yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہمایو ں سعید اور فہد مصطفی میں بڑی عید پر بڑا مقابلہ

MH Kazmi August 28, 2017 1 min read
The big contest in Humayun Saeed and Fahad Mustafa on the big EID
Share this:

پاکستانی سینما اسکرین پر دو بڑی فلموں کے درمیان اتنا گھمسان کا مقابلہ شاید پچھلے 15برسوں میں تو نہیں ہوا جتنا عید قرباں پر ہونے والا ہے۔

The big contest in Humayun Saeed and Fahad Mustafa on the big EID
The big contest in Humayun Saeed and Fahad Mustafa on the big EID

چھوٹی عید پر بھی باکس آفس پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئی ”یلغار “ اور ”مہرالنساء وی لب یو“ لیکن اس بار فلم بینوں میں فلمیں دیکھنے کی جو بے چینی ہے وہ اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی۔  یاد رہے ان فلموں میں مہرالنسا ء کامیاب جبکہ یلغار اپنے میگا بجٹ کی وجہ سے فلاپ ہوگئی تھی۔ ’’نامعلوم افراد 2‘‘ اور’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے ٹریلر،کاسٹ، عکاسی ،میوزک اور پروڈکشن میں اتنی جان ہے کہ ہالی وڈ فلمیں اور سیریز دیکھ کر پاکستانی فلموں میں کیڑے نکالنے والے یا ان فلموں کو ٹارگٹ کرنے والے بھی ان فلموں کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔

دونوں فلموں کے ٹریلر پاکستانی فلمی تاریخ کے بہترین ٹریلرز میں سے ایک ہیں۔ فلم ’’ نامعلوم افراد 2 ‘‘ کا بجٹ 15کروڑ سے زیادہ ہے  اور یہ فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ اور ’’ایکٹر ان لا ء‘‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کی ٹیم نے بنائی ہے۔  فلم میں جاوید شیخ، فہد مصطفی، محسن عباس، عروہ حسین، ہانیہ عامر، نیر اعجاز، سلیم معراج سمیت بڑی کاسٹ اور صدف کنول کا آئٹم سانگ ہے۔ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی کاسٹ اور بھی بڑی ہے اور بجٹ بھی کچھ زیادہ ہے جس میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد بٹ، اظفر رحمان، سہیل احمد، نوید شہزاد، صبا حمید اور وسیم عباس کی جوڑی کے ساتھ بہروز سبزواری بھی ہیں۔

یہ ٹیم اس سے پہلے پاکستان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ”جوانی پھر نہیں آنی“ بنائی ہے لیکن اس بار یہ فلم مکمل طور پر فیملی فلم ہے ۔ بالی وڈ کی فلم ”بادشاہو“ بھی عید پر یہاں ریلیز ہوگی جس میں اجے دیوگن، عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز، ایشا گپتا اور سنی لیونی جیسے بڑے اسٹارز اور نصرت صاحب کا کلاسک سانگ ”میرے رشک قمر“ راحت فتح علی کی آواز میں ہے۔ بالی وڈ کی دوسری عید ریلیز ”شبھ منگل ساودھان“ اپنے بہت زیادہ ”بولڈ “موضوع کی وجہ سے شاید یہاں کی فلموں کی کمائی کے کباب میں ہڈی نہیں بنے گی لیکن یہ چھوٹے بجٹ کی فلم اپنے دیس میں بادشاہو کے بزنس میں اچھا خاصا بڑا ”ڈینٹ “ مارے گی۔

ویسے ’’بادشاہو‘‘ کی بڑی عید پر پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کی وجہ سے پوچھنے والے پوچھ رہے ہیں کہ اس بار پچھلی عید والا فارمولا کیوں نہیں اپنایا گیا جب یلغار اور مہرالنسا ء کی ریلیز کے وقت زیادہ سے زیادہ اسکرینز دینے کیلئے سلمان خان کی ٹیوب لائٹ کی ریلیز روک دی گئی تھی۔ دونوں فلموں کی پروموشن نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک بھی زور شور سے جاری ہے۔ دونوں فلمیں امریکا اور آسٹریلیا میں بھی ریلیز ہونگی لیکن فلم بنانے والوں کا اصل ٹارگٹ برطانیہ اور دبئی والا متحدہ عرب امارات ہے۔

اس عید پر کسی خان ہیرو کی فلم نہیں ریلیز ہونے کا فائدہ پاکستانی فلموں کو ملے گا۔ دونوں فلموں کو بیرون ملک اچھا بزنس کرنا چاہیے خاص طور پر’’ پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے لیے موقع زیادہ بڑا ہے  اور یہ بھی ممکن ہے کہ فلم بیرون ملک بالی وڈ کی دونوں فلموں سے اسکرینز کے لحاظ سے زیادہ اچھا بزنس کرے۔ دس سال پہلے ریلیز ہونے والی پاکستانی کلاسک اور کامیاب فلم ”خدا کیلئے“ نے برطانیہ میں بڑی بھارتی فلموں کو بری طرح شکست دے کر بڑی کمائی کی تھی۔

دونوں فلموں میں ایک ایک سرپرائز بھی ہے جس میں ’’ نامعلوم افراد 2‘‘ سے مرینہ خان اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی تو دوسری طرف پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سے بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔ سفینہ جاوید شیخ اور سلیم شیخ کی بہن، مومل اور شہزاد شیخ کی پھپھو، شہروز کی امی اور سائرہ شہروز کی ساس بھی ہیں۔ دونوں فلموں کو بڑی سپورٹ بھی حاصل ہے ایک کے پیچھے ایک ٹی وی چینل ہے تو دوسری فلم کو ٹی وی چینل کے ساتھ کچھ سینما مالکان نے بھی تھام لیا ہے۔

پاکستان بھر کے سینماؤں میں پہلے ہفتے میں’’نامعلوم افراد 2‘‘ کا بزنس ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے لیکن بیرون ملک ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کا پلہ بھاری رہنے کی امید ہے۔ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ مکمل فیملی فلم ہے لیکن ’’نامعلوم افراد 2‘‘ کو منچلے زیادہ پسند کریں گے کیونکہ اس فلم کے ٹریلر کو سینما اسکرین پر بیٹھے لوگوں نے زیادہ ”انجوائے“ کیا ہے اور یقینا اس فلم میں سیٹیاں اور شور مچانے کی گنجائش زیادہ ہے کیونکہ فلم میں آئٹم سانگ بھی ہیں اور ذومعنی الفاظ بھی اور صرف بالغان والی کامیڈی بھی ۔

اگر پورے خاندان سینما گھروں میں آئے تو ان کی پہلی ترجیح ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ہی ہوگی۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی شروع میں نامعلوم کا پلہ بھاری رہے گا لیکن فیصل آباد سمیت باقی پنجاب اور حیدر آباد میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی لیڈ زیادہ ہوگی۔ دونوں فلموں کی پروموشن میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔ برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مختلف شہروں میں فلموں کی مرکزی کاسٹ نے بھرپور حصہ لیا۔

پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ میں تو سہیل احمد صاحب تک لندن تک گئے لیکن نیئر اعجاز نامعلوم افراد 2 کی بیرون ملک پروموشن میں نظر نہیں آئے۔ دونوں فلموں کی پروموشن میں ہی کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں کیونکہ فلم کی مرکزی اداکاروں نے فلم کی شوٹنگ سے بھی زیادہ دن فلم کی پروموشن کو دیے ہیں۔ دونوں فلموں کی ایک اور خاص بات دونوں کے ہیرو ہمایوں سعید اور فہد مصطفی ہیں اور دونوں ٹی وی اسکرین کے سپر اسٹار ہیں فلم میں بھی کامیاب ہیں لیکن ابھی تک فلم میں وہ کامیابی نہیں حاصل کی جو ٹی وی پر دونوں کو حاصل ہے۔

پتا نہیں کیوں یہ لگ رہا ہے کہ دونوں کی ایکٹنگ ایک بار پھر فلم کے باقی اداکاروں کے سامنے کمزور پڑ جائے گی اور اگر جان بوجھ کر ایڈیٹنگ ٹیبل پر دوسرے کرداروں کو کمزور کیا گیا تو فلم کمزور پڑ جانے کا بھی خطرہ ہے۔ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ میں تو مہوش حیات، نوید شہزاد، احمد بٹ اور سہیل احمد کے کردار اور اداکاری سب کچھ ہیرو پر بھاری نظر آرہی ہے اور کچھ ایسا ہی حال نامعلوم افراد 2 کا ہے جہاں جاوید شیخ، نیئر اعجاز اور سلیم معراج کے کردار فلم کے ہیروز پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔

پنجاب نہیں جاؤں میں ہمایوں اور مہوش کی کیمسٹری خوب جمی ہے لیکن نامعلوم افراد 2میں ہانیہ اور محسن عباس کا جوڑ کچھ جچا نہیں۔ ایک اور خاص بات ابھی تک دونوں فلم والے ایک دوسرے کی بھی پروموشن کر رہے ہیں تو وہیں ایک دوسرے کیلئے ویڈیو پیغام بنائے جارہے ہیں جن میں ”ایک پپی اِدھر ایک پپی اُدھر“ ہے۔ لیکن شاید یہ پیار محبت ریلیز کے بعد بدل جائے کیونکہ جب کروڑوں کا بلاوجہ نقصان ہو اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی طرح فلموں کی ریلیز ہو جس کا جہاں زور چلے وہاں وہ دوسرے کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ دے توفیئر گیم نہ ہونے کی وجہ سے کڑوا پن یا ”ڈرٹی پکچر“ بننے کا امکان بہت زیادہ ہے ۔

ضروری نہیں شوز اور اسکرین نمبرز اور فٹ فال کا بحی تعین کرے جیسے اس فلم کو اگر ایٹریم سینما کی اسکرین ڈی ملتی ہے جہاں ساڑھے تین سو سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور نامعلوم افراد کو اسکرین بی ملتی ہے جہاں دو سو سے بھی کم افراد بیٹحنے کی گنجائش ہے تو کیلکویشن میں فرق آئے گا۔ سنیما ڈی کی ٹکٹ کی رقم بھی تھوڑی زیادہ ہے۔اسی طرح کراچی کے کیپری سینما میں آٹھ سو سے زائد افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن ٹکٹ کی قیمت ملٹی پلیکس سے کم ہے۔یعنی اس سینما میں زیادہ شوز والی فلم پر فٹ فال زیادہ ہوگا لیکن روپے پیسے میں آمدنی کم۔

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’نامعلوم افراد 2‘‘ اور ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کو پنجاب اور سندھ میں ایک ہی سینسر سرٹیفیکٹ ملا وہ بھی” اَن کٹ“ اب اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سنسر بورڈ والوں کے پاس یا تو ”U“ ہے جو سب کیلئے ہے یا دوسرا ”A“جس کا مطلب صرف اٹھارہ سال سے زیادہ والوں کیلئے ہے۔ اب یہاں نہ فلم بنانے والوں کا قصور ہے نہ فلم پاس کرنے والوں کی غلطی کیوں کہ بیچ کے سرٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے نامعلوم افراد 2 کو بھی ”U“ کا سرٹیفیکٹ دینا پڑا حالانکہ فلم میں بہت سے ایسے مناظر اور مکالمے ہیں جو 12سال سے چھوٹے بچوں کیلئے موزوں نہیں۔

کچھ ایسی ہی سرٹیفکیشن فلم کو ”یوکے“ میں ملی ہے۔

عید پر دونوں فلموں کے بڑے اداکاروں اور کامیاب ہدایتکاروں کا ہی مقابلہ نہیں بلکہ موازنہ دونوں کے کیمرا مین یعنی ڈی او پی کا بھی ہوگا۔ سلیمان رزاق اور رانا کامران دونوں نے زبردست کام کیا ہے۔ میوزک دونوں فلموں کا ہٹ ہے ’’نامعلوم افراد 2‘‘ میں سچویشنل گانے اور آئٹم نمبرز ہیں تو دوسری طرف ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ میں رومانٹک سانگ اور جشن والے گانوں کا غلبہ ہے۔ نامعلوم افراد 2 میں صدف کنول کا آئٹم نمبر صرف یو ٹیوب پر اب تک 15لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے تو دوسری طرف حیرت انگیز طور پر پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش حیات اور ہمایوں کے رومانٹک گانوں سے زیادہ مقبول احمد بٹ کے منفرد رقص اور عروہ پر پکچرائز ہونے والا گانا ہوا ہے۔

دونوں فلموں کی ٹیم ، پروڈکشن ،کاسٹ مضبوط اور میوزک ،ٹریلر اور گانے سپر ہٹ اور بجٹ پروموشن کافی زیادہ ہے۔ دونوں فلموں کو مجموعی طور پرصرف ملک بھر سے کمائی کا کم سے کم 50کروڑ کا بیریئر توڑنا چاہیے اگر ایسا ہوگیا تو یہ بڑی عید پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بھی چٹپٹی ہوجائے گی ورنہ ایک فلم بھی کمزور ہوئی تو دوسری کا بھی نقصان ہوگا اور پوری فلم انڈسٹری کا بھی کیونکہ ’’چین آئے نہ‘‘ اور ’’جیو سر اٹھا کہ‘‘ کی ناکامی اور ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کے ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے سب کو ان دونوں فلموں سے بڑی امیدیں اور توقعات ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Bapasha Basu forced to hide the face from the media
Previous Post بپاشا باسو میڈیا سے چہرہ چھپانے پر مجبور
Next Post ٹیکساس طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، ہلاکتیں10 ہوگئیں
Texas storm defused mass destruction and killed reach to 10

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.