کراچی: عزیزآباد مکا چوک پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک اوران کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے عزیز آباد کے قریب مکا چوک پرموٹر سائیکل پرسوارنامعلوم افراد نے ڈی ایس پی ٹریفک کریم آباد محمد حنیف کی موبائل پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک موقع پرہی جاں بحق جب کہ ڈرائیورسلطان زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورزخمی ڈرائیورسلطان کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔

