کابل: طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع جانی خیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

مقامی عہدیدار تاج محمد منگل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پکتیا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد طالبان نے ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا،25 جولائی کوہونیوالی ایک جھڑپ کے دوران ضلع جانی خیل طالبان کے قبضے میں چلاگیا تاہم صرف 2دن بعد فورسز نے اس ضلع کا کنٹرول دوبارہ چھڑا لیا تھا مگراب اس ضلع پردوبارہ طالبان قابض ہوگئے ہیں۔ صوبہ پکتیکا کے پولیس سربراہ کو رائیلی عابد یانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

