yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروعفرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع
    بین الاقوامی خبریں
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • ایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرارایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرار
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ہمایوں سعید کی ’’نامعلوم افراد 2‘‘ کیلئے نیک خواہشات

Web Editor August 30, 2017August 30, 2017 1 min read
Humayun Saeed good wishes for "Na maloom afraad 2"
Share this:

کراچی: عید قرباں پر پاکستانی سینما انڈسٹری کی دوبڑی فلمیں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’نامعلوم افراد 2‘‘ ریلیز ہورہی ہیں، بڑی عید پر بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے ہیرو ہمایوں سعید نے دونوں فلموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Humayun Saeed good wishes for "Na maloom afraad 2"
Humayun Saeed good wishes for “Na maloom afraad 2”

یہ عید الاضحیٰ پاکستانی فلموں کے شائقین کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں، پاکستانی سینما کی دوبڑی فلمیں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’نامعلوم افراد 2‘‘ کی ریلیز نے شائقین کو پرجوش کردیاہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے دونوں فلموں کو خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے ، جہاں فہد مصطفیٰ کی فلم  نامعلوم افراد 2 کا ٹریلر یوٹیوب پرلاکھوں بار دیکھا گیا ہے وہیں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے ٹریلر کی بھی دل کھول کر تعریف کی جارہی ہے۔

’’نامعلوم افراد 2‘‘ 2014 کی سپر ہٹ فلم نامعلوم افراد کا سیکوئل ہے جس میں فہد مصطفیٰ ، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے فلم میں کراچی کے حالات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا تھا، اپنی انفرادیت کی وجہ سے فلم شائقین کو بےحد پسند آئی تھی، فلم کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہدایت کار نبیل قریشی نے اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا، جس میں پہلی فلم کی طرح فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ  ، محسن عباس حیدر، عروہ حسین مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ اس بار ہانیہ عامر بھی فلم شامل ہیں جو محسن عباس حیدر کے مقابل مرکزی کردارادا کررہی ہیں، فلم میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ماڈل صدف کنول کا آئٹم سانگ ’’کیف و سرور‘‘بھی شامل کیا گیا ہے جسے یوٹیوب  پرلاکھوں باردیکھا جا چکا ہے۔

جب کہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے ساتھ رومینس کرتے نظر آئیں گے، فلم کو مکمل فیملی ڈرامہ قرار دیا جارہا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں اظفررحمان ، احمدبٹ اور بہروز سبزواری شامل ہیں، فلم کی ہدایات پاکستان کے نامور ہدایت کار ندیم بیگ نے دی ہے، ندیم بیگ اس سے قبل فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی ہدایات بھی دے چکے ہیں لہٰذا کہا جارہا ہے کہ اس بڑی عید پر دونوں فلموں کے درمیان  خوب جم کر مقابلہ ہوگا۔

پنجاب نہیں جاؤں گی کے پروڈیوسراورمرکزی اداکار ہمایوں سعید نے دونوں فلموں کے لیے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستانی سینما کے لیے تاریخی اور بڑا دن ہے، عید قرباں پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اور میری دعائیں دونوں فلموں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب نہیں جاؤں گی اور نامعلوم افراد2 عید قرباں سے ایک دن قبل جمعے کے روز یکم ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

View image on TwitterView image on Twitter
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sohail Tanvir set a record with 5 wickets for 3 runs
Previous Post سہیل تنویر نے 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
Next Post فلموں میں لباس پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدف بھٹی
There is a need to pay attention to the clothes in movies, Sadaf Bhatti

Related Posts

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

August 16, 2026
فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

August 16, 2026
اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

August 16, 2026
مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.