yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاسی دھارے کے نئے کھلاڑی

Web Editor September 19, 2017September 19, 2017 1 min read
New player of political stream
Share this:

سب جانتے تھے کہ حلقہ این اے ایک سو بیس کا ضمنی انتخاب ہار جیت سے زیادہ یہ بتائے گا کہ پانامہ کیس کے نتیجے میں استعفی دینے والے نواز شریف کی مقبولیت بڑھی ہے کہ کم ہوئی۔ عمران خان سمیت کسی کو بھی کسی بڑے انتخابی اپ سیٹ کی امید نہیں تھی۔ کہنے کو امیدوار چوالیس تھے مگر انتخابی معرکہ سب جانتے تھے کہ مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف کے ہی درمیان ہے۔ پر ایک بات کوئی نہیں جانتا تھا کہ ووٹ حاصل کرنے کے اعتبار سے اس حلقے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر کون آئے گا۔

لہذا کلثوم نواز کے جیتنے سے بھی زیادہ اہم خبر یہ نکلی کہ جس حلقے سے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی جیسی وفاقی پارٹیاں بھی قسمت آزما تھیں۔وہاں تیسرے نمبر پر ممتاز قادری کی پھانسی سے جنم لینے والی علامہ خادم حسین رضوی کی لبیک یا رسول اللہ پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیخ اظہر کو سات ہزار ایک سو تیس اور چوتھے نمبر پر حافظ محمد سعید کی جماعتِ الدعوہ کے بطن سے ڈیڑھ ماہ قبل پیدا ہونے والی ملی مسلم لیگ کے حمائیت یافتہ امیدوار شیخ یعقوب کو پانچ ہزار آٹھ سو بیاسی ووٹ ملے۔چوتھے نمبر پر بھٹو غریب کی وارث پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو چار ہزار چار سو چودہ اور پانچویں نمبر پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری کو پانچ سو بانوے ووٹ ملے۔یعنی اگر پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے مجموعی ووٹ ملا بھی لیے جائیں تب بھی اکیلی ملی مسلم لیگ کو پڑنے والے ووٹوں سے کم ہیں۔

نوزائیدہ و نووارد لبیک پارٹی اور ملی مسلم لیگ کے حمائیت یافتہ امیدواروں کو حلقہ ایک سو بیس میں مجموعی طور پر تیرہ ہزار بارہ ووٹ پڑے حالانکہ ابھی یہ دونوں پارٹیاں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی نہیں۔سوال یہ ہے کہ دونوں جماعتوں نے کس کا ووٹ بینک کاٹا ؟ بادی النظر میں شاید  مسلم لیگ نون کا۔کیونکہ لبیک پارٹی ممتاز قادری کی پھانسی کا ذمے دار سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں نواز شریف حکومت کو سمجھتی ہے۔جب کہ ملی مسلم لیگ کی ریلیوں میں لگنے والے ’’بھارت کا جو یار ہے غدار ہے اور پاک فوج زندہ باد‘‘ جیسے نعروں کا بظاہر انتخابی ضرورت سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔بلکہ بلاواسطہ طور پر یہ جتانا تھا کہ نواز شریف کے دل میں بھارت کے لیے نرم گوشہ ہے۔

لبیک پارٹی ایک شخص کی پھانسی کے ردِعمل کا نتیجہ ہے۔ مگر ملی مسلم لیگ ایک کٹر جہادی ڈھانچے کو سیاست کے قومی دھارے میں لانے کی کوشش ہے۔ یہ کوئی نیا تجربہ نہیں۔دنیا میں کئی بار ہو چکا ہے۔

مثلاً پڑوس میں ہی دیکھ لیجیے۔سوویت یونین کے خلاف جہاد کرنے والی متعدد سرکردہ مجاہدین تنظیمیں سوویت انخلا کے بعد قومی سیاسی دھارے کا حصہ بنیں۔ان میں قابل ِذکر شیعہ حزبِ وحدت ، برہان الدین ربانی کی تاجک جمیعتِ اسلامی اور تازہ ترین گلبدین حکمت یار کی حزبِ اسلامی۔جنہوں نے ہتھیار کا راستہ ترک کر کے سیاست کا راستہ اپنا لیا۔

نیپال میں ماؤ نواز کیمونسٹ انیس سو نوے تا دو ہزار چھ مسلح جدوجہد پر یقین رکھتے رہے اور اس دوران کشت و خون میں تیرہ ہزار سے زائد مسلح و غیر مسلح نیپالی ہلاک ہوئے۔مگر جنگ بندی کے بعد ایک قومی سمجھوتے کے تحت ماؤ نوازوں نے ہتھیار کے بدلے پرامن سیاست کا راستہ اپنا لیا اور اس وقت پونے چھ سو نشستوں کی پارلیمان میں ماؤ نوازوں کے پاس اسی نشستیں ہیں۔

برصغیر سے باہر افریقی ملک انگولا کی بھی مثال ہے جہاں انیس سو پچھتر میں پرتگال سے آزادی حاصل کرنے کے بعد دائیں اور بائیں بازو کی متحارب ملیشیاؤں میں خانہ جنگی چھڑ گئی۔بائیں بازو کی ایم پی ایل اے حکومت کی سب سے بڑی مسلح حریف ہوانا سوامبی کی مسلح ملیشیا یونیٹا تھی۔دو ہزار دو میں سوامبی کے مرنے کے بعد یونیٹا نے مسلح جدوجہد  کے بدلے سیاسی دھارے کا انتخاب کیا اور آج بحیثیت سیاسی جماعت یونیٹا کی دو سو بیس رکنی انگولائی پارلیمان میں اکیاون نشستیں ہیں۔

شمالی آئرلینڈ میں کیتھولک شن فین کو برطانوی قومی سیاسی دھارے میں شامل ہونے کی شرط پر اپنی مسلح شاخ آئی آر اے کو غیر مسلح کرنا پڑا۔اس کے عوض مسلح پروٹسٹنٹ  جماعت السٹر یونین کو بھی ہتھیار حوالے کرنے پڑے۔

جماعتِ الدعوہ کے سیاسی دھارے میں شامل ہونے کی کوششوں کی کہانی مذکورہ بالا تنظیموں کی کہانی سے کچھ الگ ہے۔انیس سو نواسی میں جب مقبوضہ کشمیر میں تحریکِ آزادی ایک بار پھر بھڑک اٹھی تو پاکستان میں لشکرِ طیبہ کا قیام عمل میں آیا اور پھر مقبوضہ کشمیر سے لشکر کی کارروائیوں کی اطلاعات تواتر سے آنے لگیں۔نائن الیون کے بعد جب مشرف اسٹیبلشمنٹ پر افغان طالبان ، لشکرِ طیبہ و جیش ِ محمد سمیت دیگر جہادی تنطیموں کو ایک حد میں رکھنے کے لیے پہلے امریکا اور پھر اقوامِ متحدہ کی جانب سے دباؤ پڑنا شروع ہوا تو دو ہزار دو میں لشکرِ طیبہ اور جیش محمد کی سرگرمیوں پر بھی مشرف حکومت نے بظاہر پابندی لگا دی۔جہادی قیادت بادی النظر میں یا تو کم سرگرم نظر آنے لگی یا وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی۔ کنارہ کش ہونے والوں میں کالعدم حرکت المجاہدین کے فضل الرحمان خلیل بھی شامل تھے جو ان دنوں انصار الامہ کے سربراہ ہیں ( انھوں نے بھی مستقبلِ قریب میں سیاسی دھارے میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے )۔

لشکرِ طیبہ پر پابندی لگی تو حافظ محمد سعید کی قیادت میں جماعت الدعوہ کا ظہور ہوا۔جب اقوامِ متحدہ اور امریکا اس کے پیچھے پڑے تو فلاحِ انسانیت کے نام سے ایک ویلفئیر تنظیم کا ظہور ہوا۔مگر دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے سبب حافظ سعید کا نام ایک بار پھر بین الاقوامی ریڈار پر چمکا۔تب سے اب تک کبھی انھیں رہا کر دیا جاتا ہے کبھی نظربند کردیا جاتا ہے ( ان دنوں وہ جنوری سے گھر میں نظربند ہیں )۔

کچھ ایسا ہی حساب کتاب جیشِ محمد کا بھی ہے۔بھارتی طیارہ ہائی جیک کرنے اور دو ہزار دو کے بھارتی پارلیمان پر حملے کے بعد سے وہ بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں ہے۔گذشتہ برس پٹھانکوٹ کی چھاؤنی پر حملے میں بھی اسے موردِ الزام ٹھرایا گیا۔تب سے اب تک اس تنظیم کے سربراہ مولانا محمد اظہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حفاظتی نظربندی میں ہیں۔بظاہر جیشِ محمد پر پابندی ہے مگر اقوامِ متحدہ کی جانب سے ان پر بین الاقوامی پابندیوں کی کوششوں پر چین کی جانب سے ٹکنیکل اعتراض بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

پاکستان میں اس وقت دو طرح کے جہادی نیٹ ورک ہیں۔ایک وہ جنہوں نے علاقائی مسلح کارروائیاں تو کی ہیں مگر پاکستان کے اندر مسلح کارروائیوں میں ان کا نام نہیں آیا۔جیشِ محمد اور کالعدم لشکرِ طیبہ اسی کی مثالیں ہیں۔دوسری قسم ان شدت پسند تنظیموں کی ہے جنہوں نے علاقائی ممالک کے ساتھ ساتھ خود پاکستانی ریاست اور اداروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔ان میں کالعدم تحریک ِ طالبان پاکستان ، جماعت الااحرار ، کالعدم لشکرِ جھنگوی یا پھر داعش سے منسلک نام بدل بدل کے کارروائیاں کرنے والے گروہ یا پھر انصار الشریعہ جیسے بظاہر اپنے طور پر متحرک گروہ ہیں۔

یہ گروہ جدید قومی ریاست یا اس کے آئین کو نہیں مانتے اور مسلح جدوجہد کے ذریعے اپنا عالمِ اسلام بنانا چاہتے ہیں۔کچھ گروہ مسلک کی شدت پسندانہ تشریح کی بنا پر متحرک  ہیں جیسے کالعدم سپاہِ صحابہ جس کی جگہ اہلِ سنت والجماعت نے لے لی۔اور اب یہ جماعت بھی بظاہر اپنی کالعدم پیشرو کی طرح قومی سیاسی دھارے کا حصہ ہے۔

جماعتِ الدعوہ کو قومی دھارے کا حصہ بنانے کی کوششیں نئی نہیں۔یہ تنظیم مذہبی تنظیموں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل اور پھر دفاعِ پاکستان کونسل جیسے پلیٹ فارمز سے پہلے ہی متحرک ہے۔مگر پاکستان پر حالیہ چند ماہ کے دوران چہار جانب سے جس طرح شدت پسندی کے ڈھانچے کو بے اثر بنانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے وہ ان تنظیموں کے بنیادی مستقبل پر موٹا سوالیہ نشان ہوتا جا رہا ہے۔

اگرچہ حکومت ان تنظیموں کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے کیونکہ ان کی مسلح کارروائیاں اگر ہیں بھی تو پاکستان کے باہر ہیں۔مگر بیرونی دنیا کو بالکل اسی وجہ سے یہ تنظیمیں کھٹکتی ہیں۔اس دباؤ کا مقابلہ کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ان کو غیر مسلح کر کے  بیرونی مسلح سرگرمیوں پر بھی سختی سے روک لگا دی جائے اور اندرونِ ملک انھیں صرف انتخابی جمہوری دائرے میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔لیکن طویل عرصے کی ٹال مٹول اور آنا کانی کے سبب بیرونی دنیا اس پر بھی یقین کرنے کو تیار نہیں کہ کچھ جہادی تنظیمیں واقعی اچھے اور برے جہادی کی فہرست سے نکل کر قومی سیاسی دھارے میں قانونی طور پر شامل ہونا چاہتی ہیں۔

ویسے تو کسی بھی مسلح گروہ کا قومی سیاست میں شمولیت کا خیرمقدم کرنا بنتا ہے مگر جن جن ممالک میں یہ کام ہوا  وہاں سب سے پہلی شرط یہی منوائی گئی کہ یہ تنظیمیں آیندہ ہتھیار کی زبان میں نہیں بلکہ سیاسی زبان میں بات کریں گی اور ریاست یا اس کے آئین کو چیلنج نہیں کریں گی۔لیکن اگر قومی دھارے میں شمولیت کے بعد بھی ان تنظیموں کا سیاسی نظریہ وہی رہتا ہے جو اب تک ہے تو پھر اس شمولیت سے قومی سیاسی دھارے میں شدت پسند نفاق زیادہ بڑھے گا یا اعتدال پسندی کو فروغ ملے گا ؟

یہ وہ سوال ہے جس کا جواب اگر اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے تو اسے سامنے لانا چاہیے۔ورنہ اسٹیبلشمنٹ کی نیک نیتی کو کوئی نہیں سمجھے گا۔الٹا یہ سمجھا جائے گا کہ دراصل یہ شیر کو گائے کی کھال پہنا کے گائے ثابت کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے زوال کے اسباب تو نابینا بھی دیکھ سکتا ہے۔ مگر این اے ایک سو بیس کے نتائج کی روشنی میں جماعتِ اسلامی جیسی خود کو اعتدال پسند ، وفاق پرست ، آئینی دائرے میں کھیلنے والی تجربہ کار اور پرانی تنظیم گرداننے والی قیادت کو بھی سوچنا چاہیے کہ کیا وجہ ہے کہ صرف ڈیڑھ ماہ قبل جنم لینے والی دو نئی پارٹیوں نے جماعت کو اور پیچھے دھکیل دیا۔آیا یہ کوئی سیاسی نقص ہے یا ووٹر ہی بدل گیا ہے یا نظریاتی کھیل بھی اب مارکیٹنگ اور ریٹنگ کا رہ گیا ہے یا پھر ایسا ہے کہ جماعت کا مذہبی نظریہ تیز مصالحوں والے مذہبی نظریات کا توڑ کرنے میں روز بروز ناکام ہے ؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Slow down justice system
Previous Post عدلیہ اور عدل
Next Post وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Released bailable arrest warrant of Finance Minister Ishaq Dar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.