yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاستدان کے لیے ایک آزمائش

MH Kazmi August 2, 2017 1 min read
A trial for politicians
Share this:

میاں نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد یہ تاثر کسی حد تک کم ہو گیا ہے کہ کسی بااثر شخص کو سزا نہیں ہو سکتی۔ اس سے پہلے یہ بات بڑے وثوق سے کہی جا سکتی تھی کیونکہ آج تک کسی بڑے آدمی کو عدالت کی جانب سے اس قسم کی سزا نہ ملنے کی وجہ سے یہ بات بہت عام تھی کہ بڑے لوگوں کو سزا نہیں دی جا سکتی حالانکہ ہمارے مذہب میں کسی بڑے چھوٹے کا کوئی تصور نہیں سب برابر کے حقوق رکھتے ہیں اور ریاست ان کے حقوق کی حفاظت کی ذمے دار ہے۔ اسلام کے نام پر بنائے جانے والے ملک کا نام تو اسلامی ہے لیکن ہمارے عمل اسلام سے مطابقت نہیں رکھتے اور ہم ہر معاملے میں ڈنڈی مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سزا و جزا کے عمل کے شروع ہونے کے بعد ایک بات تو سپریم کورٹ نے معین کر دی ہے کہ اب جس کا بھی آئین کی شق 62, 63 کے تحت کیس آئے گا اگر وہ اس پر پورا نہیں اترتا تو گھر جائے گا اور کون ہے جو اس ملک میں صادق و امین کی شرائط پر پورا اترے۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے علاوہ ہم میں سے کوئی بھی مشکل سے ہی یہ پل صراط پار کر سکتا ہے کہ اس شق کے تحت اپنے آپ کو صادق و امین ثابت کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔

میاں نواز شریف کا نااہلی کے بعد یہ کام اب آسان ہو گیا ہے وہ اب آزادی کے ساتھ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کھل کر اظہار خیال کرسکتے ہیں دوسرے معنوں میں دھاڑ سکتے ہیں کہ ان پر وزیر اعظم کی حیثیت سے جو پابندیاں تھیں وہ اب ختم ہو چکی ہیں اور اپنی اس مجبوری کی وجہ سے ان کی زبان بند تھی اب یہ بندش کھل گئی ہے اور جب میاں صاحب عوام میں نکلیں گے تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا نظر آئے گا وہ اس مشکل مرحلے کو بھگتنے کے بعد اب عوام کی عدالت میں پیش ہونے جا رہے ہیں اور اپنے بھائی شہباز شریف کو وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان کرا نے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر پہلا مقابلہ ان کی قسمت سے ان کے آبائی علاقے لاہور گوالمنڈی میں ہونے جا رہا ہے۔

جہاں پر ان کی جڑیں بہت مضبوط ہیں اور اپوزیشن چاہے جتنا بھی زور لگا لے نتائج ان کے حق میں آنے کی امید کم ہی ہے ہاں ایک اچھے مقابلے کی توقع ضرور کی جارہی ہے اور اپوزیشن حکومت کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے لیکن واضح فرق کی پیش گوئی مشکل ہے کیونکہ گوالمنڈی میں بھی لاہوری نوجوان بستے ہیں اور آج کل کے نوجوانوں کے اپنے مسائل ہیں اور ان کی پسند نا پسند بزرگوں سے مختلف ہے وہ پرانی روایتوں سے باغی ہے اور اگر اس اہم الیکشن میں کوئی فرق نظر آئے گا تو انھی نوجوانوں کی وجہ سے کہ بزرگ تو ابھی بھی میاں نواز شریف کے دیوانے ہیں اور ان کو چاہتے ہیں۔ دوسری وجہ ضمنی الیکشن ہے جو کہ عموماً حکومت کے جیتنا آسان ہوتا ہے اور اب موجودہ صورتحال میں جب اس حلقے سے جیت کر جانے والا وزیر اعظم بننے جا رہا ہو تو معاملہ اور آسان ہو جاتا ہے ۔

’’ہر گھر سے بھٹو نکلے گا تم کتنے بھٹو مارو گے‘‘ یہ مقبول عام نعرہ ہماری پیپلز پارٹی کی میراث ہے اور اسی نعرے کو نواز لیگ کے رہنماء اپنی زبان میں دہرا رہے ہیں کہ ایک شریف چلا گیا تو دوسرا آرہا ہے اور تیسرا اور چوتھا بھی آجائے گا شریف آتے ہی رہیں گے۔ ان رہنماؤں کو اب بھٹو کی پھانسی بھی عدالتی قتل نظر آرہا ہے اور اس کی مثالیں دی جا رہی ہیں کہ کس طرح پہلے بھی ایک وزیر اعظم کو ہٹایا گیا اور اب نواز شریف کو بھی اسی طرح ہٹا دیا گیا ہے کوئی ان سے پوچھے کہ کیا نواز شریف کو جیل میں ڈال کر لٹکا دیا گیا  وہ تو ما شا اﷲ مری کے پُر فضا مقام پر اپنے گھر میں آرام کر رہے ہیں اور اپنے ووٹرز سے مل رہے ہیں جب کہ بھٹو کو تو اسی مری میں قید رکھا گیا تھا۔

بات وہی ہے کہ ’’جس تن لاگے وہ جانے‘‘ جب اپنے پر پڑتی ہے تو دوسرے بھی یاد آجاتے ہیں اور دوسرے اور تیسرے شریف کی آمد کی خبر دراصل ہماری نسل در نسل غلامی ہے جس سے ہم نکلنا نہیں چاہتے اور انھی سیاستدانوں کی آنے والی نسلوں کے بھی غلام رہنا چاہتے ہیں یہ غلامی انگریز ہمارے گھٹی میں ڈال گیا ہے اور ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں اور اس سے باہر نکلنے کو قطعاً تیار نہیں ہیں۔

بھٹو کی مظلومیت کو مثال بنا کر نواز لیگ کے رہنماء اپنے وزیر اعظم کی معزولی کو اس سے تشبیہ دے رہے ہیں وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ بھٹو کو جس شخص کے دور حکومت میں پھانسی کی سزا سنائی گئی وہ کوئی اور نہیں بلکہ وہ اسی کے پروردہ ہیں اور وہ وہی شخص ہے جس نے انگلی پکڑ کر آپ کے لیڈر کو سیاست میں داخل کیا اور اقتدار اعلیٰ تک پہنچایا، اس کو آپ نے روحانی باپ کا درجہ بھی دیا اب نواز لیگ کی جانب سے مرحوم ضیاء الحق پر بلاواسطہ تنقید جچتی نہیں کہ وہ اسی خاکی وردی کے بطن سے پیدا ہوئے اور پروان چڑھے اور اپنی سیاست کو آگے بڑھایا۔

میاں نواز شریف بارہ اکتوبر ننانوے تک ان وردی والوں کے مداح رہے لیکن اس کے بعد جو سلوک ان کے ساتھ ان کے بنائے ہوئے جرنیل نے کیا تو ان کی وردی سے محبت کم ہونے کے بجائے ختم ہو گئی اور پھر انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی ضد بنا لی کہ وہ اب مزید ان کا سہارا نہیں لیں گے۔ لیکن اس ملک میں حکومت کر نے کے لیے سب سے مشاورت کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے وہ تو بھلا ہو شہباز شریف اور چوہدری نثار کا جو الجھے معاملات کو رات کی ملاقاتوں میں سلجھاتے رہے کہ اس کے سوا اقتدار کی طاقت برقرار رکھنے کا کوئی چارہ نہ تھا۔

واہ واہ کرنے والے مشیروں اور درباریوں کے نرغے میں آتے ہی میاں نواز شریف نے مشاورت کا عمل ترک کر دیا جس کی وجہ سے وہ چوہدری نثار سے بھی دور ہوتے چلے گئے کہ وہی ایک تو ان کو اصل صورتحال سے آگاہ رکھتے تھے لیکن نواز لیگ کی اندرونی سیاست نے ان کو قیادت سے دور کر دیا جس کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی کیا۔

دانا مشیروں سے مشاورتی عمل ترک کرنے کے بعد نواز شریف سیاسی دلدل میں اترتے چلے گئے جہاں سے ان کی واپسی نہ ہو سکی اور وہ وزیر اعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس منتقل ہو گئے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اب فیصلہ میاں نواز شریف نے کرنا ہے کہ وہ آیندہ کس طرح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بات تو اب ان کو ہضم کر لینی چاہیے کہ وہ اب سابق وزیر اعظم ہو چکے ہیں اور یہ وقت مزید محاذ آرائی کا نہیں بلکہ اگر اب بھی اپنے پتے عقلمندی کے ساتھ کھیلے جائیں تو سہولتیں حاصل کی جا سکتی ہیں اور نواز شریف اپنی پارٹی کو متحد رکھ کر اس کی رہبری کر سکتے ہیں۔ انھوں نے اپنی معزولی کے بعد گلے شکوے بھی کیے ہیں لیکن اب ان کا وقت نہیں رہا ان کو اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے عوام سے رابطہ بڑھانا ہو گا وہ آج بھی ایک مقبول لیڈر ہیں ان کو ایک بار پھر اپنی ماضی کی غلطیوں پر نظر دوڑانی ہو گی اور ان سے سبق سیکھنا ہو گا۔

ان کی سیاست اب اپنے سیاسی مخالفین کے ارد گرد ہی گھومے گی۔ میاں نواز شریف کو اپنی توانائیاں آیندہ کی سیاست میں اپنے مخالفین کی غلطیوں پر کرنا پڑیں گی جو کہ ان کی اپنی وضاحتوں سے زیادہ آسان ہو گی، عوام ابھی بھی ان کی بات کو سنیں گے اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کون سی بات عوام کو سنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ایک بات واضح نظر آرہی ہے کہ آنے والے دن ان کی سیاست کے اچھے نہیں ہوں گے ان کو اپنا سیاسی راستہ ہموار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Regarding of our prime minister's in 70 years
Previous Post 70 برس میں ہمارے وزرائے اعظم کا مقدر
Next Post فیصلہ؛ اعتراضات، تحفظات اور خدشات کی زد میں
Decisions; objections, reservations and Under fearful

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.