yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میاں تیرے جانثار

Web Editor September 18, 2017 1 min read
Mian your natives
Share this:

قذافی اسٹیڈیم’’گونواز گو‘‘ کے نعروں سے گونج رہا تھا اور میں اپنی نشست پر بیٹھا تلملا رہا تھا۔ نواز شریف کے ساتھ اختلاف کے ایک سو ایک دوسرے طریقے ہیں لیکن پاکستان اور ورلڈ الیون کے کرکٹ میچ سے چند منٹ قبل اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کی طرف سے ’’گونواز گو‘‘ کے نعرے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی محسوس ہورہے تھے ،یوں کھلاڑیوں ا ور تماشائیوں کو اپنی سیاسی رائے رکھنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن کھیل کے میدان میں سیاست نظر نہیں آنی چاہئے۔ کرکٹ کا کھیل پاکستانی قوم کو متحد کرتا ہے اور15ستمبر کو پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پوری قوم دہشت گردی کے خوف کے خلاف متحد نظر آرہی تھی۔ دنیا کے سات مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور یہ سب مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہورہا تھا، اس کے باوجود قذافی اسٹیڈیم میں ’’گونواز گو‘‘ کے نعرے کیوں گونج رہے تھے؟
سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کو نااہل قرار دیا جا چکا، نواز شریف وزارت عظمیٰ سے ہٹ چکے، ان کی جگہ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بن چکے، نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر ہوچکے اسکے باوجود نواز شریف کے لاڑکانہ میں ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے کیوں لگ رہے تھے؟ لاہوریوں کو کس بات کا غصہ ہے ؟ ان کا غصہ کم کیوں نہیں ہورہا؟ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ ایک سمجھدار کمنٹیٹر نے تماشائیوں کو’’گونواز گو‘‘ کا نعرہ لگانے سے روکنے کی بجائے ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے کی طرف مائل کیا اور مائیک ہاتھ میں پکڑ کر ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگوانے شروع کردئیے۔ تماشائیوں کی طرف سے بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا جارہا تھا وہ کچھ دیر کے لئے اپنے میزبان کی خواہش پوری کرتے اور پھر دوبارہ’’گونوازگو‘‘ کی گردان شروع کردیتے۔ میں نے کافی مشاہدے کے بعد اندازہ لگایا کہ یہ نعرہ سب سے زیادہ ان ا نکلوژرز میں لگایا جارہا تھا جہاں پر تماشائی پانچ سو روپے کا ٹکٹ لے کر آئے تھے۔کیا یہ تماشائی رائے عامہ کی ترجمانی کررہے تھے؟ بالکل نہیں کیونکہ رائے عامہ جانچنے والی سروے رپورٹوں میں ابھی تک مسلم لیگ( ن) مقبول ترین جماعت ہے۔
اس میچ کے تیسرے دن لاہور میں این اے120کا ضمنی الیکشن تھا۔ الیکشن کے دن صبح میں نے این اے 120کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ووٹر’’میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ قذافی اسٹیڈیم بھی لاہور میں ہے اور این اے120بھی لاہور میں ہے۔ ایک ہی شہر کے دو مختلف مقامات دو مختلف تصویریں دکھارہے تھے لہٰذا یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ این اے120کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ پورے لاہور یا پورے پاکستان کا فیصلہ ہے۔ لاہور میں تین دن کے قیام کے دوران بہت سی کہانیاں سننے کوملیں۔ زیادہ تر کہانیوں میں مریم نواز کا کردار مرکزی تھا۔ ان کہانیوں کی تفصیل پھر سہی لیکن شریف خاندان کے اندرونی اختلافات سے جڑے قصے ہر خاص و عام کی ز بان پر ہیں میڈیا پر کنٹرول اتنا زیادہ ہے کہ اکثر’’حریت پسند‘‘ صحافیوں کی مزاحمت مریم نواز کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی نظر آتی ہے کیونکہ مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور جب سے مریم نواز لاہور میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں خادم اعلیٰ شہباز شریف زیادہ تر لاہور سے غائب رہے۔ شہباز شریف کو قریب سے جاننے والے کہتے ہیں کہ لاہور میں اصل خبر این اے120کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ نہیں بلکہ شہباز شریف کی بے چینی ہے اور اس بے چینی کو پریشانی میں چوہدری نثار نے تبدیل کیا ہے۔ عام تاثر یہ ہے کہ چوہدری نثار جو بھی کہتے ہیں اس میں شہباز شریف کی خاموش تائید شامل ہوتی ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان کئی معاملات پر اختلاف رائے پیدا ہوچکا ہے تاہم شہباز شریف نے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار نہیں کیا کیونکہ کچھ معاملات پر دونوں میں اتفاق بھی پایا جاتا ہے۔ یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر چوہدری نثار جن خواتین و حضرات کو ناپسند کرتے ہیں ان کے شہباز شریف کے ساتھ بھی معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ یہ دونوں اپنی جماعت کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہ کی جائے تاہم فرق یہ ہے کہ چوہدری نثار نے اپنی جماعت کے اندر کچھ لوگوں سے محاذ آرائی کو’’اعلان‘‘ کی شکل دے دی ہے لیکن شہباز شریف نے ایسا نہیں کیا۔ چوہدری نثار نے سب سے پہلےمریم نواز کو ایک’’بچی‘‘ اور غیر سیاسی‘‘ قرار دیا۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر حملہ کیا اور اب وہ خواجہ آصف کے ساتھ ساتھ احسن اقبال کا بھی رگڑا نکال رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں خواجہ آصف کو ملک دشمن قرار دیااور کہا کہ آرمی چیف دنیا کو ڈو مور کہہ رہے ہیں جبکہ خواجہ آصف اپنے ہی ملک پاکستان کو ڈو مور کہہ رہے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں چوہدری نثار نے خواجہ آصف پر تنقید کے ذریعے سول اور ملٹری قیادت میں اختلافات کا تاثر دیا ہے حالانکہ خواجہ آصف نے آرمی چیف کی دنیا سے ڈو مور کے مطالبے کی سو فیصد حمایت کی تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے ان کے اختلافات کی وجہ2012میں اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بنا جب چوہدری نثار نے عدالت کے فیصلے کو مسترد کیا اور انکوائری کی مخالفت کی لیکن انہوں نے فیصلے کی تائید کی۔
یہ صرف ایک وجہ ہوسکتی ہے، میمو گیٹ اسکینڈل میں نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف درخواست گزار بننے کا فیصلہ کیا تو چوہدری نثار اور جاوید ہاشمی نے مخالفت کی تھی جبکہ خواجہ آصف نے حمایت کی تھی۔ چوہدری نثار نے مشرف کا ٹرائل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا خواجہ آصف ٹرائل کے حامی تھے۔ اصل بات یہ ہے کہ خواجہ آصف وہی کہتے ہیں جو نواز شریف چاہتے ہیں لہٰذا چوہدری نثار کی اصل لڑائی خواجہ آصف سے نہیں نواز شریف سے ہے۔ چوہدری صاحب صاف گوئی کے دعویدار ہیں لیکن حکمت کے تحت نواز شریف پر براہ راست تنقید سے گریز کرتے ہیں۔ کبھی مریم نواز کا نام لیتے ہیں کبھی خواجہ آصف کا نام لیتے ہیں۔ چوہدری نثار اگر واقعی ایک اصول پسند انسان ہیں تو نواز شریف کو خدا حافظ کہہ دیں اور2018کا الیکشن کسی اور جماعت کے ٹکٹ پر لڑیں یا پھر آزاد امیدوار بننے کی جرأت کریں۔ مریم نواز صاحبہ بھی مرکز اور پنجاب کی حکومتوں کے وسائل استعمال کرکے فوج اور عدلیہ کے خلاف مزاحمت کے دعوے نہ کریں ان کا اصل امتحان اس وقت آئے گا جب وہ ریاستی وسائل کے بغیر الیکشن لڑیں گی اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے سرکاری اشتہارات کی طاقت ان کے پاس نہیں ہوگی۔ چوہدری نثار کو نواز شریف کے نام کے بغیر سیاست کرکے دکھانی ہے اور مریم نواز کو ریاستی اداروں کے وسائل اور طاقت کے بغیر سیاست کرکے دکھانی ہے۔ پتہ چل جائے گا کون کس کا جانثار ہے اور کون کتنے پانی میں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Javed Butt, Ex-President, PMLN, France, congratulate, PMLN, on, historic, victory
Previous Post این اے 120 الیکشن میں تاریخی فتح عوام نے محترمہ مریم نواز اور مسلم لیگ کے خلاف پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جاوید بٹ
Next Post عدم پیشی پر شریف خاندان احتساب عدالت میں دوبارہ طلب
Sharif family again come in the accountability court on suspension

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.