
عائشہ گلالئی نے کہا کہ شادی کی پیشکش کے بعد سے انھیں عمران خان کی جانب سے مسلسل غیراخلاقی میسجز آتے رہے، جس پر ان کے والد صاحب نے بھی نوٹس لیا۔ رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ شادی کی پیشکش ریحام سے شادی سے قبل کی تھی، عمران خان میسجز میں دھمکیاں نہیں بلکہ غلط زبان اور غلط الفاظ کا استعمال کیا کرتے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائشہ گلالئی کی فیملی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئی ہے۔

