yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا آسان نہیں ہے!

Web Editor September 15, 2017 1 min read
Helping of oppressed Muslims is not easy!
Share this:

’’جبرواستبداد اور ظلم وستم کے شکار افراد کی اعانت کرنا آسان نہیں ہے۔فنڈز کا حصول تو اپنی جگہ مشکل امر ہے ہی لیکن زیادہ مشکل یہ پیش آتی ہے کہ ان فنڈز کو غیر متنازع طور پرمستحقین تک کیسے پہنچایا جائے؟متعلقہ حکومتیں ستم زدگان تک پہنچنے میں بار بار اور سنگین رکاوٹیں ڈالتی ہیں۔ وہ نہیں چاہتیں کہ امداد پہنچانے والے اداروں کے توسط سے مظلوموں کی صحیح تصویر دنیا تک پہنچ جائے۔

مقبوجہ کشمیر، مقبوضہ فلسطین، میانمار اور صومالیہ میں اِنہی حالات کا سامنا ہے۔‘‘ یہ الفاظ عبدالرزاق ساجد کے ہیں جن کا ادارہ چار سال قبل میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے پاس مقدور بھر امداد لے کر پہنچا تھا۔ وہ خود جان ہتھیلی پر رکھ کر اس امدادی قافلے کی قیادت کر رہے تھے۔ ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں تک امداد پہنچانے والاعالمِ اسلام کا پہلا غیر سرکاری ادارہ تھا۔ اُس وقت ابھی روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے برمی فوجی حکومت کے مظالم کے واقعات کھل کر عالمی میڈیا کے سامنے نہیں آئے تھے۔ ظلم وجور کی داستانیں بہرحال کسی نہ کسی طرح باہر آہی رہی تھیں کہ پاکستان میں بھی تو پچھلے کئی برسوں سے ان روہنگیا مسلمانوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔ ایک انگریزی معاصر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تین اہم شہروں میں پانچ لاکھ روہنگیا مہاجر مسلمان رہائش پذیر ہیں۔

انھوں نے اپنی کالونیوں اور محلّوں کے نام بھی اپنے (سابقہ) وطن کے نام پر رکھے ہُوئے ہیں۔ نائن الیون کے سانحہ کے بعد، بد قسمتی سے، دنیا کے حالات نے کچھ اس تیزی سے پلٹا کھایا ہے کہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مغربی دنیا توجہ دینے پر تیار نظر نہیں آتی۔یواین او بھی اپنی آنکھیں بند رکھنے ہی میں عافیت سمجھتا ہے اور کئی امیر مسلمان ممالک کے حکمران امریکہ اور مغربی ممالک کے تیور دیکھ کر مظلوم مسلمانوں کے حق میں لب کشائی کرنے کی ہمت نہیں کرتے۔ یہ المیہ ہے اور اس المیئے نے امداد تقسیم کرنے والے عالمی اداروں کی راہوں میں کانٹے بکھیر دیے ہیں۔ عبدالرزاق ساجد بھی اِنہی رکاوٹوں کا سامنا کرہے ہیں۔

جناب عبدالرزاق ساجد بنیادی طور پر پاکستانی ہیں۔ اب مگر پچھلے تین، ساڑھے تین عشروں سے برطانیہ کے دارالحکومت، لندن، میں رہتے ہیں۔ساجد صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اُن کی اہلیہ محترمہ بھی اِسی جامعہ کی فارغ التحصیل ہیں۔ دَورِ طالبعلمی میں وہ اسٹودنٹس پالیٹکس کا متحرک حصہ رہے۔ نظم و ضبط کی زندگی گزارنا اور ادارے بنانے کا گُر انھوں اپنے زمانہ طالبعلمی کے دوران اُس طلبا تنظیم سے سیکھا جس کے وہ رہبر ورہنما رہے ہیں۔ تہی دستوں، خواہ وہ کسی بھی مذہب یا مسلک یا رنگ یا نسل سے تعلق رکھتے ہوں، کی دستگیری کرنے میںاُن کی کمٹمنٹ اور لگن دیکھ کر ہمیشہ رشک آتا ہے۔

تقریباً 35برس قبل انھوں نے اپنے مرشد و مربی حاجی حنیف طیب صاحب(سابق وفاقی وزیر)کی سرپرستی میں ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘کی بنیادیں رکھیں تو انھیں اُمید تھی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے میں ضرور برکت ڈالے گا۔میڈیا سے دانستہ دُور رہنے والے عبدالرزاق ساجد کا کہنا ہے کہ ’’اگر میڈیا میں خود نمائی کا چسکا ہوتا تو یہ تھوڑا بہت کام کرنے کی جو سعادت اور کامیابی مل رہی ہے، یہ بھی نہ مل پاتی۔‘‘

وجہ بتاتے ہُوئے کہا:’’مثال کے طور پر اگر اپنی خدمات کا چرچا کرتا تو پچھلے چار برسوں سے مسلسل روہنگیا مسلمانوں کی جو بھی اور جتنی بھی امداد کرنے کا موقع مل رہا ہے، یہ راستہ کب کا رُک چکا ہوتا۔ میانمار یا برما کی فوجی حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اتنی حساس رہی ہے کہ مدد لے کر وہاں جانا ممکن نہ رہتا؛ چنانچہ چوری چھپے کہہ لیں، خفیہ کہہ لیں، جھوٹ بول کر کہہ لیںیا بھیس بدل کر کہہ لیںیا حکمت سمجھ لیجئے…ہم خاموشی کے ساتھ،کئی بااعتماد برمی دوستوں کے تعاون اور توسط سے روہنگیا مسلمانوں تک، جتنا بھی ممکن ہو سکا، امداد پہنچاتے رہے ہیں۔

یہ سلسلہ اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ،کسی نہ کسی شکل میں، جاری ہے۔‘‘ راقم پہلے بھی اِن کالموں میں ایک دوبار، انسانیت کا درد رکھنے والی دیگر کئی تنظیموں کے ساتھ، اُن کے ادارے کی خدمات کا ذکر کر چکا ہے لیکن روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی بات کرنے کے حوالے سے ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد صاحب نے احتیاط کا دامن تھام رکھا تھا۔کہنے لگے: ’’اس خدمت کو اچھالنے کا فائدہ؟‘‘ گزارش کی گئی کہ ممکن ہے تحدیثِ نعمت کے طور پر ذکر سے کچھ مزید لوگوں کو بھی تحریک ملے اور وہ بھی روہنگیا مسلمانوں کی دامے درمے سخنے امداد کرنے پر مائل ہو سکیں۔

ہمارا یہ کہنا شائد کارگر ثابت ہُوا تھا؛ چنانچہ عبدالرزاق ساجد صاحب کہنے لگے: ’’چار سال پہلے برطانوی میڈیا کے ذریعے جب مجھے پہلی بار روہنگیا مسلمانوں کی بدحالی، مظلومیت اور عسرت و تنگدسی کا علم ہُوا تو مَیں نے اُسی وقت فیصلہ کر لیا تھا کہ میانمار کے ان مسلمانوں کے پاس ہر صورت پہنچوں گا۔ کبھی کبھی پولیس کی مُٹھی بھی گرم کرنا پڑی۔‘‘ عبدالرزاق ساجد نے بتایا ’’میانمار میں ہندو لابی بہت طاقتور اور امیر ہے۔

بھارت کا بھی وہاں بہت اثر ہے کہ بھارت نے برما کی تعمیرو ترقی میں خاصا کردار ادا کیا ہے۔ درجنوں پُل بھی بنائے ہیں اور وہ طویل ومشکل سڑک بھی تعمیر کی ہے جو بیک وقت بھارت، برما اور تھائی لینڈ کے زمینی رابطے کا ذریعہ ہے۔ اس وجہ سے بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد امداد کرنا آسان نہیں ہے۔بعض غیر محتاط مسلمان مذہبی و جہادی تنظیموں نے بھی وہاں کام خراب کیا ہے۔ اُدھر روہنگیا مسلمانوں کے گلے کاٹے جارہے تھے اور اِدھر رنگون شہر کی ایک مسجد پر قبضہ کرنے کے لیے دو مسلمان تنظیمیں باہم دست و گریبان ہو رہی تھیں۔‘‘ یہ کہہ کر ساجد صاحب بہت دلگرفتہ نظر آئے۔

پھر وہ بولے: ’’پچھلے تین چار برسوں سے ساری عیدیں مَیں روہنگیا، اراکانی مسلمانوں کے درمیان گزارتا آ رہا ہُوں۔ بہت سے مظالم کا عینی شاہد ہُوں لیکن گزارش کرنا چاہتاہُوں کہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنی ہے تو سب مسلمانوں کو احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ برمی حکومت، وہاں کی بدھ تنظیموں اور بدھ مذہبی رہنماؤں کے بارے میں کوئی بھی قابلِ گرفت لفظ منہ سے نکالنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ اس سے بچنا ہوگا کہ دُور بیٹھنے والے سُوچی صاحبہ کی مجبوریوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ میانمار کے فوجی حکمرانوں کے بارے میں بھی ہمیں اپنی زبانوں کو بتیس دانتوں میں دبا کر روہنگیا والوں کی ممکنہ دستگیری کرنا ہوگی۔ برمی حکومت کے خلاف سخت تنقیدی رویوں سے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں اور اس کا نقصان صرف روہنگیا مسلمانوں کو ہوگا۔‘‘

عبدالرزاق ساجد صاحب کے مشورے میں ذا تی مشاہدات اور تجربات بول رہے تھے۔ ابھی چند دن پہلے اسلام آباد میں بعض مذہبی تنظیموں نے برمی سفارتخانے کے سامنے جلوسوں کی شکل میں احتجاج کیا ہے۔ کاش ان جلوسوں پر خرچ کیا جانے والا روپیہ بنگلہ دیش میں آنے والے نئے روہنگیا مہاجر مسلمانوں کے کسی کام آسکتا!!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The goals and suggestion of the Ambassador's Conference
Previous Post سفیروں کی کانفرنس کے مقاصد اور مشورہ
Next Post نئے اور پرانے پاکستان کی جھلکیاں
Highlights of the new and old Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.