yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خوشی اور درد و الم کے 70 سال

MH Kazmi August 11, 2017August 11, 2017 1 min read
70 years of happiness and painful
Share this:

یوم آزادی کی تقریبات سے مجھے وہ دن یاد آ جاتے ہیں جو میں نے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں بسر کیے۔ قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد میں ایک وکیل کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتا تھا لیکن تقسیم نے میرے سارے منصوبوں کو تہہ و بالا کر دیا اور مجھے اس جگہ کو چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا جہاں پر کہ میں پیدا ہوا اور پروان چڑھا۔ جب بھی میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں تو غمزدہ ہو جاتا ہوں۔ سیاہ بادلوں کے کنارے پر جو چمکتی ہوئی لائن نظر آتی ہے وہ یہ کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے ذاتی تعلقات زیادہ تر متاثر نہیں ہوئے۔

میرے والد جو کہ میڈیکل ڈاکٹر تھے انھیں سیالکوٹ چھوڑ کر جانے سے روک دیا گیا۔ لہٰذا میری ماں اور میرے والد نے ایک دن لوگوں کو بتائے بغیر گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور ٹرین پر سوار ہو گئے لیکن چند نوجوانوں نے انھیں پہچان لیا اور منتیں کیں کہ چھوڑ کر نہ جائیں۔ میرے والد نے کہا کہ وہ تو اپنے بچوں کو دیکھنے جا رہے ہیں جو کہ پہلے ہی دہلی جا چکے ہیں اور وہ جلد واپس آ جائیں گے۔ لیکن نوجوان مصر تھے کہ وہ انھیں نہیں جانے دیں گے بلکہ انھیں کہنے لگے کہ آپ لوگ اسی ٹرین میں اگلے دن بے شک چلے جائیے گا۔

اس کے ساتھ ہی ان نوجوانوں نے بتایا کہ نارووال کے پل کے قریب اس ٹرین کے تمام مسافروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا دیا گیا ہے لہٰذا میرے والدین کو انھوں نے کہا کہ آج کا دن رک جائیں کل بے شک چلے جائیں تاکہ ان کا سفر محفوظ رہے۔ ان نوجوانوں نے نہ صرف میرے والدین کو جو بیمار تھے  پیدل پل پار کرنے میں مدد کی اور سرحد پر انھیں الوداع بھی کیا۔ میں اپنے والدین کے چلے جانے کے بعد چند دن اپنے گھر پر ہی رہا اور پھر واہگہ کے راستے بھارت منتقل ہوا۔

ایک بریگیڈئیر جس کا کہ انڈین آرمی میں تبادلہ ہو چکا تھا میرے والد کے پاس آیا اور کہا کہ وہ ان کی کس طرح مدد کر سکتا ہے میرے والد نے بریگیڈئیر کو کہا کہ وہ میرے بیٹے کو (یعنی مجھے) باحفاظت سرحد عبور کروا دے۔ چنانچہ میں اس کی فوجی جیپ کے پیچھے بیٹھ کر روانہ ہو گیا جو کہ گھریلو سامان سے بھری ہوئی تھی۔

ہمارا شہر سیالکوٹ، امرتسر جانے والی مین روڈ سے قدر ہٹ کر واقع ہے لیکن میں یہ دیکھ کر بہت خوفزدہ ہو گیا کہ ساری سڑک سیکڑوں لوگوں سے بھری ہوئی تھی۔ کچھ لوگ دوسری طرف سے پاکستان بھی آ رہے تھے لیکن جانے والوں کی تعداد زیادہ لگ رہی تھی۔ مجھے لاشوں کی بدبو آ رہی تھی۔ لوگ فوجی جیپ کے لیے راستہ چھوڑ رہے تھے۔ ایک جگہ پر ایک بوڑھے سکھ نے جس کی داڑھی ہوا میں اڑ رہی تھی ہماری جیپ روک کر منت کی کہ اس کے پوتے کو دوسری طرف پہنچا دیا جائے۔

میں نے اسے بتایا کہ میں نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے اور میں چھوٹے بچے کو پال نہیں سکتا۔ اس نے کہا کہ اس کے پوتے کو ریفیوجی کیمپ میں چھوڑ دیا جائے وہ بعد میں وہاں پہنچ جائے گا لیکن میں نے انکار کر دیا اور اس کا چہرہ آج تک میری آنکھوں میں گھوم رہا ہے اور مجھے اس پر بڑا ترس آ رہا ہے۔

سیالکوٹ میں ایک مالدار مسلمان غلام قادر نے اپنا بنگلہ کھول دیا اور میرے والد کو کہا کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آتے آپ میرے بنگلے میں قیام کریں یہاں آپ محفوظ رہیں گے۔ اس وقت تک وہ بنگلہ خود ریفیوجی کیمپ بن چکا تھا جہاں ایک سو سے زیادہ لوگ رہنے لگے تھے۔ غلام قادر ان سب لوگوں کے لیے راشن کا بندوبست بھی کر دیا تھا اور ہمارا دودھ دینے والا گوالا بھی باقاعدگی سے صبح شام وہاں آتا تھا۔ جب میں نے سرحد عبور کی تو میرے پاس صرف ایک چھوٹا سا بیگ تھا جس میں کپڑوں کا ایک جوڑا اور 120روپے کی نقدی تھی جو میری والدہ نے مجھے دیے تھے۔

لیکن اس کے ساتھ میرے پاس بی اے اونرز اور ایل ایل بی کی ڈگریاں بھی تھیں اور مجھے اعتماد تھا کہ میں جلد اپنا کیرئیر بنا لوں گا البتہ مجھے اپنے والد کے بارے میں بہت فکر تھا کہ وہ اب جالندھر میں نئے سرے سے کس طرح زندگی شروع کر سکیں گے لیکن میرے والد جلد ہی اپنے مریضوں میں بہت مقبول ہو گئے اور مریض جوق در جوق صبح شام ان کے پاس آنے لگے۔ میں وہاں سے دہلی چلا گیا جہاں میری خالہ دریا گنج میں رہ رہی تھیں۔ جامع مسجد قریب ہی تھی جہاں پر نان ویج non veg) ( کھانا بڑے کم دام میں مل جاتا تھا جو میں وہاں کھاتا تھا۔ وہاں پر میری ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو مجھے اردو کے اخبار ’’انجم‘‘ میں لے گیا اور یوں میرا صحافت کا کیرئیر شروع ہوا۔

رہا یہ سوال کہ کیا تقسیم لازمی تھی جس میں دونوں اطراف سے کم از کم دس لاکھ افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ تلخی آج تک باقی ہے اسی وجہ سے دشمنی بھی  قائم ہے۔ بھارت اور پاکستان میں1965ء‘  1971ء اور 1999ء میں تین مرتبہ جنگیں ہوئی  ہیں حتیٰ کہ آج بھی سرحدی جھڑپیں گاہے بگاہے جاری رہتی ہیں۔ ہم نے آزادی کی 70 تقریبات منا لی ہیں لیکن ہماری سرحدوں پر کوئی نرمی نہیں ہوئی جہاں پر خاردار تاریں لگی ہیں جن میں بجلی دوڑتی رہتی ہے اور مسلح فوجی مسلسل گشت کرتے رہتے ہیں۔ دونوں ملکوں میں کوئی بات چیت نہیں ہوتی۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ دراندازوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دراندازوں پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں۔ لہٰذا دونوں ملکوں میں فاصلے بڑھتے رہتے ہیں۔ ویزا حاصل کرنا بے حد مشکل ہو چکا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان رشتہ داروں اور دوستوں کو ہو رہا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ کسی قسم کے تعلقات شروع کرنے سے پہلے کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے۔ وادی کشمیر میں آزادی کی جدوجہد جاری ہے اور ان لوگوں نے بندوقیں اٹھا لی ہیں تاکہ اپنا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

حال ہی میں میری سرینگر میں چند لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے جو یہ چاہتے تھے کہ وادی کو ایک آزاد اسلامی ریاست میں تبدیل کر دیا جائے۔ ان کے ساتھ میری بحث ہوئی لیکن میں کسی کو قائل نہیں کر سکا۔ پاکستان بھی کشمیر کو اپنی شہ رگ قرار دیتا ہے۔ لہٰذا میرا بھی یہی خیال کہ آیندہ 70 سال تک بھی اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارت اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ ممکن ہے کہ دونوں ملکوں کا میڈیا باہمی طور پر بیٹھ کر امن کی تجاویز پر بات چیت کریں کہ شاید اس طرح کوئی حل نکل سکے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
This is iconoclasm iconoclasm iconoclasm
Previous Post یہ بت شکنی بت شکنی بت شکنی ہے
Next Post سپلیمنٹری کالم
Supplementary column

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.