
جمعرات کو جاری پریس ریلیز میں فافن نے سیاسی جماعتوں کی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کویقین دہانی کرائیں کہ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کو بدعنوان عناصر سے پاک کریںگی، ہم پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل اور استحکام پرمکمل یقین رکھتے ہیں اورسیاسی جماعتوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ یقینی بنائیں پارلیمان اپنی آئینی مدت پوری

کرے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاناما پیپرز اور اس کے بعد آنیوالی رپورٹ جس میں وزیراعظم اوران کے خاندان پرمالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں سے پیدا صورتحال کا تقاضا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اورملک کوکسی بھی نوعیت کے سیاسی بحران سے بچانے کیلیے جوش کی بجائے ہوش سے کام لیتے ہوئے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیاجائے۔

