yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹرمپ اور ہماری سوچ میں تبدیلی کی ضرورت

Web Editor September 5, 2017September 5, 2017 1 min read
Need to change the our thinking and Trump
Share this:

امریکا کے صدر ٹرمپ نے آخرکار کافی سوچ بچار اور صلاح مشوروں کے بعد امریکا کی نئی افغان پالیسی کا اعلان کردیا گویا:تھا انتظار جس کا وہ شاہکار آگیاٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ پالیسی افغان جنگ جیتنے کے لیے بنائی ہے ۔ اس نئی پالیسی میں پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ دوسری طرف بھارت کو ’’مثبت کردار‘‘ ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ برطانیہ، نیٹو و بھارت اور افغانستان میں اس پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ ماضی میں ٹرمپ ایک عام شہری کے طور پر اس بات کے حامی تھے کہ امریکا کو افغانستان میں کم سے کم 10 ہزار کی تعداد میں فوج رکھنی چاہیے لیکن اپنی صدارتی مہم کے دوران وہ اپنے اس موقف سے ہٹ گئے تھے۔ لیکن اب ان کو بھی افغانستان میں فوج رکھنے کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ صدر بننے سے پہلے ان کا موقف یہ بھی تھا کہ امریکا کو دنیا کی ٹھیکے داری چھوڑ کر اپنے اندرونی معاملات کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

اگر غور سے دیکھا جائے تو امریکا کی اس نئی پالیسی اور ماضی کی افغان پالیسیوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ پاکستان کے حوالے سے یہ پالیسی گزشتہ دس پندرہ سال سے چار چیزوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ دہشت گردی، ایٹمی ہتھیار، افغانستان اور بھارت۔ امریکا کا بھارت کے ساتھ جس قسم کا تعلق ہے اس کے پیش نظر اس کا اصل ہدف پاکستان نہیں بلکہ چین ہے۔ جہاں تک ٹرمپ کی حالیہ افغان پالیسی کا تعلق ہے اس میں صرف لب و لہجہ ٹرمپ کا ہے جب کہ باقی سب کچھ امریکی اداروں پینٹاگون اور سی آئی اے ہی کا ہے، اگر صدر ٹرمپ کی تقریر کے ابتدائی اور آخری حصے پر نظر ڈالی جائے تو انھوں نے امریکی فوج کے کردارکی کھل کر تعریف کی ہے اور اس کی قربانیوں کو بہت سراہا ہے جب کہ ہمارے یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے یعنی ہمارے حکمراں فوج کو اپنا حلیف سمجھنے کے بجائے حریف سمجھتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ہماری فوج کا ہمارے ملک کے دفاع اور سالمیت میں کلیدی کردار ہے۔ سچ پوچھیے تو افغانستان کے معاملات میں افواج پاکستان نے نہ صرف بے دریغ قربانیاں دی ہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت میں وہ کردار ادا کیا ہے جسے سنہری حروف میں لکھا جانا چاہیے۔

ٹیپ کا بند یہ ہے کہ امریکا افغانستان سے نہیں جا رہا۔ اس سلسلے میں اپنے اصل مقاصد اور عزائم کے بارے میں اس نے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا۔ ان کا کہنا صرف اتنا ہے کہ ان کا ہدف دہشت گردوں کا خاتمہ اور جنگ جیتنا ہے۔ اس سے پہلے وہ افغانستان کے استحکام اور ترقی کی بات کیا کرتے تھے لیکن اس مرتبہ ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔ البتہ اس بار نئی بات یہ ہوئی ہے کہ بھارت کی پیٹھ ٹھونکی گئی ہے اور پاکستان کو ’’ڈو مور‘‘ کے لیے کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں ہم پر دباؤ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ گویا بھارت کو تھپکی اور پاکستان کو بھبکی۔ اب ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ اگر بھارت افغانستان میں اپنے پنجے مزید گاڑھ لیتا ہے تو ہمارے لیے مشکلات میں اضافہ یقینی ہے۔

اگر ہم امریکا کی اس نئی پالیسی کے نتیجے میں اس کے ساتھ ترک تعلق کرکے مکمل طور پر چین اور روس کا رخ کریں گے تو امریکا خطے میں متبادل تلاش کرے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ افغان نیشنل آرمی کو مضبوط تر کرے اور اس کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرنے کی کوشش کرے۔ امریکا کے حوالے سے ہم عجیب مشکل میں گرفتار ہیں۔ امریکا کی دوستی کے بارے میں یہ کہنا حرف بہ حرف درست ہوگا: ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو

جو بھی ہو، ہماری حکومت امریکا کے خلاف نہیں جاسکتی کیونکہ اس سے ہمیں مختلف شعبوں کے لیے کچھ نہ کچھ امداد ملتی ہی رہتی ہے جس کے بغیر ہمارا گزارا ممکن نہیں۔ اس لیے امریکا کا یہ کہنا کچھ غلط بھی نہیں کہ ہم سے پیسے لیتے ہو تو ہماری بات بھی مانو۔ امریکا کی کاسہ لیسی ہماری حکومت کا ہی نہیں ہمارے عوام کا بھی وطیرہ رہا ہے۔ ہماری حکومت اگر امریکی امداد پر مرتی ہے تو ہمارے عوام گرین کارڈ کے پیچھے دیوانے رہتے ہیں۔ گستاخی معاف ہم امریکا کو اپنا مائی باپ مانتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں پی ایل-480 کے تحت امریکا کا مال کھایا ہے اور ضیا الحق کے دور میں اپنی بقا اور سلامتی کو داؤ پر لگا کر امریکا کی پراکسی وار لڑی ہے۔

ہم امریکا کے نمک خوار ہیں اس لیے ہم نے مشرف کے دور میں بھی امریکا کا ساتھ دیا ہے البتہ کبھی کبھار ہم پر غیرت کا دورہ پڑتا ہے اور ہم امریکا سے ہٹ کر کسی اور طرف دیکھنا شروع کردیتے ہیں کبھی چین کی طرف اور کبھی روس کی طرف۔ ہماری ایک سوچ یہ بھی ہے کہ جب امریکا افغانستان سے چلا جائے گا تو پھر ہم طالبان کی مدد سے افغانستان میں اپنا کچھ کردار ادا کریں گے۔

عین ممکن ہے کہ یہ محض ہماری خوش فہمی ہو۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک خودمختار اور آزاد خارجہ پالیسی اختیار کریں۔ مگر تماشا یہ ہے کہ ہمارے یہاں تو ایک عرصہ دراز تک وزارت خارجہ کا قلم دان ہی خالی پڑا رہا اور ہمارے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف وزارت خارجہ کا اضافی بوجھ بھی اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھائے رہے اور اپنے مشیروں کی مدد سے وزارت خارجہ جیسی اہم ترین وزارت کا کاروبار چلاتے رہے۔

ہمارا دوسرا مسئلہ سویلین اور فوجی مائینڈ سیٹ کی تفریق کا ہے جوکہ قطعی مناسب نہیں۔ اس سے اقوام عالم کو غلط سگنل جاتا ہے کیونکہ جب ہمارا وزیر اعظم یہ کہتا ہے کہ طاقت کا اصل مرکز کہیں اور ہے تو ملک و قوم کی خواہ مخواہ بدنامی ہوتی ہے۔ ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ سویلین حکمرانوں اور فوج کو ہمیشہ ایک ہی پیج پر ہونا چاہیے جیساکہ ہمارے پڑوسی دشمن ملک بھارت میں ہے۔ افغان جنگ کے حوالے سے پاکستان کو اپنے کردار کے حوالے سے ایک واضح موقف اختیار کرنا ہوگا جس میں سویلین اور ملٹری قیادت کی ہم آہنگی لازمی ہے۔

ہماری وزارت خارجہ کو اس حوالے سے بھرپور ہوم ورک کرنا چاہیے تاکہ وزیر خارجہ کے دورہ امریکا میں پاکستان کے مقدمے کو مدلل اور بھرپور انداز میں پیش کیا جاسکے۔ امریکی پالیسی سازوں کے نزدیک مستقل حیثیت صرف امریکی مفادات کی ہے جس کے زیر اثر دوستیوں اور دشمنیوں کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی اپنی سوچ میں تبدیلی لانی چاہیے اور اپنے ملک و قوم کے مفادات کو اولیت دینی چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
And then it happened
Previous Post اور پھر یوں ہوا
Next Post عدلیہ وغیرہ
Slow down justice system

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.