yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فوری انصاف کی ایک بغدادی کہانی

Web Editor September 5, 2017September 5, 2017 1 min read
A Baghdadi story of quick justice
Share this:

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ شہر بغداد میں ایک شیخ اور اس کا مرید ساتھ ساتھ رہتے تھے۔ایک بار انھوں نے کسی دوسرے ملک کی طرف سفر کیا۔راستے میں ایک شہر آیا اور انھوں نے سفر کی تھکن اتارنے کے لیے ایک رات کے پڑاؤ کا فیصلہ کیا۔شدید بھوک ستا رہی تھی۔مگر دونوں یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہاں کھانے پینے کی اشیا سمیت ہر شے ایک درہم فی سیر یا فی عدد کے حساب سے بک رہی ہیں۔ اس قدر سستائی دیکھ کر مرید کی رال ٹپکنے لگی اور شیخ سے عرض کی کہ حضور اس شہر میں اپنے قیام کی مدت بڑھا لیجے تاکہ ہم کچھ دن یہاں کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

شیخ نے مرید کو خبردار کیا کہ یہاں ہر شے ایک ہی بھاؤ پر بک رہی ہے لہذا دال میں کچھ کالا ہے۔یہاں کے لوگ یقیناً عجیب ہیں۔ہم زیادہ دن یہاں نہیں ٹھہر سکتے۔بہتر ہوگا کہ صبح فجر پڑھتے ہی یہ شہر چھوڑ دیں۔مگر موٹی عقل والا مرید بھلا رمز کہاں سمجھ سکتا تھا۔اصرار کرنے لگا کہ یا شیخ یہاں کوئی خطرہ نہیں۔قصہ مختصر مرید نے شیخ سے چند دن اور قیام کرنے کی بات منوا ہی لی۔

چند روز بعد صبح ہی صبح ڈھول کی آواز سے دونوں کی آنکھ کھل گئی۔نقارچی اعلان کر رہا تھا کہ دربار میں آج سہہ پہر کھلی کچہری لگے گی۔شیخ اور مرید بھی عدل و انصاف کا ماجرا دیکھنے دربار میں پہنچ گئے۔لوگ حاکمِ شہر کے روبرو اپنے اپنے مسائل اور شکایات رکھ رہے تھے اور حاکم ہر مسئلے اور شکایت پر فوری فیصلہ صادر کر رہا تھا۔اسی اثنا میں ایک شخص لنگڑاتا ہوا ہجوم چیرتے ہوئے آگے بڑھا اور حاکم کے قدموں میں بیٹھ گیا۔’’ حضور انصاف کی دہائی ہے۔میں ایک غریب آدمی ہوں اور میرا گذر بسر چھوٹی موٹی چوریوں پر ہے۔گذری شب میں نے ایک گھر پر جیسے ہی نقب لگائی اس کی دیوار کا ایک حصہ مجھ پر آن گرا اور میری ٹانگ زخمی ہوگئی۔اب میں معذور ہوگیا ہوں اور چوری چکاری سے بھی گیا۔آپ ذرا اس مکان کے مالک کو طلب کر کے پوچھیں کہ ایسی ناقص اور کمزور دیوار آخر کیوں بنوائی جو ایک نقب کا بوجھ تک برداشت نہ کر پائی‘‘۔

حاکم نے مالک مکان کو ہرکاروں کے ذریعے طلب کر لیا اور بہ اندازِ طیش پوچھا، تم نے اپنے مکان کی دیوار اتنی ناقص کیوں بنوائی جس کے گرنے سے ہمارا ایک قیمتی ہنرمند شہری معذور ہوگیا۔مالک مکان نے ہاتھ جوڑ کر عرض کیا کہ میرے آقا مجھے تو تعمیرات کی الف ب بھی نہیں معلوم۔دیوار تو معمار نے بنائی ہے۔ وہی بہتر بتا سکتا ہے کہ پورے پیسے لینے کے باوجود اتنی ناقص تعمیر کیوں اٹھائی۔ حاکم نے فوراً معمار کو بلا بھیجا اور وہ دوڑتا چلا آیا۔

’’ کیوں بے یہ جو تو معمار بنا پھرتا ہے آخر کو اتنی کمزور دیوار کیوں اٹھائی کہ ہمارے ایک باصلاحیت چور کی نقب کا بوجھ تک برداشت نہ کر پائی اور گر گئی اور ایک شریف انسان کی ٹانگ توڑ دی‘‘۔ معمار نے دست بستہ کہا، حضور جس روز میں وہ دیوار بنا رہا تھا، اس روز میری مزدور سے کچھ توتو میں میں ہو گئی چنانچہ اس نے غصے میں آ کر ناقص گارہ بنا ڈالا۔ لہذا قصور وار میں نہیں وہ مزدور ہے۔

مزدور کی طلبی ہوئی تو اس سے صاحبِ اقتدار نے پوچھا ’’ او ناہنجار تو نے ایک تو گارا ناقص بنایا اور پھر معمار سے بھی یہ بات چھپائی۔مزدور نے لجلجاتے ہوئے کہا کہ قبلہِ عالم جس وقت میں گارے میں پانی ڈال رہا تھا تو آپ کے دیوان صاحب اپنے مست ہاتھی پر سوار گذر رہے تھے۔ میں خوفزدہ ہوگیا کہ کہیں بدمست ہاتھی کے پیروں تلے کچلا نہ جاؤں لہذا عالمِ بدحواسی میں گارے میں سارا پانی الٹ کر  بھاگ کھڑا ہوا۔آپ کو دیوان صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ایک مست ہاتھی پر سوار اس روز باہر نکلے ہی کیوں ؟

حاکم نے دیوان سے پوچھا کیوں جناب آپ نے اس دن سواری سے پہلے جانچ کیوں نہیں کی کہ ہاتھی اس قابل نہیں ہے کہ اسے باہر نکالا جائے۔دیوان نے کہا جناب میرا ہاتھی مست نہیں تھا لیکن ایک عورت اچانک زیورات سے لدھی پھندی ہاتھی کے سامنے آ گئی۔زیورات کی جھنکار سے ہاتھی بدک کے بے قابو ہو گیا۔قصور ہاتھی کا نہیں اس عورت کا ہے جس نے بجنے والے زیورات پہن رکھے تھے۔

حاکم نے عورت کو کھلی کچہری میں فوری حاضری کا سمن بھیج دیا۔عورت ہانپتی کانپتی پہنچی تو حاکم نے پوچھا نیک بخت تو بجنے والے زیورات پہن کر بازار میں کیوں آتی ہے آرام سے گھر پہ کیوں نہیں بیٹھتی۔دیکھ تیرے زیور کی جھنکار سے کتنا نقصان ہوا۔عورت نے بڑے ادب سے کہا سرکار زیور میں نے نہیں بلکہ میرے شوہر نے خریدے۔بہتر ہوگا کہ آپ انھی سے پوچھیں۔چنانچہ عورت کو حکم دیا گیا کہ وہ گھر جائے اور اپنے شوہر کو بھیجے۔شوہر آیا تو حاکم نے پوچھا کیا اپنی بیوی کو جھنکار پیدا کرنے والے زیور خرید کے دینا ضروری تھا ؟ شوہر نے کہا حضور آپ اس سنار کو کیوں نہیں پکڑتے جو جھنکار پیدا کرنے والے زیورات بناتا ہے۔اگر وہ نہ بنائے تو کوئی کیوں خریدے ؟

حاکم نے سنار کو طلب کر کے پوچھا کہ تو ایسے زیور کیوں بناتا ہے جسے پہن کر جھنکار پیدا ہو اور اس جھنکار سے کوئی ہاتھی بدک جائے اور ہاتھی کے بدکنے سے کسی مزدور کا گارا خراب ہو جائے اور پھر اس گارے سے ایک معمار جو دیوار بنائے وہ اتنی ناقص ہو کہ ایک نقب لگانے پر ہی گر پڑے اور کسی ایسے غریب شہری کی ٹانگ توڑ دے کہ جس کا گذارہ ہی چوری چکاری پر ہو۔واللہ ہم یہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے۔اس کی تمہیں کڑی سزا ملے گی۔

سنار نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور کے قربان جاؤں جان کی امان پاؤں تو بتاؤں کہ اگر زیور نہ بناؤں تو کنبے کو کیسے پالوں۔حاکم بھی ایک کے بعد ایک شہادت سن سن کے اکتا چکا تھا لہذا اس نے سنار سے کہا کہ اصل قصور وار تم ہی ہو۔تم سنار کا پیشہ اپنانے کے بجائے کچھ اور بھی کر سکتے تھے۔سو ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دیوار گرنے کا سبب تمہاری زرگری  ہے اس لیے تمہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

حاکم کے محافظوں نے سنار کو بازووں میں بھرا اور جلاد کے حوالے کر دیا۔جلاد نے ترنت سنار کی گردن میں پھندا ڈالا۔مگر گردن اتنی پتلی تھی کہ پھندا پوری طرح کسا نہ جا سکا، جلاد نے محافظوں سے شکایت کی، محافظوں نے حاکم تک شکایت پہنچائی۔ حاکم نے کہا یہ کون سا مشکل مسئلہ ہے۔ پتلی گردن والے سنار کو چھوڑ کے کسی موٹی گردن والے کو پکڑ  کے قانونی تقاضے پورے کرو۔ہم بچشم خود انصاف ہوتا دیکھیں گے۔

محافظوں نے پھانسی گھاٹ کے گرد جمع ہجوم میں کسی موٹی گردن والے کی تلاش شروع کردی۔اچانک ان کی نظر پردیسی شیخ کے مرید پر پڑی جو چند ہی دنوں میں اس سستے شہر کی اشیا کھا کھا کے خوب موٹا ہوگیا تھا۔اسے پکڑ کے حاکم کے سامنے لایا گیا۔حاکم نے کہا اس کی گردن مناسب لگتی ہے۔محافظوں نے مرید کو جلاد کے سپرد کردیا اور جلاد کا پھندا اس کی گردن میں پورا آ گیا۔

مرید نے مجمع میں کھڑے شیخ کو دیکھ کر ہاتھ پاؤں مارے اور مدد کے لیے پکارا۔شیخ نے کہا یاد کر میں نے تجھے سمجھایا تھا کہ یہ عجیب شہر ہے جہاں ہر شے یکساں قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔لہذا یہاں قیام مت کرو۔مگر تو نے میری بات نہ مانی۔اب نافرمانی کی سزا بھگت۔

مرید نے روتے ہوئے کہا یا شیخ آج مجھے بچا لیجیے۔ اپنی سات پشتوں کی قسم کھاتا ہوں کہ آیندہ آپ کی ہر نصیحت کو بلا چون و چرا مانوں گا۔شیخ کو مرید کی حالت پر ترس آگیا۔

اس سے پہلے کہ جلاد تختہ دار کھینچتا۔شیخ دوڑا دوڑا پھانسی گھاٹ پر چڑھا اور مرید کی گردن سے پھندا ڈال کر اپنی گردن میں ڈال لیا۔اونچی کرسی پر بیٹھ کر یہ منظر دیکھنے والے حاکم نے پوچھا اے مردِ خدا کیوں اپنی موت کو خامخواہ دعوت دے رہا ہے ؟ شیخ نے کہا جہاں پناہ میں اس کم بخت مرید کا مرشد ہوں ابھی ابھی مجھے الہام ہوا ہے کہ یہ ایک مبارک ساعت ہے۔اس ساعت میں جو شخص مرے گا اس کے سب اگلے پچھلے گناہ دھل جائیں گے۔سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں ہی یہ سعادت حاصل کر لوں۔

حاکم نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اس سنہری بابرکت موقع سے محروم رہ جاؤں۔جلاد شیخ کے گلے سے پھندہ اتار کے میرے گلے میں ڈال دو۔جلاد نے حکم کی تعمیل کی اور حاکم کا جسم کچھ ہی دیر میں فضا میں جھول رہا تھا۔ سب انصاف پسند حاکم کی خوش قسمتی پر رشک کر رہے تھے اور خود کو کوس رہے تھے۔شیخ نے فوراً مرید کا ہاتھ پکڑا اور کوئی نئی ابتلا آنے سے پہلے سفر کی دھند میں غائب ہوگیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Slow down justice system
Previous Post عدلیہ وغیرہ
Next Post بھارتی مسلمانوں کا قاتل نریندر مودی میانمار پہنچ گیا
Indian Muslims killer Narendra Modi reached Myanmar

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.