yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسحاق نور فقط ایک ستارہ شناس نہیں ہے

MH Kazmi August 14, 2017 1 min read
Ishaq Noor is not the only star shinas
Share this:

تجسس انسانی زندگی کی بنیادہے۔اسی جذبہ سے سائنس، تحقیق اوردلیل نے جنم لیا۔ مگرتجسس کی تعریف بہت مشکل ہے۔ کئی بارآسان مگرمتعدد بارانتہائی مشکل بلکہ ناممکن سی۔ہربشر،پرندہ اورجانوراس کیفیت سے کہیں نہ کہیں دوچار ضرور ہوتا ہے۔ معلوم ہوجاتاہے کہ اسکاذہن کسی کھوج میں ہے مگراکثر پتہ ہی نہیں چلتاکہ وہ چاہتا کیا ہے۔اسی موڑ سے معلوم سے نامعلوم کا سفر شروع ہوتا ہے۔ ایسا سفرجوبذاتِ خودایک قافلہ بھی ہے اور شائد منزل بھی۔ ہرسوچنے والاذی شعورذہن وہ سب کچھ جاننا چاہتاہے جواسے پتہ نہیں ہے۔مستقبل اورآنے والے وقت میں جھانکنا چاہتا ہے۔ اس کا جواب مختلف اندازسے دیاجاتاہے۔لیکن ایک عجیب ساجواب جس پرمیں نے کبھی سوچا نہیں،تحقیق نہیں کی، ستاروں کاعلم ہے۔کیالفظ استعمال کروں،نجوم یاستارہ شناسی۔بہرحال یہ علم موجود ضرورہے۔یہ الگ بات ہے کہ کتنا درست ہے یا کتنا درست نہیں۔پراسے مکمل طورپررَدکرناکافی مشکل ہے۔

بات نجوم یاآنے والے وقت میں جھانکنے کی ہورہی تھی۔سائنس کاطالبعلم ہونے کی وجہ سے میرااس پرکسی قسم کاکوئی یقین نہیں تھا۔شائدمکمل طورپراب بھی نہیں ہے۔مگرچندلوگوںسے ملکر یہ ضروراندازہ ہواہے کہ بہرحال یہ اپنی طرح کا ایک مکمل سمندر ہے۔چنددن پہلے ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔گجرات کارہنے والایہ بوڑھا شخص کسی بھی طرح متاثر کن شخصیت کامالک نہیں تھا۔آج کے زمانے میں بہت کم لوگ کُرتے کے ساتھ پاجامہ پہنتے ہیں۔اسحاق نورنے سفید کُرتا اور ڈھیلا سا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔سیدھے سادھے لباس پرایک پراناساویسٹ کوٹ اورہاتھ میں سامان کاایک تھیلا۔

تین چارگھنٹے طویل ملاقات میں عام سے نظرآنے والے شخص نے انتہائی غیرمعمولی باتیں کیں۔حیران کردینے والے راز بیان کیے۔ اسحاق نورسے میری ملاقات کیوں ممکن ہوئی۔اس کی مکمل وجہ مجھے معلوم نہیں ہے۔سوچنے کے بعد ایسے لگتاہے کہ ملاقات بہرحال طے تھی اورضرورہونی تھی۔ذہن کے ایک کونے  میںیہ حیرت انگیزجملہ درج ہے کہ یہ ملاقات ہرصورت میں ظہورپذیرہونی تھی۔کالے اورسفیدبالوں والے اس شخص میں کوئی بھی ایسی چیزنہیں کہ اسے متاثرکن کہا جا سکے۔مگرنشست مجموعی طورپرحیران کن تھی۔میں نے تو اسحاق نورکانام تک نہیں سناہواتھا۔کچھ اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس انسان کواپنے اکتسابی علم پراس درجہ گرفت ہوگی۔

بات کافی پینے سے شروع ہوئی۔پوچھنے لگاکہ کونسی کافی پیتے ہو۔میری پسندیدہ کافی ڈیوڈوس ہے۔ بتانے پراسحاق نورکہنے لگاکہ پسی ہوئی کافی اچھی نہیں ہوتی۔ جو لوگ اسے پسندکرتے ہیں، انھیں کافی کے متعلق پوری معلومات نہیں۔بہترین کافی توبیجوں بینز کی صورت میں ہوتی ہے۔اسے خودپیسناچاہیے،تب ہی صحیح ذائقہ پتہ چلتاہے۔ذہن میں آیاکہ یہ شخص ویسے ہی باتیں کررہاہے۔اسحاق نورنے تھیلا اُٹھایا۔ اس میں سے کافی کے بیجوں کاایک بڑاساپیکٹ نکال کرسامنے رکھ دیا۔

بتانے لگاکہ روزصبح اُٹھ کرکافی پیتاہے۔بینزکوکافی میں تبدیل کرنے کی چھوٹی سی دیسی مشین گھرمیں رکھی ہوئی ہے۔ حیران سارہ گیا۔مگراس کی باتیں بالکل درست تھیں۔ کافی کا اصل مزہ اس کے بیجوں کوپیس کرہی حاصل ہوتا ہے۔ پر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔اسحاق نوران میں سے ایک ہے۔ باتوں باتوں میں یہ بھی اندازہ ہواکہ مالی فائدہ کے عنصر سے بہت اوپرنکل چکاہے۔پیسے کاحصول اس کے لیے بے معنی نہیں بلکہ لایعنی ہے۔میرے ذہن میں تھاکہ اس شعبے کے لوگ توباتیں کرنے کے بھی پیسے لیتے ہونگے۔ پھر نور نے آہستہ آہستہ کھلناشروع کردیا۔

میری ضروریات بہت کم ہیں یا بہت ہی کم کرلی ہیں۔ایک بیٹی کی شادی کردی ہے۔گجرات کی ایک بستی میں سادہ سا گھر،نہ کسی سے ملنااورنہ کسی کے پاس شوق سے جانا۔ جواب میرے لیے کافی حیران کن تھا۔کیونکہ ستارہ شناس لوگ تو ہر وقت امیرگاہگوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ مگر اس میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا۔متمول لوگوں سے دوربھاگنے والاشخص کتناآسودہ حال ہوگا، اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔اسحاق کی آنکھوں میں پیسے کا لالچ بھی نظرنہیں آرہا تھا۔ جولوگ اس کے پاس حساب کتاب لگوانے آتے بھی ہیں۔ان میں سے اکثریت کو ناراض کرکے واپس بھیج دیتا ہے۔اگرمعمولی سے پیسے مل جائیں، توخاموشی سے گھر بیٹھ کرکتابیں پڑھناشروع کردیتا ہے۔

انتہائی دقیق موضوعات پر مستند کتب ۔پوچھنے لگاکہ وِل ڈیورانٹ کو پڑھاہے۔ اثبات پرکہنے لگاکہ اس نے ڈیورانٹ کی شہرہ آفاق کتاب ”سٹوری آف سویلین” بڑے اطمینان سے پڑھی ہے۔میں حیران ہوگیا۔کیونکہ اس کتاب کی گیارہ جلدیں ہیں۔اس عظیم فلسفی نے انھیں لکھتے ہوئے بیس برس کے لگ بھگ صَرف کیے تھے۔ہرخاص وعام ان مشکل کتابوں کے نزدیک تک نہیں جاتا۔ دور دور سے سلام کرکے جان چھڑا لیتا ہے۔طالبعلم کی دانست میں ان گیارہ جلدوں کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے کم ازکم دوسال چاہیے۔مگراَن پڑھ نظر آنے والے شخص نے وہ تپسیاکی ہوئی تھی۔جس بین الاقوامی فلسفی کانام لیا،اسحاق نوراسے پڑھ چکاتھا۔پوری دسترس تھی۔ میں آہستہ آہستہ ذہنی طور پر پگھلنا شروع ہوگیا۔

اسحاق نورنے کلاسیکل موسیقی پربات شروع کی تو میں ششدررہ گیا۔بیگم اخترفیض آبادی،کے ایل سہگل اورروشن آرا بیگم پرمکمل اعتمادسے بات کررہاتھا۔کون سی غزل یاگیت،کس راگ میں بنایاگیا،اسے بھرپور طریقے سے معلوم تھا۔بڑے غلام علی خان کاذکر ہوا تو اس نے میری تصحیح کی۔مشہورترین ٹھمری،”باغوں میں پڑے جھولے”دراصل استادبرکت علی خان نے گائی تھی۔میں ہمیشہ سمجھتارہاکہ بڑے غلام علی خان کاکمالِ فن تھا۔

تھوڑے عرصے میں اسحاق نورنے”تقسیم برصغیر” سے پہلے کے ایسے ایسے گویوں کے نام لینے شروع کردیے جو میرے لیے بالکل اجنبی تھے۔بہت ہی کم موسیقی کے دلدادہ لوگوں کواندازہ ہے کہ سواج گھندھارہ اور گمار گندھاردا بے مثال کلاسیکل گائک تھے۔ نور کو ان کا سارا کام اَزبر تھا۔ پہلا شخص تھاجس نے برصغیرکے جنوبی حصہ کی موسیقی سن رکھی تھی۔علاقائی موسیقی پربھی اسے مکمل دسترس تھی۔ مگر کیسے۔ یہ سوال نہیں کرسکا۔کرتابھی توشائدجواب نہ پا سکتا۔ بتانے لگا کہ کلاسیکل موسیقی کی ایک محفل میں گیاتولوگوں نے مسکین سمجھ کر باہر نکال دیا۔

دوبارہ گیا، تو پیٹنا شروع کر ڈالا۔یہ صرف چالیس سال پہلے کاواقعہ تھا۔جیل روڈ لاہورپرواقعہ کسی مقام پریہ محفل منعقدکی گئی تھی۔اسحاق نور معصومیت سے اپنے اس دور کا ذکر کر رہا تھا جو شائد مکمل طورپرتجسس اور مفلوک الحالی کاتھا۔میرے خیال میں اس کے حالات تو پہلے جیسے ہی معلوم ہوتے ہیں۔ پر اب “سفیدپوش” کا لفظ استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے۔ آہستہ آہستہ اس طرف آگیاجس علم پراسے مکمل دسترس ہے۔یعنی ستارہ شناسی۔بڑی خاموشی سے بتانے لگاکہ اکثر کراچی چلا جاتا ہے۔

کسی شہرمیں بھی یکسوئی سے نہیں رہتا۔مگرہرشہرمیں رہتا ہے۔ سفر در سفر یاشائد گردش درگردش۔فلکیات کا تمام علم اکتسابی ہے۔ بات بھی درست ہے کہ کوئی شخص بھی پیداہوتے وقت اس مشکل علم کے متعلق کچھ نہیں جانتا۔اب جہان حیرت کھلنے لگا۔ جس قومی سیاست دان یااہم آدمی کانام لیا۔ تو کسی نہ کسی طریقے سے اسحاق نور سے زائچہ بنواچکا تھا۔ پرویزمشرف سے پہلی ملاقات ہوئی تو کورکمانڈر منگلا تھا۔ نورنے بات کرنے کے بعدبتایاکہ اس ملک کا صدر بنے گا۔ پرویز مشرف گھبرا گیا۔ کیونکہ یہ 1999 سے قدرے پہلے کی بات تھی۔اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھاکہ آرمی چیف بنے گااوراس کے بعدمارشل لاء لگا دے گا۔

اسحاق نورنے اسے بہت پہلے یہ سب کچھ بتادیا تھا۔اس طرح زرداری سے اسپتال میں پندرہ برس پہلے ملاقات ہوئی تھی۔اسپتال کوجیل کا درجہ دیاگیاتھا۔ نور نے زرداری کوتفصیل سے بتا دیا تھا کہ تم اس ملک کے صدر بنوگے۔زرداری کو بالکل یقین نہیں آیا۔اس وقت قیدمیں تھا۔دوردورتک یہ بھی آثار نہیں تھے کہ مستقبل قریب میں جیل سے باہر آپائے گا۔ صدر بننے کا تو خیر تصوربھی نہیں کر سکتا تھا۔ زرداری اس درجہ حیرت زدہ تھاکہ بالکل خاموش ہوگیا۔یہ پیشن گوئی کسی بھی دنیاوی کسوٹی پرصائب نہیں ہوسکتی تھی۔ پر وقت نے ثابت کردیاکہ اسحاق ٹھیک کہہ رہا تھا۔ بالکل اسی طرح اس نے 1987 میں ایک مضمون میں لکھ کر بتایا تھاکہ بینظیر 1988 میں ملک کی وزیراعظم ہوگی۔ یاد رہے کہ اس وقت جنرل ضیاء الحق کی حکومت تھی اور بینظیرکے حکومت میں آنے کے کوئی آثارنہیں تھے۔

ستارہ شناسی کی باریکیوں کاکوئی علم نہیں۔اس جانب کبھی دھیان یاوجدان گیاہی نہیں۔یہ کسی بھی ماہر فلکیات سے میری پہلی تفصیلی ملاقات تھی۔اس سے پہلے یہی سمجھتا تھا کہ یہ سب کچھ قیافہ ہے،وہم ہے،تُکے ہیں۔ مگر اسحاق نورسے ملنے کے بعدلگ رہاہے کہ یہ ایک بھرپورعلم ہے۔ اگرمجھے اس کی جزئیات کاعلم نہیں،توصرف اس وجہ سے فلکیات کے علم کورَدنہیں کرسکتا۔ انکار کرنا ناانصافی ہوگی۔طالبعلم کی دانست میں اسحاق نورصرف ایک پیشن گوئی کرنے والاشخص نہیں ہے۔ایک بھرپور عالم بھی ہے اورکچھ کچھ درویش بھی!وہ صرف اورصرف ایک ستارہ شناس نہیں ہے!

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The story of seventy years
Previous Post ستر برس کی داستان
Next Post پروپیگنڈے کا کمال
Perfection of propaganda

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.