counter easy hit

دورہ سری لنکا سے قبل قومی ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ

دورہ سری لنکا سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگیا۔

National team training camp in Lahore before Sri Lanka tourقذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 23 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کریں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں کو طویل لیکچر دیا جس کے بعد پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔