yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کومپنی پتر دی، تنخواہ پئیو دی، تے تسی؟

MH Kazmi August 1, 2017 1 min read
The company is of son, salary father, and you?
Share this:
سوائے جماعتِ اسلامی، تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم گروپ آف پارٹیز کوئی ایسی سرکردہ قومی یا علاقائی جماعت جس کی قیادت موروثی نہ ہو ؟ کئی جماعتوں کی قیادت تو تیسری نسل کے ہاتھ میں ہے ورنہ پہلی اور دوسری نسل تو متحرک ہے ہی۔ مثلاً مولانا مفتی محمود کے پانچ میں سے چار بیٹے فضل الرحمان ، عطا الرحمان ، لطف الرحمان ، عبید الرحمان اور خود فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود جمیعت علماِ اسلام کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کنٹرول کرتے ہیں۔لے دے کے ضیا الرحمان نامی برادرِ خورد ہیں جو سیاست میں نہیں  بیوروکریسی میں ہیں اور’’ بہ فضلِ رسوخِ برادرِ کلاں‘‘ کمشنر برائے افغان ریفیوجیز بھی رہ چکے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کا شجرہ خان عبدالغفار خان سے  براستہ ولی خان ، بیگم نسیم ولی ، اسفند یار ، امیر حیدرخان ہوتی اور آزو بازو کے عزیزوں سمیت ماشاللہ چار نسلوں تک پھیلا ہوا ہے۔پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی میں عبدالصمد خان اچکزئی کی گرانقدر سیاسی و تاریخی جدوجہد کا ثمر الحمداللہ تین بیٹوں یعنی محمد خان اچکزئی، محمود خان اچکزئی، حامد خان اچکزئی اور عم زاد مجید خان اچکزئی کے لیے بہت ہے۔پارٹی قیادت اور گورنری سے لے کے پارلیمانی نمایندگی اور صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک صمد خان کے ترکے میں ملنے والی سیاسی چادر اہلِ خانہ کے لیے لامتناہی خیر و برکت کا سبب ہے۔

بلوچستان کی کوئی ایسی غیر موروثی جماعت پلیز جس کی پارلیمنٹ یا صوبے میں نشستیں ہوں ؟ خیبر پختون خواہ میں آفتاب شیرپاؤ کی قومی وطن پارٹی سمیت کوئی غیر خاندانی جماعت ؟ ( تحریکِ انصاف کو چھوڑ کر )۔ صوبہ سندھ میں کوئی ایسا قوم پرست یا غیر قوم پرست سیاسی خانوادہ یا پارلیمانی جماعت جہاں صرف ایک جنا ہی سیاست میں ہو اور اس نے کوئی اور سیاستداں نہ جنا ہو اور نہ وہ کسی سیاستداں سے جنا گیا ہو ؟ ( ایم کیو ایم کے دھڑوں کو چھوڑ کے )۔ آپ بھلے کتنے بھی بل کھائیں یا مٹھیاں بھینچیں ، اگلے اور پھر اس سے اگلے انتخابات میں بھی سیاسی مدرسے کا نصاب یہی رہے گا۔ لہذا کسی سیاستداں  کے بارے میں کسی اور سیاستداں کا یہ کہنا کہ یہاں صرف خاندانی بادشاہت ہی کو دوام ہے ایسا ہی ہے جیسے کوئلہ کیتلی کے پیندے کو کالا کہے ۔

مجھے ذاتی طور پر موروثی سیاست سے کوئی تکلیف نہیں۔کیونکہ یہ موروثیت ہمارے ڈی این اے میں ہے۔ اگر حکیم بڈھن کا اپنے لگڑ دادا کے معجونی نسخے اور حاجی گھسیٹے خان کی مغل دور سے چل رہی کھچڑی کی خاندانی ریسیپی اپنے لگڑ پوتے کو سونپنے میں کوئی عیب نہیں ، اگر پکا راگ خان صاحبوں کے ہزاروں قابل شاگردوں کے باوجود نسل در نسل  گھرانوں کی گائیکی میں ہی بند رہ سکتا ہے ، اگر پہلی عالمی جنگ لڑنے والے صوبیدار کی چھٹی پشت بھی کاکول جا سکتی ہے اور پہلے دادا سے آخری پوتے تک کئی خانوادے بیوروکریسی میں جھنڈے گاڑ سکتے ہیں ، اگر ہم مغلوں سے سعودیوں تک پشت در پشت خاندانی فراست کے معترف ہیں تو پھر موروثی سیاست میں کیا برائی ہے ؟ چیتے کا بچہ لگڑ بگا تو ہونے سے رہا۔

اصل مسئلہ یہ نہیں کہ سیاستداں موروثی ہیں کہ غیر موروثی۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ من حیث الطبقہ سیاستداں اسٹیبلشمنٹ سے بار بار مات کیوں کھاتے ہیں ؟ شائد یہ  کہ سیاستدان اپنے طرزِ زندگی کے اعتبار سے تو اکیسویں صدی میں مگر ذہنی اعتبار سے اب تک اٹھارویں صدی تک کے قبائلی و شخصی دور میں رہتے ہیں۔جب کہ اسٹیبلشمنٹ وقت اور حالات کے اعتبار سے حلیہ ، حکمتِ عملی اور مہرے چلنے  اور بدلنے کے معاملے میں بہتر وسائل ، وسائل کے چابک دست استعمال اور خودکو اردگرد کے رجحانات و تغیرات سے اپ ٹو ڈیٹ اور ہم آہنگ رکھنے کے سبب سیاسی کلاس سے ہمیشہ دو چال اور تین ہاتھ آگے رہتی ہے۔

بہتر شرح خواندگی ، نظم و ضبط اور مفاداتی سوجھ بوجھ سے مالامال اسٹیبلشمنٹ اپنے اندر بہت سے مختلف الخیال ذیلی یونٹ رکھتے ہوئے بھی پبلک امیج کے بڑے پردے پر اپنے حقیقی قدسے بڑا وجود محسوس ہوتی ہے۔ وہ اپنی کمزوریوں کو اندر ہی اندر دبانے اور خوبیوں کو سامنے لانے کا آرٹ جانتی ہے۔اسٹیبلشمنٹ کا وجود اور وزن ہر کسی کو گردن پر محسوس ہوتا ہے مگر کوئی بھی کسی ایک امیج پر انگلی رکھ  کے یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ دیکھئے دراصل یہ ایک چہرہ ہے اسٹیبلشمنٹ کا۔راون کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے کئی چہرے ہو سکتے ہیں۔

جب کہ سیاسی کلاس اپنی بے چہرگی کے سبب جانی جاتی ہے۔ہر پارٹی قیادت کی قابلیت ، حالات پرکھنے اور اس کے مطابق فیصلہ سازی کی صلاحیت میں بھی زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کا چونکہ سیاستداں کی طرح ہر وقت عوام سے براہ راست آمنا سامنا نہیں رہتا لہذا سیاستداں اسٹیبلشمنٹ کے برعکس ہر وقت پبلک امیج کی خوردبین تلے زندہ رہتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کے برعکس سیاستداں کی کوئی پرائیویسی نہیں ہوتی۔یہ سیاستداں کی چوائس نہیں بلکہ پیشے کی مجبوری ہے۔

شائد اسی لیے اسٹیبلشمنٹ کے برعکس پولٹیکل کلاس اپنے تضادات اور سوچ کے فرق سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان مسائل کے سبب طشت از بام کمزوریوں کو اپنے ہی طبقے کے فورم پر حل کرنے یا پوشیدہ رکھنے کی صلاحیت سے محروم  ہے۔لہذا  وہ اسٹیبلشمنٹ کے ’’ مارے بھی جہان خان اور فیصلہ بھی جہان خان کرے ’’ طرزِ حکمرانی کے آگے بے بس تھی ، ہے اور آیندہ بھی رہے گی۔

اس حالت سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سیاسی عمل بھلے کتنا بھی سازشی ہو مگر چلتا رہے۔بعض علتوں کا علاج محض تسلسل ہے اور اسٹیبلشمنٹ سے بہتر یہ بات کون جانتا ہے ؟ سیاستداں یہ سب جاننے کے باوجود عادت و طبیعت سے مجبور ہیں۔بیسیوں بار تہیہ کرتے ہیں کہ اب ہیروئن کے سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے اور ہر بار خود سے کیا وعدہ یہ کہتے ہوئے توڑ دیتے ہیں بس یہ آخری سگریٹ! اس کے بعد کبھی نہیں۔۔۔

مگر ایک مخلوق ایسی بھی ہے جس کی معاملہ فہمی اور فیصلہ سازی کی اپنی ہی فارسی ہے۔یہ مخلوق نہ تو قانونی موشگافیاں اور باریکیاں سمجھنے کے تکلف میں پڑتی ہے، نہ ہی موروثیت و غیر موروثیت کی کھکھیڑ اس کا دردِ سر ہے۔یہ مخلوق اپنے ہی موڈ اور سمجھ کے تابع ہے اور اس مخلوق کا نام ہے عوام کہ جس کی فیصلہ ساز ریسیپی آج تک کسی کی سمجھ میں نہیں آ سکی ۔ووٹ بینک ایک الگ دنیا ہے اور اس دنیا کا اپنا دستور ہے۔

مجھ جیسے لال بجھکڑوں کو تو بہت خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے طاقتور سیاسی خانوادے کو سینگوں سے پکڑ لیا اور یہ پیغام بھی دیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔اب چھوٹی سے چھوٹی بے قاعدگی بھی برداشت نہیں ہو گی۔بھلے وہ دس ہزار درہم کی ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن کیا ووٹ بینک بھی یہ پیغام اسی طرح سمجھ رہا ہے؟ اگر تو واقعی سمجھ رہا ہے پھر تو سمجھو پاکستان بدل گیا۔ لیکن اگر ایک ٹھیلے والا ، قصائی ، نانبائی ، بھڑ بھونجا ، لوہار ، آڑھتی، کریانہ فروش اور گدھا گاڑی چلانے والا فیصلے کی تشریح یہ کر رہا ہے کہ ’’ کومپنی پتر دی، تنخواہ پئیو دی، اوہ تنخواہ لوے یا نہ لوے تسی مامے لگدے او ’’تو سمجھیے کہ گیم ایک بار پھر جواریوں کے ہاتھ سے نکل گئی۔پتے پھر سے بانٹنے پڑیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
An arrow four hunting
Previous Post ایک تیر چار شکار
Next Post ڈاکٹر عمران خٹک کے نام
With the name of Dr. Imran Khattak

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.