اسلام آباد: وزیراعظم کے عہدے پر امیدوار نامزد کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، پرویز الہٰی ، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاؤ اور شیریں رحمان بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا ایک امیدوار پر اتفاق ہوجائے گا یا اختلاف برقرار رہیں گے اور اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آئیں گے۔ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جب کہ شیخ رشید نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جو اللہ کو منظور۔

