counter easy hit

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، سپریم کورٹ میں قانونی جنگ کی حکمت عملی پرغور

اسلام آباد: پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں وزیراعظم کی زیر صدارت حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں بحران سے نکلنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

The key meeting presided over by Prime Minister, practice legal war strategy in SC

The key meeting presided over by Prime Minister, practice legal war strategy in SC

مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں قانونی جنگ کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے صلاح مشورے کیے گئے۔ پیر کو عدالت عظمیٰ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت ہوگی جس میں حکومت کی نمائندگی کے لیے تین وکلا پر مشتمل ٹیم بھی تیار کی جارہی ہے جو عدالت میں جواب جمع کرائے گی۔ حکومتی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن کی پریس کانفرنسز کا جواب دینے کی بھی حکمت عملی طے کی گئی کہ میڈیا سے گفتگو میں وزرا کن امور پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم پر مستعفی ہونے کے لیے مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website