yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کراچی سینٹرل جیل سے 270 خطرناک قیدی منتقل کرنے کا فیصلہ

MH Kazmi August 12, 2017 1 min read
Decides to move 270 dangerous prisoners from Karachi central jail
Share this:

کراچی: صوبائی اپیکس کمیٹی کراچی سینٹرل جیل میں قید 270 خطرناک قیدیوں کو صوبے کے دیگر جیلوں میں منتقل کرکے ان جیلوں کو ہائی سیکیورٹی جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امجد صابری قتل کیس سمیت مزید 10 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Decides to move 270 dangerous prisoners from Karachi central jail
Decides to move 270 dangerous prisoners from Karachi central jail

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت منعقدہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز کے کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلانے کے انتظامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی بینک ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے بینکوں کو اپنے محافظوں کے لیے بنکر قائم کرنے کے لیے پابند بنایا جائے۔ اجلاس میں سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ صوبہ سندھ میں غیر قانونی طور پر قائم دینی مدارس کی تحقیقات کرنے اور نام تبدیل کرکے سرگرمیاں جاری رکھنے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید ، صوبائی سیکریٹری داخلہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں واضح کیاگیا کہ کراچی سینٹرل جیل میں 270خطرناک قیدیوںمیں سے 19انتہائی خطرناک ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے اپنا نیٹ ورک چلارہے ہیں۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظراجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ انھیں آئندہ 10دنوںمیں صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کردیاجائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ 270 قیدیوں میں سے 110 قیدیوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھیجے جاسکتے ہیں کیونکہ ان مقدمات کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کو دو ہفتوں کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبے میں مدارس میں ہونے والے اضافے پر بھی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار مدارس کے کاغذات /این او سیز وغیرہ کی چھان بین کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ گزشتہ 3سے 4برسوں کے دوران 60 مدارس تھر پارکر میں قائم کیے گئے جبکہ علاقے کے آبادی کی اکثریت ہندوؤں کی ہے۔ معاملہ سوال طلب ہونے اور اس حوالے سے خدشات پائے جانے کے باعث فیصلہ کیاگیا کہ محکمہ داخلہ غیر قانونی طورپر تعمیر کیے گئے مدارس کی تحقیقات کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گھوٹکی میں 3 مدرسے ہیں جنھیں سرکاری زمین پر غیرقانونی طورپر قائم کرنے پر نوٹس دیے گئے ہیں۔

اپیکس کمیٹی میں نئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بھی غورکیاگیا اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں، پولیس اور رینجرز ایسے کیسز کی تحقیقات اور ضروری کارروائی کرے گی۔ اجلاس میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے کیسز پر بھی غور کیاگیا اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ سائبر کیسز کی تحقیقات اور رجسٹر کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت /ایف آئی اے سے اختیارات طلب کیے جائیں۔

اجلاس میں پولیس اہلکاروں کے حالیہ بڑھتے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بھی غور کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ لازمی طورپر بند ہونا چاہیے اس پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس نے اجلاس کو بتایا کہ وہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ کو ختم کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں کچے کے علاقے میں مجرموں کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ اس حوالے سے فضائی سپورٹ ،اضافی فورس سے مدد لی جائے گی۔

اجلاس میں درگاہوں کی سیکیورٹی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حضرت لعل شہباز قلندر اور حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے درگاہوں کو مطلوبہ پولیس فورس کی تعیناتی اور واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرکے محفوظ بنایا گیا ہے۔ دیگر درگاہوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا عمل جاری ہے۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کا لازمی طورپر خاتمہ ہونا چاہیے، انھوں نے ایڈووکیٹ جنرل جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اسٹریٹ کرمنلز کے مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ بات کریں۔ ڈی جی ریجرز نے اجلاس کو بتایا کہ انہوں نے 450اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس کے حوالے کیا اور پولیس نے بھی ایک بڑی تعدادمیں اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتارکیاہے۔

وزیرا علیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ یہ ایک سیریئس ایشو ہے لہٰذا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اجلاس میں کاروں، موٹرسائیکلوں میں سمیں لگانے اور موبائل فون میں ٹریکنگ سسٹم کی ایکٹیویشن کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں لینڈ گریبنگ کے معاملے پر غور کیاگیا اور کہا گیا کہ یہ شہر میں ایک منظم جرم ہے۔ جن 10مزید کیسز کو ملٹری کورٹس بھیجنے کی منظوری دی گئی ان میں عاصم کیپری،اسحاق بوبی ، سمیع اللہ اور دیگر گروپس نامزد ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی سفارشات پر وزارتِ داخلہ نے 69تنظیموں کو شیڈول ون میں رکھا ہے۔ صوبائی حکومت نے 573افراد کو شیڈول 4 میں رکھا ہے۔ وزیرا علیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شیڈول 4 پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہیے۔ 7095افغان پناہ گزیروں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ 3135غیر قانونی افغانیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ،5073غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کو گرفتار کیاگیا ہے اور 888افغانیوں کو ڈی پوٹ کیا گیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Prime Minister removed Ishaq Dar from the oath in ECC
Previous Post وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا
Next Post میاں صاحب! آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں، عمران خان
Mian Sahib! You are going to be a criminal from the accused, Imran Khan

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.