yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکا میں مذہبی یکجہتی کے مظاہرے

MH Kazmi August 25, 2017August 25, 2017 1 min read
Religious solidarity demonstration in the USA
Share this:
امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد میں  ہونے والے دھماکے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ مسجد کے باہر جمع ہوگئے اور امریکی انتہا پسندوں کے خلاف سخت احتجاج کیا، ان احتجاجی مظاہرین میں زیادہ تعداد غیر مسلموں کی تھی جن میں سیاستدان بھی شامل تھے۔
اسلامی مرکز کے منتظم اعلیٰ محمد عمر نے اس موقعے پر تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع کا مقصد جس میں غیر مسلموں کی بھاری تعداد نے شرکت کی یہ ظاہرکرنا تھا کہ امریکا میں رہنے والے مسلم تنہا نہیں ہیں ان کے ساتھ امریکا میں رہنے والے غیر مسلم بھی ہیں۔ یہ اجتماع ان انتہا پسندوں کے لیے ایک پیغام بھی ہے جو امریکی معاشرے میں مذہبی تفریق کا زہر پھیلانا چاہتے ہیں۔ اجتماع میں شامل لوگوں نے غیر مسلم انتہا پسندوں کو متنبہ کیا کہ وہ امریکی معاشرے میں مذہب کے حوالے سے تفریق پھیلانے سے باز رہیں۔ مسجد پر حملے کے بعد تین دنوں کے دوران ہزاروں امریکیوں نے مسجد آکر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

امریکا میں جب سے ٹرمپ برسر اقتدار آیا ہے اور تارکین وطن اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے، امریکا میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، لیکن امریکی عوام کی بھاری اکثریت امریکی مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف ہے جس کا اندازہ امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد پر حملے کے خلاف  ہونے والے احتجاج میں بھاری تعداد میں غیر مسلموں کی شرکت سے کیا جا سکتا ہے۔

پچھلے دنوں امریکی شہر لاس اینجلس سے ہمارے ایک دوست اور ہمارے کالموں کے قاری ذیشان صاحب نے فون کرتے ہوئے یہ دلچسپ بات بتائی تھی کہ بیدری بھائی اسلام تو مجھے امریکا میں نظر آتا ہے اسلامی اصولوں خاص طور پر مذہبی یکجہتی جیسے اصول امریکا کے ہر علاقے میں نظر آتے ہیں، بلاشبہ امریکی معاشرے میں غیر مسلم مذہبی انتہا پسند موجود ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک سے بھی کم ہے عام امریکی اعتدال پسند ہیں۔

یہ ایک المیہ ہے کہ کسی ملک کے حکمرانوں کی پالیسی کے حوالے ہی سے ہم اس ملک کے عوام کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں۔ حالانکہ عوام کی بھاری اکثریت حکمرانوں کی پالیسی کے خلاف ہوتی ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت ہی کو لے لیں بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی کا شمار بھارت کی مذہبی انتہا پسند جماعتوں میں ہوتا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کے حوالے سے بہت بدنام ہیں لیکن بھارتی عوام کی بھاری اکثریت مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہے۔ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکمرانوں کی سخت گیر پالیسیوں کو نہ عوامی حمایت حاصل ہے نہ بھارت کے اہل علم اور اہل دانش ان پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں۔ مودی کی ان امتیازی پالیسیوں کے خلاف بھارت کے کئی ادیبوں، شاعروں نے حکومت کی طرف سے دیے گئے ایوارڈز واپس کردیے۔

امریکی معاشرہ مجموعی طور پر مذہبی یکجہتی پر مبنی معاشرہ ہے۔ امریکا میں دنیا کے تقریباً ہر ملک اور دنیا کے تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ کروڑوں کی تعداد میں رہتے ہیں اور مدتوں سے رہتے آرہے ہیں بلکہ یہ سب تارکین وطن امریکی معاشرے کا ایک حصہ بن گئے ہیں۔ غالباً امریکی معاشرے کی اسی خوبی کی وجہ سے ہر ملک، ہر مذہب کے لوگوں کی اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ وہ امریکا کی شہریت حاصل کریں۔ اس رجحان کی دوسری وجہ یہ ہے کہ امریکا میں حکومت کسی پارٹی کی ہو عوام کو روزگار مہیا کرنا اپنی ذمے داری سمجھتی ہیں۔ مذہبی یکجہتی اور روزگار امریکی معاشرے کی روایتی خوبیاں ہیں جو دنیا کے دیگر ممالک کے عوام کو اپنی طرف کھینچتی۔ ہمیں اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکا میں سب فرشتے رہتے ہیں۔ امریکا میں مذہبی انتہا پسند بھی ہیں اور جرائم پیشہ لوگ بھی موجود ہیں لیکن امریکی قوم مجموعی طور پر امن پسند اور غیر متعصب ہے۔

اصل میں امریکی معاشرے میں جو برائیاں دکھائی دیتی ہیں، خاص طور پر سماجی برائیاں وہ در اصل سرمایہ دارانہ نظام کی پیداوار ہیں ہم نے اپنے پچھلے ایک کالم میں امریکا کی سماجی برائیوں خاص طور پر جرائم کے حوالے سے میڈیا میں آنے والے اعداد و شمار پیش کیے تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی معاشرے میں جرائم کی صورتحال کیا ہے۔ اس حوالے سے اگر ہم کراچی پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کراچی جرائم کے حوالے سے کس مقام پر کھڑا ہوا ہے۔ کراچی کے عوام نہ گھر کے اندر محفوظ ہیں نہ گھر کے باہر محفوظ ہیں اور بد قسمتی سے جرائم پیشہ افراد میں سے نوے فی صد کا تعلق بیرون کراچی اور دوسرے صوبوں سے ہے جن میں افغان  بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

امریکا سمیت دوسرے ترقی یافتہ ملکوں میں مذہبی انتہا پسندی کی لعنت برائے نام ہے ورنہ عوام کی بھاری اکثریت اعتدال پسند عوام کی ہے اگر امریکا میں مذہبی انتہا پسندی شدید ہوتی تو دنیا کے ملکوں کے عوام میں امریکا کے شہری بننے کی خواہش اتنی شدید نہ ہوتی۔ امریکا کے چرچوں میں بھی عبادت گزار لوگ بڑی تعداد میں جاتے ہیں اور اپنے مذہبی اصولوں کے مطابق عبادت کرتے ہیں لیکن امریکا کی ہی نہیں بلکہ تقریباً تمام مذہبی ملکوں کی عبادت گاہوں، گرجا گھروں میں آنے والے عبادت گزاروں میں مذہبی منافرت اور مذہبی انتہا پسندی کا پرچار کرتے ہیں۔

اس کے برخلاف ہماری عبادت گاہیں مذہبی اور فرقہ وارانہ تفریق کی آماجگاہیں  بنی ہوئی ہیں اور حکومت نے اس وجہ سے عبادت گاہوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔ ہر مسجد کے باہر پولیس اور رینجرز کے پہرے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک کی بھی بھاری اکثریت اعتدال پسند ہے اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہتی ہے اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتیں محفوظ ہیں۔

اگرچہ ایک چھوٹی سی تعداد مذہبی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے لیکن عوام کی بھاری اکثریت مذہبی انتہا پسندی کے سخت خلاف ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتیں اپنے آپ کو مجموعی طور پر محفوظ سمجھتی ہیں۔ اس حوالے سے یہ رجحان قابل تعریف ہے کہ نہ صرف سیاسی رہنما بلکہ مذہبی اعتدال پسند قیادت دوسرے مذاہب کے مذہبی تہواروں میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ مرکزی اور صوبائی حکمران بھی مذہبی یکجہتی کے حوالے سے دوسرے مذاہب کے مذہبی تہواروں میں نہ صرف شرکت کررہے ہیں بلکہ ان تہواروں پر عام چھٹی کا اعلان بھی کررہے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت سندھ کا کردار بہت مثبت ہے۔

ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ مسلمان غیر منطقی طور پر ساری دنیا میں مذہبی شدت پسندی کے حوالے سے بدنام ہورہے ہیں۔ کیونکہ مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے چند گروہ دنیا پر حکمرانی کا تسلط حاصل کرنے کے خبط میں مبتلا ہیں اور اس چھوٹی سی اقلیت کی فکری کجروی کی وجہ سے دنیا میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو ملزم ٹھہرایا جارہا ہے اور اس حقیقت بلکہ شرمناک حقیقت کو نظر انداز کیا جارہا ہے کہ دہشتگردی کے مراکز اسلامی ملک ہی بنے ہوئے ہیں اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں مسلمانوں ہی کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس کلچر کو فقہی اختلافات کا نام دیا جارہاہے لیکن نقصان اٹھانے والوں میں ہر فقہ کے ماننے والے شامل ہیں۔ مسلمانوں کو بدنام کرنے والوں کو ان حقائق کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Magazines "Health and Education"
Previous Post مجلہ ’’ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن‘‘
Next Post سابق وزیر اعظم مضبوط تر
Former prime minister strong

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.