اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 16 اگست کا آرڈر چیلنج کیا گیا ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روکا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایڈوکیٹ انور منصور عدالت میں پیش ہوئے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ فارن فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے لہذا الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے تک کسی کارروائی سے روکا جائے۔

