yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مردم شماری 2017ء کے ابتدائی نتائج اور کراچی

Web Editor September 12, 2017September 12, 2017 1 min read
The preliminary results of census 2017 and Karachi
Share this:

ملک کی چھٹی مردم شماری 2017ء کے ابتدائی نتائج کے مطابق ملکی آبادی 1998ء سے 2017ء کے دوران 2.4فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ 20کروڑ  77 لاکھ 74 ہزار 520 ہوچکی ہے یعنی گزشتہ 19برسوں کے دوران آبادی میں 7کروڑ 54لاکھ 22 ہزار 241 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ جن میں مرد حضرات کی تعداد 10کروڑ 64لاکھ50ہزار جب کہ خواتین کی تعداد 10 کروڑ لاکھ 15 ہزار اور ہیجڑوں کی تعداد 10ہزار 418 ہے۔ اس طرح ملک میں مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں 51لاکھ زیادہ ہے۔

صوبائی سطح پر پنجاب کی آبادی 11کروڑ ، سندھ کی آبادی 4کروڑ 78لاکھ ، خیبر پختونخوا کی آبادی 3کروڑ 5لاکھ، بلوچستان کی آبادی 1کروڑ 23لاکھ ، فاٹا کی آبادی 50لاکھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 20لاکھ نفوس پر مشتمل ہے ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلستان کے نتائج سمری میں شامل نہیں ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا شہر بدستور کراچی ہے۔

ملک کے 10بڑے شہروں میں کراچی کی آبادی 1کروڑ 49لاکھ 10ہزار352، لاہور ایک کروڑ11لاکھ 26ہزار 285، فیصل آباد 32 لاکھ3ہزار 846،راولپنڈی 20لاکھ98ہزار231،گوجرانوالہ 20لاکھ27ہزار،پشاور 19لاکھ17ہزار، ملتان 18لاکھ71ہزار، حیدر آباد 17لاکھ32ہزار، اسلام آباد 10لاکھ14ہزار اورکوئٹہ کی آبادی 10لاکھ ایک ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ عبوری نتائج کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی 7کروڑ 55لاکھ 84ہزار 989اور دیہی آبادی 13کروڑ21لاکھ 89ہزار 531ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں پانچویں مردم شماری 1998ء کو کرائی گئی تھی ، چھٹی مردم شماری 19سال بعد یعنی 9سال کی تاخیر کے بعد عدالتی حکم کے ذریعے 2017ء میں دو مرحلے میں کرائی گئی ہے، پہلا مرحلہ 15مارچ تا 15اپریل 2017ء تک دوسرا مرحلہ 25اپریل تا 25مئی تک ۔ پہلے مرحلے میں ملک کے 63اضلاع میں دوسرے مرحلے میں ملک کے 88اضلاع میں مردم شماری کرائی گئی ۔ 1998ء کی قومی مردم شماری بھی سیاسی سطح پر مسترد کردہ تھی اور حالیہ مردم شماری2017ء کے ابتدائی نتائج کو بھی سیاسی سطح پر مسترد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ملک میں آخری مردم شماری 1998ء میں ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ ملک میں ہر دس سال بعد قومی مردم شماری ہونی ہے ، ملک میں اب تک 1951ء ، 1961ء ، 1972ء ، 1981ء اور 1998ء میں ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ ملک میں پانچویں مردم شماری 1991ء میں ہونی تھی ابتدائی مرحلے میں خانہ شماری کا کام مکمل کر لیا گیا تھا لیکن اندرون سندھ آبادی میں 770فیصد تک اضافہ کی نا قا بل یقین رپورٹوں کے پیش نظر یہ عمل روک دیا گیا تھا ۔ اس وقت کی خانہ شماری کے نتائج کے مطابق پاکستان کی آبادی 81ملین سے بڑھ کر 133ملین ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ 1991ء کی مردم شماری تین مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد یکم مارچ سے 13مارچ 1998ء کو ہوئی تھی.

واضح رہے کہ2010ء میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت مشتر کہ مفادات کونسل نے ملک میں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری دی تھی جس کے تحت ملک میں خانہ شماری اکتوبر 2010ء جب کہ چھٹی مردم شماری مارچ 2011ء میں ہونا تھی مگر بوجوہ نہیں ہوسکی تھی ۔ اس سے قبل بھی2008ء میں چھٹی مردم شماری ہونی تھی تاہم بعض وجوہات کے باعث اسے ایک سال کے لیے موخر کردیا تھا جب کہ 2009ء میں فاٹا ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کے کہنے پر ایک مرتبہ پھر مردم شماری و خانہ شماری موخر کردی گئی تھی۔

بعد ازاں اپنے وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے 2014ء میں قومی مردم شماری کرانے کے احکامات جاری کر دیے تھے تاکہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق کر وائے جاسکیں ۔ اس طرح ملک بھر میں چھٹی قومی مردم شماری مارچ 2016ء میں ہونی تھی اور اس کے عبوری نتائج جون 2016ء میں پیش کیے جانے تھے مگر اس مرتبہ بھی مردم شماری التواء کا شکار ہوگیا تھا ۔ بلآخر عدالتی حکم کے تحت ملک میں چھٹی مردم شماری کرائے گئے جس کے عبوری نتائج قوم کے سامنے ہے جسے سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا ہوا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مردم شماری نہ ہونے کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تشکیل کے موقعے پر کئی اضلاع میں آبادی کم اور ووٹر کی تعداد زیادہ آرہی تھی ۔ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جن کا وجود 1998ء کی مردم شماری میں نہیں ہے تاہم نئی آباد کاری 2011ء کی خانہ شماری کی بنیاد پر یہاں بلدیاتی حلقے تشکیل دیے گئے ، اسی طرح سندھ اور بالخصوص کراچی جو بڑھتی ہوئی آبادی کی زد میں ہے چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق اس کی آبادی کم دیکھنے میں آرہی ہے جب کہ ایک عرصے سے کراچی کی آبادی میں اضافہ ہوتاآرہا ہے۔

کراچی کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق 98.20700 تھی جس میں سے 8811070کی آبادی شہری حکومت کا حصے میں شامل تھا جب کہ 1009630کی آبادی کنٹومنٹ بورڈ کے حصے میں شامل تھا ۔ 2011ء کی خانہ شماری کے بلاکس کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں میں کراچی میں ووٹرز کی تعداد 71لاکھ سے زائد ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت شہر کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرز 7082319 ان میں سے 40لاکھ سے زائد مرد جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 301735ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کے تحت سندھ میں پہلا بلدیاتی انتخابات 5دسمبر 2015ء کو منعقد ہوئے تھے۔

قانون کے مطابق فنڈز کا اجراء آبادی و غربت اور دیگر عوامل کے مطابق کیا جاتا ہے، کراچی میں 1998ء کی مردم شماری کے موقعے پر کئی مقامات پر آبادی کا یا تو وجود ہی نہیں تھا یا آبادی 100افراد سے بھی کم تھی تاہم 16سال کے دوران ہزاروں افراد کی نقل مکانی بالخصوص کراچی کے مضافات میں کئی بستیاں وجود میں آگئی ہیں۔

1998ء کی مردم شماری کے لحاظ سے ضلع غربی میں دیہہ مٹھان کی آبادی صرف 99افراد پر مشتمل تھی تاہم اب یہ گلشن بہار کی توسیع ہے اور ہزاروں افراد رہائش پزیر ہیں، ضلع شرقی میں باغ کورنگی میدانی علاقہ تھا اور آبادی کا کوئی وجود نہیں تھا ، 5سال قبل یہاں ہزاروں افراد کی آبادی ہوچکی ہے ۔ 15سال قبل گلستان جوہر کی میونسپل حدود الہٰ دین پارک سے پہلوان گوٹھ کی آبادی صرف 43ہزار تھی اب یہاں کثیر تعداد میں فلیٹوں کی تعمیر ہونے سے آبادی لاکھوں تک پہنچ چکی ہے ۔ علاوہ ازیں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرکے پاکستانی شہرت حاصل کرچکی ہے۔

ہر چند کہ پاکستان میں مردم شماری اپنی مقرر کردہ دس سالہ مدت کے عرصے میں کبھی نہیں ہوئی بلکہ ایک سے دوسری مردم شماری کے دورانیہ میں کئی کئی سال کا غیر ضروری وقفہ آتا رہا ۔ اب جب کہ مارچ و اپریل2017ء میں مردم شماری ہوئی ہے تو یہ 19سال کے بعد ہوئی ہے ۔ حکومت اس امر کو یقینی بنائے کہ ہر دس سال بعد مردم شماری کا عمل بلا تاخیر منعقد ہوتا رہے تاکہ ملکی قومی وسائل منصفانہ تقسیم ہو اور ملکی مسائل باآسانی حل ہوسکیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Foreign Minister's appointment
Previous Post وزیر خارجہ کا تقرر
Next Post راحیل شریف سعودی عرب روانہ
Raheel Sharif left to Saudi Arabia

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.