتی سے جس کا تعلق اور محبت کا رشتہ ممنوع ٹھہرتا ہے، وہ آج کے ان بے شمار گھروں کی کہانی ہے جہاں مذہب کے نام پر بیٹوں نے ماں سے اس کا اختیار چھین لیا۔ جنھیں ان کے بیٹے کافر کہتے ہیں اور دوزخ میں جانے کا مژدہ سناتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ وہ اپنی ماں کے ولی ہیں۔

مراۃ العروس کی ہیروئن ’’اصغری‘‘ جس کی پیدائش 1869 میں ڈپٹی نذیر احمد کے قلم سے ہوئی اور 1881 میں رشیدۃ النسا نے جس اشرف النسا کو تخلیق کیا وہ اگر آج زندہ ہوکر ہمارے درمیان آجائیں تو جیلانی بانو، واجدہ تبسم، پروین عاطف، خالدہ حسین، فرخندہ بخاری، ام عمارہ اور دوسری لکھنے والیوں اور لکھنے والوں کے بے اختیار اور بے بس نسائی کرداروں کو دیکھ کر شاید غش کھا جائیں۔

سوچنے کی بات ہے کہ کیا یہ برٹش راج کی عطا تھی جس نے ہمارے لکھنے والوں اور لکھنے والیوں سے بااختیار عورتوں کے کردار تراشوائے؟ فرقہ وارانہ بنیادوں پر ملک کی تقسیم نے اردو ادب اور عورتوں کی کردار نگاری پر کیا اثرات مرتب کیے اس کا جائزہ آج شاید بہت ضروری ہوگیا ہے۔

ہمارے یہاں کئی دہائیوں سے عورت کے بااختیار ہونے کی لڑائی سیاست، سماج اور ادب کے صفحوں پر شدت سے لڑی جارہی ہے۔ ادب زندگی کا آئینہ دار ہے، اس میں جھوٹے کردار نہیں تراشے جاتے۔ آج کے اردو افسانے اور ناول میں باغی عورتوں کی آبادی بڑھتی جارہی ہے۔ وہ ازدواجی زندگی میں جبری جنسی تعلق پر بر افروختہ ہے، اپنی کوکھ پر اپنے اختیار کا سوال اٹھاتی ہے، اس کا بااختیار شوہر گھر میں بیٹیوں کی طرح رہنے والی کم عمر لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کرے تو وہ گٹر کھولنے کے لیے رکھا ہوا تیزاب اس کے نچلے دھڑ پر لوٹ دیتی ہے۔

ایسی عورتیں ہیں جو نامرد بیٹوں کی ماؤں سے اپنی محرومیوں پر سوال اٹھاتی ہیں، ایسی عورتیں ہیں جو اپنی نسل چلانے کیلیے اپنی بہوؤں کو ان کے دیوروں کے تصرف میں دے دیتی ہیں۔ ہمارے ادب کے صفحوں پر سانس لیتے ہوئے یہ نسائی کردار عقیدے، قانون اور رسم و رواج کے بارے میں ایسے تیکھے اور کڑوے سوال اٹھاتے ہیں کہ جبہ و دستار اور میزانِ عدل کے سائے میں بیٹھے ہوئے صاحبان عدل کی پیشانیوں پر پسینہ آجاتا ہے۔ سماج، رواج، سیاست، نظامِ عدل اور ادب میں عورت کے سوال اٹھانے کا سفر جاری ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Irfan will give lectures on the offense of corruption to Pakistan team today
Previous Post عرفان آج پاکستان ٹیم کو کرپشن کے مضمرات پر لیکچر دیں گے
Next Post کسان اور ہماری حکومت
Farmers and our government

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.